برائے اصلاح

فیضان قیصر — جنوری 11، 2017 7:39 شام
کب تلک یوں ہی رت جگا کیجے
اس اذیت کی کچھ دوا کیجے
خلد و دوزخ کی باتیں واعظ کی
آپ سنکے مزا لیا کیجے
دوستی شیخ سے!!! ارے صاحب
کان پکڑیں خدا خدا کیجے
زندگی مختصر ہے اس لیئے
جتنا ممکن ہو خوش رہا کیجے
غم گساری کا شکریہ لیکن
میرےحق میں فقط دعا کیجے
اس گھٹن کا تو سیدھا سا حل ہے
چند آنسو بہا لیا کیجے
جھوٹ بولیں کمالِ فن سے اور
اک زمانے کو ہمنوا کیجے
تم تو فیضان ڈھیٹ ہو شاید
کچھ سمجھتے نہیں ہو کیا کیجے
فیضان قیصر — جنوری 11، 2017 7:39 شام
الف عین استادِ محترم
الف عین — جنوری 12، 2017 11:16 صبح
اچھی غزل ہے۔ تکنیکی طور پر ایک ہی غلطی محسوس ہوئی مجھے۔
زندگی مختصر ہے اس لیئے
جتنا ممکن ہو خوش رہا کیجے
پہلا مصرع بحر میں نہیں آتا۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 12، 2017 12:03 شام
جھوٹ بولیں کمالِ فن سے اور
اک زمانے کو ہمنوا کیجے
بہت خوب
فیضان قیصر — جنوری 12، 2017 1:01 شام
اچھی غزل ہے۔ تکنیکی طور پر ایک ہی غلطی محسوس ہوئی مجھے۔
زندگی مختصر ہے اس لیئے
جتنا ممکن ہو خوش رہا کیجے
پہلا مصرع بحر میں نہیں آتا۔
شکریہ سر۔
فیضان قیصر — جنوری 12، 2017 1:02 شام
بہت شکریہ تابش صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.94111/