برائے اصلاح ( بحرِ رمل)

نوید ناظم — اپریل 19، 2017 12:49 شام
رب کوئی پیڑ مجھے ایسا دے
پھل نہیں تو نہ سہی، سایا دے
وہ غمِ جاں بھی دے گا دل کے ساتھ؟
اس کو کب منع کیا' اچھا' دے
دل تو صحرا ہے' لق و دق صحرا
کوئی تو اِس کو بھی اب دریا دے
آنکھ خود پردہ ہے بینائی کا
تجھ کو اللہ دلِ بینا دے
سب طرف دار ستم گر کے ہیں
کوئی اُس کو بھی کبھی سمجھا دے
کر دیا ہو گا وفا کا وعدہ
کون ہر بات پہ اب پہرہ دے
وہ جو میرا تھا، مِرا ہے اب بھی
کب تلک خود کو کوئی دھوکا دے
نوید ناظم — اپریل 19، 2017 12:51 شام
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہءِ کرام
الف عین — اپریل 19، 2017 2:50 شام
باقی اشعار تو درست ہیں اچھی غزل ہے۔ لیکن یہ شعر
وہ غمِ جاں بھی دے گا دل کے ساتھ؟
اس کو کب منع کیا' اچھا' دے
اس میں وہی تمہاری عام غلطی ہے۔’ے‘ کو عموماً گرایا نہیں جاتا۔اور خاص کر گا، گی، گے کے ساتھ جیسے یہاں ’دِگا‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ ہو گا کو ’ہُگا‘ کی طرح یہ بھی غلط ہے۔ ’دے گا وہ جان کا غم دل کے ساتھ‘ ایک متبادل صورت ہے۔ مزید بہتر تم ہی سوچ سکتے ہو۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 19، 2017 3:04 شام
آنکھ خود پردہ ہے بینائی کا
تجھ کو اللہ دلِ بینا دے
عمدہ ۔بہترین غزل
نوید ناظم — اپریل 19، 2017 6:22 شام
بڑی نوازش!
نوید ناظم — اپریل 19، 2017 6:32 شام
باقی اشعار تو درست ہیں اچھی غزل ہے۔ لیکن یہ شعر
اس میں وہی تمہاری عام غلطی ہے۔’ے‘ کو عموماً گرایا نہیں جاتا۔اور خاص کر گا، گی، گے کے ساتھ جیسے یہاں ’دِگا‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ ہو گا کو ’ہُگا‘ کی طرح یہ بھی غلط ہے۔ ’دے گا وہ جان کا غم دل کے ساتھ‘ ایک متبادل صورت ہے۔ مزید بہتر تم ہی سوچ سکتے ہو۔
سر بہت شکریہ، آپ شفقت فرماتے ہیں۔
ایک مصرع ذہن میں آیا ہے اب آپ دیکھیں کہ یہ ٹھیک رہے گا یا جو مصرع آپ نے عطا کیا وہ بہتر ہے۔۔۔ جو آپ کو مناسب لگا اسی پر اکتفا ہو گا۔
دل تو وہ دے گا غمِ جاں کے ساتھ؟
اس کو کب منع کیا' اچھا' دے
دے گا وہ جان کا غم دل کے ساتھ
اس کو کب منع کیا' اچھا' دے
الف عین — اپریل 20، 2017 5:50 صبح
پہلا والا متبادل بہتر ہے
نوید ناظم — اپریل 21، 2017 8:21 صبح
پہلا والا متبادل بہتر ہے
سر کنفیوژن ہو گئی۔۔۔۔ پہلا والا سے مراد ان دونوں میں سے پہلے کی بات کی آپ نے یا پہلا والا سے مراد جو پہلے مصرع تجویز کیا گیا تھا۔۔۔۔:talktohand:
الف عین — اپریل 21، 2017 5:27 شام
میرا مطلب اس سےتھا
دل تو وہ دے گا غمِ جاں کے ساتھ؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D9%90-%D8%B1%D9%85%D9%84.95909/