برائے اصلاح ...... رسنے لگا ہے.

عینی خیال — ستمبر 11، 2012 11:27 صبح
رسنےلگا ہے ہاتھ کی پوروں سے اب لہو
گن گن کے تھک گئی ہوں میں دن انتظار کے
ہونے لگے ہیںضبط کے موسم سبھی تمام
بند ٹوٹنے لگے ہیں سنواختیارکے
لینے لگے ہیں ہچکیاں وعدےبھی ٹوٹ کر
پاوں پھسل رہے ہیں میرے اعتبار کے
محمد اظہر نذیر — ستمبر 11، 2012 11:40 صبح
بہت سی داد حاضر ہے محترمہ، قبول کیجیے
قرۃالعین اعوان — ستمبر 11، 2012 11:42 صبح
خوب!
عینی خیال — ستمبر 11، 2012 11:44 صبح
بہت شکریہ
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 11، 2012 3:27 شام
رسنےلگا ہے ہاتھ کی پوروں سے اب لہو
گن گن کے تھک گئی ہوں میں دن انتظار کے
ہونے لگے ہیں ضبط کے موسم سبھی تمام
بند ٹوٹنے لگے ہیں سنواختیارکے
لینے لگے ہیں ہچکیاں وعدےبھی ٹوٹ کر
پاوں پھسل رہے ہیں میرے اعتبار کے
’’مرے‘‘
غالب والا ”بند‘‘o_O
ویسے اشعار بہت عمدہ ہیں۔ داد قبول۔
عینی خیال — ستمبر 13، 2012 6:26 صبح
بہت شکریہ بسمل

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B1%D8%B3%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%D8%A7-%DB%81%DB%92.54262/