برائے اصلاح (فعلن فعولن فعلن فعولن)

نوید ناظم — جنوری 11، 2017 5:27 صبح
اُس کو بھلانا اچھا رہے گا؟
سچ سچ بتانا اچھا رہے گا؟
ہم کو ضرورت ہے روشنی کی
گھر کو جلانا اچھا رہے گا؟
ہم چھوڑ جائیں گے اِس کو یارو
پھر یہ زمانہ اچھا رہے گا!!
گزرے تو سوچا ملتے چلیں ہم
ہاں' یہ بہانہ اچھا رہے گا
یوں کہتے ہیں مجھ کو دیکھ کر وہ
اِس کو ستانا اچھا رہے گا
تشہیر بھی ہو سکتی ہے غم کی
لیکن چھپانا اچھا رہے گا
نوید ناظم — جنوری 11، 2017 5:29 صبح
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہء کرام۔
منصور محبوب چوہدری — جنوری 11، 2017 6:53 شام
جب ہم چھوڑ جائیں گے دوستو
کہتے کیوں ہیں مجھ کو سبھی تو
ہو نہ سکے گی غم کی تشہیر
پھر بھی چھپانا ۔۔۔
الف عین — جنوری 12، 2017 10:50 صبح
یہ بحر بھی ایسی ہی ہے کہ اس کے دو حصے ہوتے ہیں، دونوں میں بات مکمل ہو تو بہتر ہے، اس سے روانی میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔
نوید ناظم — جنوری 12، 2017 11:08 صبح
یہ بحر بھی ایسی ہی ہے کہ اس کے دو حصے ہوتے ہیں، دونوں میں بات مکمل ہو تو بہتر ہے، اس سے روانی میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔
جی سر بہتر!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86.94090/