برائے اصلاح

منذر رضا — دسمبر 9، 2017 10:16 صبح
اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے:
یا علی میں کروں کیسے مدحت تری
ہو سکی ہے بیاں کس سے رفعت تری
ہر کسی نے بیاں کرنا چاہا مگر
پر بیاں کر نہ پایا ہے عظمت تری
سب مسلمانوں کا بس تو ہے رہنما
لی نبی نے سبھی سے ہے بیعت تری
آج تک دل دہل جاتے ہیں نام سے
مولا قائم ہے اب تک یہ ہیبت تری
روزمحشر شفاعت طلب کرتا ہے
ہے رگ و پے میں منذر کے چاہت تری
فاخر رضا — دسمبر 9، 2017 10:46 صبح
اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے:
یا علی میں کروں کیسے مدحت تری
ہو سکی ہے بیاں کس سے رفعت تری
ہر کسی نے بیاں کرنا چاہا مگر
پر بیاں کر نہ پایا ہے عظمت تری
سب مسلمانوں کا بس تو ہے رہنما
لی نبی نے سبھی سے ہے بیعت تری
آج تک دل دہل جاتے ہیں نام سے
مولا قائم ہے اب تک یہ ہیبت تری
روزمحشر شفاعت طلب کرتا ہے
ہے رگ و پے میں منذر کے چاہت تری
اور محنت کرو بھائی اور لکھتے رہو. انشاءاللہ ایک دن بہت اچھا لکھنے لگو گے. خدا آپ کی اہل بیت علیہم السلام سے محبت قائم رکھے. اصلاح تو اساتذہ ہی فرمائیں گے مگر اگر مناسب سمجھیں تو کسی سے روبرو اصلاح لیجیے یہ آپ کے لئے بہتر ہو گا.
منذر رضا — دسمبر 9، 2017 10:48 صبح
شکریہ فاخر رضا صاحب
الف عین — دسمبر 11، 2017 9:52 صبح
عروض کی شدبد پیدا ہو جائے تو اچھا ہے
منذر رضا — دسمبر 11، 2017 10:42 صبح
الف عین صاحب
ناچیز آپ کا مطلب نہیں سمجھا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.99375/