برائے اصلاح (بحر خفیف)

نوید ناظم — اپریل 7، 2017 3:54 شام
ہم کو فرصت ملی تو جی لیں گے
زندگی طاق پر ابھی رکھ دو
کیوں اندھیروں سے رات خائف ہے
اس کے سینے میں روشنی رکھ دو
کیا پتہ دل کو یوں قرار آئے
میرے سینے پہ ہاتھ ہی رکھ دو
روشنی کیوں اگل رہا ہے شمس
حلق میں اس کے تیرگی رکھ دو
پھر یہ دریا نہیں چھلک سکتا
بس کناروں پہ تشنگی رکھ دو
اس سے پہلے کہ عشق جاں دے دے
حسن سے لے کے دلکشی رکھ دو
نوید ناظم — اپریل 7، 2017 4:00 شام
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہء کرام
محمد عظیم الدین — اپریل 7، 2017 4:57 شام
کیا پتہ دل کو یوں قرار آئے
میرے سینے پہ ہاتھ ہی رکھ دو
بہت خوب نوید بھائی، داد قبول کیجیے
الف عین — اپریل 8، 2017 5:11 صبح
روشنی کیوں اگل رہا ہے شمس
حلق میں اس کے تیرگی رکھ دو
کیوں اگلتا ہے روشنی سورج
کر دو۔ شمس جیسا عربی اور بھاری لفظ اس ماحول میں فٹ نہیں ہوتا۔
نوید ناظم — اپریل 8، 2017 9:56 صبح
کیوں اگلتا ہے روشنی سورج
کر دو۔ شمس جیسا عربی اور بھاری لفظ اس ماحول میں فٹ نہیں ہوتا۔
بہت شکریہ سر۔۔۔۔ سبحان اللہ کیا خوب مصرع عطا کیا آپ نے!!
نوید ناظم — اپریل 8، 2017 9:56 صبح
بہت خوب نوید بھائی، داد قبول کیجیے
نوازش!
امان زرگر — اپریل 8، 2017 10:25 صبح
بہت خوبصورت غزل. سر کا عطا کردہ مصرع سونے پہ سہاگہ(سر کی نوازشات اور توجہ ہی تو ہمارا سرمایہ ہے). آخری مصرع میں "لے کے" کی جگہ کچھ اور پیارا سا کوئی لفظ آ جائے تو. بس دل کی بات کی(نہ اصلاح کی جرات نہ صلاح کی قابلیت).
عاطف ملک — اپریل 9، 2017 4:10 شام
کیوں اندھیروں سے رات خائف ہے
اس کے سینے میں روشنی رکھ دو
واہ بہت خوب!
روشنی کیوں اگل رہا ہے شمس
حلق میں اس کے تیرگی رکھ دو
کیا ہی خوبصورت خیال ہے
پھر یہ دریا نہیں چھلک سکتا
بس کناروں پہ تشنگی رکھ دو
بس آپ کی انہی باتوں کے معترف ہیں ہم۔۔۔۔سلامت رہیں نوید بھائی!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
نوید ناظم — اپریل 14، 2017 8:28 صبح
واہ بہت خوب!
کیا ہی خوبصورت خیال ہے
بس آپ کی انہی باتوں کے معترف ہیں ہم۔۔۔۔سلامت رہیں نوید بھائی!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
تمام آپ کی محبت۔۔۔ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ:)
نوید ناظم — اپریل 14، 2017 8:32 صبح
بہت خوبصورت غزل. سر کا عطا کردہ مصرع سونے پہ سہاگہ(سر کی نوازشات اور توجہ ہی تو ہمارا سرمایہ ہے). آخری مصرع میں "لے کے" کی جگہ کچھ اور پیارا سا کوئی لفظ آ جائے تو. بس دل کی بات کی(نہ اصلاح کی جرات نہ صلاح کی قابلیت).
بے شک، سر الف عین ایک شفیق استاد ہیں۔ اللہ انھیں دو جہاں کی برکتیں عطا فرمائے۔
آپ کی رائے قیمتی ہے، ممنون ہوں۔
کاشف اختر — اپریل 14، 2017 9:38 صبح
بہت عمدہ ! ہر شعر اچھا ہے
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 14، 2017 10:41 صبح
پھر یہ دریا نہیں چھلک سکتا
بس کناروں پہ تشنگی رکھ دو
اس سے پہلے کہ عشق جاں دے دے
حسن سے لے کے دلکشی رکھ دو
بہت خوب بھیا ۔ کیا بات ہے ۔ ڈھیروں داد
نوید ناظم — اپریل 15، 2017 3:51 شام
بہت عمدہ ! ہر شعر اچھا ہے
بڑی نوازش!
نوید ناظم — اپریل 15، 2017 3:51 شام
بہت خوب بھیا ۔ کیا بات ہے ۔ ڈھیروں داد
بہت شکریہ!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A8%D8%AD%D8%B1-%D8%AE%D9%81%DB%8C%D9%81.95668/