برائے اصلاح - سورت الکافرون منظوم ترجمہ

محمد عبدالرؤوف — جون 20، 2022 8:25 شام
الف عین ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی
(اے نبیﷺ آپ) کہیے، کہ اے کافرو!
میں (تو) ان کی نہیں کرتا ہوں بندگی
جن (خداؤں) کی تم نے پرستش ہے کی
اور عبادت نہیں کرتے ہو اس کی تم
جس (خدا) کی، کہ میں کرتا ہوں بندگی
جن کی تم بندگی کرتے ہو، ان کی میں
ہوں عبادت نہیں کرنے والا ( کبھی)
اُس کی تم بندگی کرنے والے نہیں
جس (خدا) کی پرستش کہ ہے میں نے کی
دیں تمہارا، تمہارے لیے ہی ہے، (پس)
اور میرے لیے ہے مِرا دین (بس)
الف عین — جون 21، 2022 5:29 صبح
کرتا ہوں، کرتے ہیں کے ا/ے کا اسقاط اچھا نہیں لگتا
پرستش ہے کی، کہ ہے میں نے کی
بھی اچھا بیانیہ نہیں
محمد عبدالرؤوف — جون 21، 2022 7:56 صبح
کرتا ہوں، کرتے ہیں کے ا/ے کا اسقاط اچھا نہیں لگتا
پرستش ہے کی، کہ ہے میں نے کی
بھی اچھا بیانیہ نہیں
بہت بہتر ۔۔۔ اس پر کوشش کرتا ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B3%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%A7%D9%81%D8%B1%D9%88%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D9%85-%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81.118582/