برائے اصلاح

ارتضی عافی — مئی 27، 2017 5:05 صبح
زباں پر نام تیری ہے دعا میں نام تیرا ہے
دعا کرنا تری خاطر ابھی یہ کام میرا ہے
خدا رکھے ہمیں خوش بخت یہ میری دعا ہے جان
تو گڑیا جاں مری ہے اور عافی نام میرا ہے
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
محمد ریحان قریشی سر برای اصلاح مذکر و مونث کی بھی اصلاح چاہیے تا کہ میں اس چیز کو مزید سمجھ لوں ممنون استاد
الف عین — مئی 27، 2017 7:29 صبح
نام مذکر ہے۔ دوسرا شعر دو لخت محسوس ہوتا ہے
ارتضی عافی — مئی 27، 2017 8:32 صبح
نام مذکر ہے۔ دوسرا شعر دو لخت محسوس ہوتا ہے
سر دوسرے شعر میں خیال جمع ہیں مثلاً میں اور میری گڑیا کی باتیں ہو رہی ہیں یہ میری دعا ہے کہ خدا ہمیں خوش بخت رکھے اور اس گڑیا سے مخاطب ہوں کہ تو گڑیا جان میری ہے اور نام میرا عافی ہے یعنی پہلے شعر زبان پر نام گڑیا کی ہے اور دعا بھی گڑیا کے لیے اور گڑیا کی خاطر دعا کرنا یہ کام میرا ہے اس طرح کے سر موزوں ہے اور دولخت لگ رہا ہے تو سر اگر شعر کی درستگی کریں تو میں سمجھ سکتا ہوں
الف عین — مئی 28، 2017 7:21 صبح
مکمل غزل پوسٹ کیا کریں۔ یا اگر یہ قطعہ ہے تب بھی، اور اگر غزل ہے، تب بھی دونوں اشعار کے ردیف و قوافی مختلف ہیں۔ نام، کام قوافی ہیں یا میرا، تیراا؟ اگر دونوں اشعار میں ربط ہے تو سمجھا جا سکتا ہے۔ میں الگ الگ اشعار سمجھ رہا تھا اور سمجھا کہ پہلا شعر حمدیہ ہے!!!!
ارتضی عافی — مئی 28، 2017 7:50 صبح
مکمل غزل پوسٹ کیا کریں۔ یا اگر یہ قطعہ ہے تب بھی، اور اگر غزل ہے، تب بھی دونوں اشعار کے ردیف و قوافی مختلف ہیں۔ نام، کام قوافی ہیں یا میرا، تیراا؟ اگر دونوں اشعار میں ربط ہے تو سمجھا جا سکتا ہے۔ میں الگ الگ اشعار سمجھ رہا تھا اور سمجھا کہ پہلا شعر حمدیہ ہے!!!!
نام کام قوافی ہیں سر اور یہی دو شعر ہے اور اسی پر ہی موزوں ختم ہے
الف عین — مئی 28، 2017 8:05 صبح
نام کام قوافی ہیں سر اور یہی دو شعر ہے اور اسی پر ہی موزوں ختم ہے
تو ردیف یکساں نہیں۔ یا تو میرا رکھیں یا تیرا
ارتضی عافی — مئی 28، 2017 8:21 صبح
تو ردیف یکساں نہیں۔ یا تو میرا رکھیں یا تیرا
تیرا ہے میرا ہے اگر اس کو اسی دو اشعار میں قافیہ خیال کریں کام نام کے بجائے تو درست ہوگا
الف عین — مئی 30، 2017 6:28 صبح
درست تو ہو گا لیکن نام کام کی وجہ سے کون سمجھ سکے گا کہ قافیہ کیا ہے اور ردیف کیا؟ تیرا میرا قافیہ رکھیں تو نام کام کے الفاظ بدل دیں تاکہ کسی کو غلط فہمی ہی نہ ہو۔
ارتضی عافی — مئی 30، 2017 8:23 صبح
درست تو ہو گا لیکن نام کام کی وجہ سے کون سمجھ سکے گا کہ قافیہ کیا ہے اور ردیف کیا؟ تیرا میرا قافیہ رکھیں تو نام کام کے الفاظ بدل دیں تاکہ کسی کو غلط فہمی ہی نہ ہو۔
جی سر بہت خوب کوشش کرتا ہوں
ارتضی عافی — مئی 30، 2017 9:40 صبح
درست تو ہو گا لیکن نام کام کی وجہ سے کون سمجھ سکے گا کہ قافیہ کیا ہے اور ردیف کیا؟ تیرا میرا قافیہ رکھیں تو نام کام کے الفاظ بدل دیں تاکہ کسی کو غلط فہمی ہی نہ ہو۔
زباں پر نام تیری ہے دعا میں ذکر تیرا ہے
دعا کرنا تری خاطر ابھی یہ کام میرا ہے
خدا رکھے ہمیں خوش بخت یہ میری دعا ہے جان
تو گڑیا جاں مری ہے اور تو تسکین میرا ہے
الف عین — مئی 31، 2017 11:42 صبح
تسکین مؤنث ہے
ارتضی عافی — مئی 31، 2017 6:06 شام
زباں پر نام تیری ہے دعا میں ذکر تیرا ہے
دعا کرنا تری خاطر ابھی یہ کام میرا ہے
خدا رکھے ہمیں خوش بخت یہ میری دعا ہے جان
تو گڑیا جاں مری ہے اور تو ہی چین میرا ہے
اب درست ہے؟؟؟
الف عین — جون 1، 2017 7:31 صبح
ہاں اب درست ہے یہ قطعہ
ارتضی عافی — جون 1، 2017 8:48 صبح
ہاں اب درست ہے یہ قطعہ
تشکر سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.96783/