اشرف علی — اکتوبر 24، 2023 9:25 شام
محترم
الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
$$$$$$$$$$$$
کیسی ہو ؟ اچھی ہو نا !
ہر پل خوش رہتی ہو نا ؟
حال اپنا میں کیا ہی کہوں
تم خود دیکھ رہی ہو نا !
حیراں تو میں ہوں گا ہی
ملنے تم آئی ہو نا !
بات شروع کہاں سے کروں
تم یہ سوچ رہی ہو نا ؟
برسوں پہلے جیسی تھیں
دیکھوں ذرا ، ویسی ہو نا !
اب تو بات نہیں ہوتی
رات میں اب سوتی ہو نا ؟
کیوں اب فون نہیں کرتیں ؟
نمبر بھول گئی ہو نا !
دل پر رکھ کر ہاتھ کہو !
اب بھی تم میری ہو نا ؟
میں بس تم پر لکھتا ہوں
تم مجھ کو پڑھتی ہو نا ؟
میری شگفتہ غزلوں کی
آج بھی دیوانی ہو نا ؟
تم سا ہونا مشکل ہے
ہے آسان پری ہونا
میری اگر تم ہو نہ سکی
تو صرف اشرف کی ہونا
الف عین — اکتوبر 25، 2023 5:35 صبح
ہائے، اس پر اصلاح کی ہمت نہیں ہو رہی
سید عاطف علی — اکتوبر 25، 2023 5:40 صبح
ہائے، اس پر اصلاح کی ہمت نہیں ہو رہی
صد فیصد متفق ۔۔۔اسی اصلاح کو قبول کریں بھئی اشرف ۔ باقی سب اصلاحات بے کار ہوں گی ۔
الف عین — اکتوبر 26، 2023 7:03 صبح
صرف مقطع میں اصلاح کی ضرورت ہے
میری اگر تم ہو نہ سکیں
لیکن اشرف کی ہونا
تو صرف میں تو کا طویل کھینچنا ناگوار ہے
اشرف علی — اکتوبر 26، 2023 8:46 شام
صرف مقطع میں اصلاح کی ضرورت ہے
میری اگر تم ہو نہ سکیں
لیکن اشرف کی ہونا
تو صرف میں تو کا طویل کھینچنا ناگوار ہے
او ! لفظ "سکیں" بھی غلط تھا ۔۔۔
بہت بہت شکریہ سر ، جزاک اللہ خیر
"لیکن" سے کہیں مفہوم تو نہیں بدل جا رہا سر ؟
ان میں سے کوئی چلے گا ؟
میں ہوں غالبؔ کا مدّاح
تم فین اشرف کی ہو ، نا ؟
یا
مجھ سے زیادہ اشرف کی
تم پروا کرتی ہو نا ؟
الف عین — اکتوبر 27، 2023 6:24 صبح
پروا والا مقطع بہترین ہے
اشرف علی — اکتوبر 27، 2023 2:57 شام
بہت بہت شکریہ سر ، جزاک اللہ خیر
اشرف علی — اکتوبر 27، 2023 2:58 شام
محترم
الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
$$$$$$$$$$$$
کیسی ہو ؟ اچھی ہو نا !
ہر پل خوش رہتی ہو نا ؟
حال اپنا میں کیا ہی کہوں
تم خود دیکھ رہی ہو نا !
حیراں تو میں ہوں گا ہی
ملنے تم آئی ہو نا !
بات شروع کہاں سے کروں
تم یہ سوچ رہی ہو نا ؟
برسوں پہلے جیسی تھیں
دیکھوں ذرا ، ویسی ہو نا !
اب تو بات نہیں ہوتی
رات میں اب سوتی ہو نا ؟
کیوں اب فون نہیں کرتیں ؟
نمبر بھول گئی ہو نا !
دل پر رکھ کر ہاتھ کہو !
اب بھی تم میری ہو نا ؟
میں بس تم پر لکھتا ہوں
تم مجھ کو پڑھتی ہو نا ؟
میری شگفتہ غزلوں کی
آج بھی دیوانی ہو نا ؟
تم سا ہونا مشکل ہے
ہے آسان پری ہونا
میری اگر تم ہو نہ سکی
تو صرف اشرف کی ہونا
بہت شکریہ
مقبول بھائی ، جزاک اللہ خیر
اشرف علی — اکتوبر 27، 2023 2:59 شام
اصلاح کے بعد
$$$$$$$$$$$$
کیسی ہو ؟ اچھی ہو نا
ہر پل خوش رہتی ہو نا ؟
حال اپنا میں کیا ہی کہوں
تم خود دیکھ رہی ہو نا !
حیراں تو میں ہوں گا ہی
ملنے تم آئی ہو نا !
بات شروع کہاں سے کروں
تم یہ سوچ رہی ہو نا ؟
برسوں پہلے جیسی تھیں
دیکھوں ذرا ، ویسی ہو نا
تم سا ہونا مشکل ہے
ہے آسان پری ہونا
میں بس تم پر لکھتا ہوں
تم مجھ کو پڑھتی ہو نا ؟
میری شگفتہ غزلوں کی
آج بھی دیوانی ہو نا ؟
دل پر رکھ کر ہاتھ کہو !
اب بھی تم میری ہو نا ؟
اب تو بات نہیں ہوتی
رات میں اب سوتی ہو نا ؟
کیوں اب فون نہیں کرتیں ؟
نمبر بھول گئی ہو نا
مجھ سے زیادہ اشرف کی
تم پروا کرتی ہو نا ؟