برائے اصلاح (مفاعیلن مفاعیلن فعولن)

نوید ناظم — فروری 3، 2017 5:08 شام
خوشی کم تھی' ملا ہے غم زیادہ
تبھی تو آنکھ بھی ہے نم زیادہ
ہمیں جب دیکھتے ہیں بزم میں وہ
تو ہونے لگتے ہیں برہم زیادہ
یہ لے میرے بھی حصے کی خوشی رکھ
کہ دکھ اچھا نہیں ہمدم زیادہ
کیا جو پیار تو کرتے گئے ہم
پھر اِس میں دیکھتے کیا کم زیادہ
مرے اللہ دریا چڑھ گیا پھر
نہ روتے کاش شب کو ہم زیادہ
پھر اس میں ہم الجھ جاتے ہیں دیکھو
نہ ڈالو زلف میں یہ خم زیادہ
تِری ہر اک غزل ہے یوں تو اچھی
نوید اِس میں مگر ہے دم زیادہ​
نوید ناظم — فروری 3، 2017 5:09 شام
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہء کرام
عاطف ملک — فروری 3، 2017 5:31 شام
یہ لے میرے بھی حصے کی خوشی رکھ
کہ دکھ اچھا نہیں ہمدم زیادہ
ویسے تو اساتذہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔لیکن اس کو دیکھ لیں۔۔۔۔میرا خیال ہے کہ اس سے بہتر ہو سکتا ہے۔
غزل ہمیشہ کی طرح بہت اعلیٰ ہے نوید بھائی!
الف عین — فروری 4، 2017 5:45 صبح
اچھی غزل ہے۔ ماشاء اللہ۔ ایک بات کا خیال رکھو۔ تم کوما کے لیے کوما ہی استعمال کرو۔ یہ واوین کا استعمال کیوں؟ کچھ لوگ الٹا پیش بھی استعمال کرتے ہیں۔
خوشی کم تھی' ملا ہے غم زیادہ
تبھی تو آنکھ بھی ہے نم زیادہ
÷÷ خیال زیاد نازک ہوتا اگر خیال الٹا ہوتا۔ کہ خوشی میں نم زیادہ محسوس ہوتا!!! فی الحال تو بس وزن میں ایک حقیقت کا اظہار ہے۔
ہمیں جب دیکھتے ہیں بزم میں وہ
تو ہونے لگتے ہیں برہم زیادہ
÷÷ کاتا لے دوڑی سے بچو، بس کہتے ہی یہاں پوسٹ کرنا چھورڑو، پہلے خود ہی دیکھ لو۔ اگر دیکھتے تو احساس ہوتا کہ ’بزم میں‘ ’م‘ کی تکرار اچھی نہیں لگ رہی۔ اتنا سامنے کا بہتر مصرع تھا
ہمیں محفل میں جب وہ دیکھتے ہیں
یہ لے میرے بھی حصے کی خوشی رکھ
کہ دکھ اچھا نہیں ہمدم زیادہ
÷÷پہلے مصرع کی روانی ذرا دیکھو۔ ’یہ لے‘ اچھا نہیں لگ رہا۔ شاید عین میم کو بھی یہی اعتراض ہے۔
نوید ناظم — فروری 4، 2017 11:48 صبح

سر بہت شکریہ۔۔۔

یہ بات درست ہے کہ غزل کو آخری شعر لکھتے ہی پوسٹ کر دیتا ہوں، شاید اس لیے کہ آپ کا سہارا نظر آ رہا ہوتا ہے۔۔ بس یہ شفقت برقرار رہے یہی دعا ہے۔
خوبصورت مصرعہ عطا ہوا آپ کی طرف سے، ماشاء اللہ۔
یہ لے میرے بھی حصے کی خوشی رکھ
کہ دکھ اچھا نہیں ہمدم زیادہ
÷÷پہلے مصرع کی روانی ذرا دیکھو۔ ’یہ لے‘ اچھا نہیں لگ رہا۔ شاید عین میم کو بھی یہی اعتراض ہے۔[/QUOTE]
جی سر، مصرعہ بدل دیا' اب یوں کہا ہے۔۔۔
مِرے حصے کی رکھ لو ہر خوشی تم
کہ دکھ اچھا نہیں ہمدم زیادہ
نوید ناظم — فروری 4، 2017 11:53 صبح
ویسے تو اساتذہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔لیکن اس کو دیکھ لیں۔۔۔۔میرا خیال ہے کہ اس سے بہتر ہو سکتا ہے۔
غزل ہمیشہ کی طرح بہت اعلیٰ ہے نوید بھائی!
یہ آپ کی محبت، شکر گزار ہوں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86.94621/