برائے اصلاح ( مفعولن فاعلن فعولن)

نوید ناظم — مارچ 16، 2017 6:39 صبح
لب پر سانس آخری رکی ہے
دل کو پھر بھی تِری پڑی ہے
خوابوں پر جم گئی ہے کائی
ہر دم آنکھوں میں اک نمی ہے
آ جاؤ پھر سے کھیلنے کو
سینے میں اب بھی دل وہی ہے
بس اک ہوّا تھا ہجر کی شب
آ کر دیکھو، گزر گئی ہے
اک وہ، خوش ہے بچھڑ کے مجھ سے
اک میں، جاں پر بنی ہوئی ہے
اس پر کچھ پھول ہی چڑھا دو
اک خواہش دل میں جو دبی ہے
کیوں دل کی آہ لے رہے ہو
واحد پونجی تھی جو بچی ہے
نوید ناظم — مارچ 16، 2017 6:45 صبح
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہءِ کرام
الف عین — مارچ 16، 2017 10:53 صبح
بظاہر تو اچھی اور درست غزل ہے۔
نوید ناظم — مارچ 17، 2017 10:23 صبح
بظاہر تو اچھی اور درست غزل ہے۔
بہت شکریہ سر' آپ کی شفقت سلامت رہے!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86.95308/