برائے اصلاح (اک حقیقت یا فسانہ زندگی)

امان زرگر — جنوری 17، 2017 12:25 شام
اک حقیقت یا فسانہ زندگی.
راز ہستی کا بہانہ زندگی.
ارتباط آب و گل اور رنگ و بو.
حسن فطرت کا نشانہ زندگی.
آشیاں سے اس پرے منظر کئی.
اک تلاش آب و دانہ زندگی.
اس کی وسعت میں نہاں ارض و سما.
ایک رمز صوفیانہ زندگی.
اتفاقی ہے تجرد ذات کا.
مجھ میں پنہاں صد زمانہ زندگی.
راحیل فاروق — جنوری 17، 2017 8:05 شام
آپ تو چھپے رستم نکلے، بھائی۔ بہت اعلیٰ۔
اتفاقی ہے تجرد ذات کا.
مجھ میں پنہاں صد زمانہ زندگی.
یہ شعر بالخصوص پسند آیا۔
میں نہایت شرمندہ ہوں کہ آپ سے پہلے گفتگوئیں نہ ہو سکیں۔ اب ان شاء اللہ حاضری لگواتا رہوں گا۔ کچھ تعلیمی مصروفیات ان دنوں ایسی آن پڑی ہیں کہ نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن۔بہرحال، آج کل میں کچھ باتیں تو آپ سے ان شاء اللہ ہوں گی۔ :):):)
امان زرگر — جنوری 18، 2017 4:08 صبح
راحیل صاحب بہت ممنون ہوں. پسندیدگی کا شکریہ
امان زرگر — جنوری 18، 2017 4:12 شام
جملہ صاحبان کی آراء قابل صد احترام مگر محترم الف عین صاحب کی آراء بندے کے لئے درجہ سند کی حامل، وہ شفقت فرمائیں گے تب ہی یہ غزل صفحہ بزم سخن سے زینت قرطاس دیوان ہو سکے گی.
الف عین — جنوری 19، 2017 5:57 صبح
واہ، ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
امان زرگر — جنوری 19، 2017 7:35 صبح
واہ، ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ اصلاح کی ضرورت نہیں۔

بہت نوازش، بہت خوشی ہوئی سر، آب کی دعاؤں اور رہنمائی کا اثر وگرنہ "ایں طاقت بزور بازو نیست"

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%DA%A9-%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%D8%AA-%DB%8C%D8%A7-%D9%81%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C.94254/