اشرف علی — جنوری 28، 2023 11:00 صبح
محترم
الف عین صاحب ،محترم
سید عاطف علی صاحب
محترم
یاسر شاہ صاحب ،محترم
محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§
بھیگا بھیگا منظر ہے ؟
یا آنکھوں میں کنکر ہے
جب کچھ کہنا ٹھیک نہ ہو
چپ ہی رہنا بہتر ہے
دل ہے سینے کے اندر
اور وہ دل کے اندر ہے
میکپ وہ کرتا ہی نہیں
ہائے ! کتنا سُندر ہے
جس میں تٗو رہتا ہے خدا !
سب سے اچھا وہ گھر ہے
ڈوب نہ جاؤں آج کہیں
اُس کے ہاتھ میں ساغر ہے
مجھ کو پسند ہے ماہِ جون
اُس کو پسند اکتوبر ہے
میں بھی اوروں سے ہوں الگ
وہ بھی سب سے ہٹ کر ہے !
کیسے اُکھڑے سانس مِرا
نام تِرا جب ، لب پر ہے
کون ہے جس کو پتا نہیں
اشرف ایک سُخن وَر ہے
یاسر شاہ — جنوری 28، 2023 11:07 صبح
خوب اشرف بھائی سادہ و پرکشش غزل ۔
داد اور دعا کی درخواست۔
صابرہ امین — جنوری 28، 2023 1:44 شام
مجھ کو پسند ہے ماہِ جون
اُس کو پسند اکتوبر ہے
پوچھنا تھا قافیے اور وزن کی مجبوری نہ ہو تو ۔ ۔جون کی گرمی میں ایسی کیا بات ہے؟؟ اور اکتوبر میں ایسا کیا خاص ہے ۔ ۔ روشنی ڈالیے۔

صابرہ امین — جنوری 28، 2023 1:44 شام
آپ کے مزاج کی مزیدار سی غزل ۔ ۔ ڈھیروں داد ۔


محمد عبدالرؤوف — جنوری 28، 2023 2:27 شام
پوچھنا تھا قافیے اور وزن کی مجبوری نہ ہو تو ۔ ۔جون کی گرمی میں ایسی کیا بات ہے؟؟ اور اکتوبر میں ایسا کیا خاص ہے ۔ ۔ روشنی ڈالیے۔
لڑکوں کو جُون اچھا لگتا ہے کیونکہ نہروں پر نہانے نکل جاتے ہیں اور لڑکیوں کو اکتوبر کیونکہ اس مہینے سے شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے 🙂
صابرہ امین — جنوری 28، 2023 2:30 شام
لڑکوں کو جُون اچھا لگتا ہے کیونکہ نہروں پر نہانے نکل جاتے ہیں اور لڑکیوں کو اکتوبر کیونکہ اس مہینے سے شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے 🙂
یعنی قافیہ کی مجبوری نہیں طبیعتوں کی مجبوری ہے ۔ ۔

الف عین — جنوری 29، 2023 5:05 صبح
درست ہے غزل، اکتوبر والا شعر زبردستی کی قافیہ پیمائی لگتی ہے، چاہو تو نکال ہی دو
سید عاطف علی — جنوری 29، 2023 5:53 صبح
درست ہے غزل، اکتوبر والا شعر زبردستی کی قافیہ پیمائی لگتی ہے، چاہو تو نکال ہی د
اکتوبر کے بجائے دسمبر

ہی لے آؤ موسمی شاعری اور جون سے مقابلہ کے ساتھ کچھ پر تکلف سے نسبت تو ہو ہی جائے گی ۔
اشرف علی — مئی 7، 2023 10:22 صبح
معافی چاہتا ہوں آپ سب سے ، اتنے دنوں بعد جواب دے رہا ہوں ...
محترم
الف عین صاحب ،محترم
سید عاطف علی صاحب
محترم
یاسر شاہ صاحب ،محترم
محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§
بھیگا بھیگا منظر ہے ؟
یا آنکھوں میں کنکر ہے
جب کچھ کہنا ٹھیک نہ ہو
چپ ہی رہنا بہتر ہے
دل ہے سینے کے اندر
اور وہ دل کے اندر ہے
میکپ وہ کرتا ہی نہیں
ہائے ! کتنا سُندر ہے
جس میں تٗو رہتا ہے خدا !
سب سے اچھا وہ گھر ہے
ڈوب نہ جاؤں آج کہیں
اُس کے ہاتھ میں ساغر ہے
مجھ کو پسند ہے ماہِ جون
اُس کو پسند اکتوبر ہے
میں بھی اوروں سے ہوں الگ
وہ بھی سب سے ہٹ کر ہے !
کیسے اُکھڑے سانس مِرا
نام تِرا جب ، لب پر ہے
کون ہے جس کو پتا نہیں
اشرف ایک سُخن وَر ہے
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں
یاسر شاہ سر ،
صابرہ امین صاحبہ اور
محمد عبدالرؤوف بھائی
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خوش رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — مئی 7، 2023 10:23 صبح
خوب اشرف بھائی سادہ و پرکشش غزل ۔
داد اور دعا کی درخواست۔
حوصلہ افزائی اور پذیرائی کے لیے بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اللہ تعالیٰ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — مئی 7، 2023 10:24 صبح
پوچھنا تھا قافیے اور وزن کی مجبوری نہ ہو تو ۔ ۔جون کی گرمی میں ایسی کیا بات ہے؟؟ اور اکتوبر میں ایسا کیا خاص ہے ۔ ۔ روشنی ڈالیے۔
"برتھ ڈے "
اشرف علی — مئی 7، 2023 10:26 صبح
آپ کے مزاج کی مزیدار سی غزل ۔ ۔ ڈھیروں داد ۔

ممنون و متشکر ہوں
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — مئی 7، 2023 10:27 صبح
درست ہے غزل، اکتوبر والا شعر زبردستی کی قافیہ پیمائی لگتی ہے، چاہو تو نکال ہی دو
ٹھیک ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ کریم آپ کا سایہ تادیر سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — مئی 7، 2023 10:29 صبح
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§§
بھیگا بھیگا منظر ہے ؟
یا آنکھوں میں کنکر ہے
جب کچھ کہنا ٹھیک نہ ہو
چپ ہی رہنا بہتر ہے
دل ہے سینے کے اندر
اور وہ دل کے اندر ہے
میکپ وہ کرتا ہی نہیں
ہائے ! کتنا سُندر ہے
جس میں تٗو رہتا ہے خدا !
سب سے اچھا وہ گھر ہے
ڈوب نہ جاؤں آج کہیں
اُس کے ہاتھ میں ساغر ہے
میں بھی اوروں سے ہوں الگ
وہ بھی سب سے ہٹ کر ہے !
کیسے اُکھڑے سانس مِرا
نام تِرا جب ، لب پر ہے
کون ہے جس کو پتا نہیں
اشرف ایک سُخن وَر ہے
صابرہ امین — مئی 7، 2023 7:55 شام
معافی چاہتا ہوں آپ سب سے ، اتنے دنوں بعد جواب دے رہا ہوں ...
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں
یاسر شاہ سر ،
صابرہ امین صاحبہ اور
محمد عبدالرؤوف بھائی
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خوش رکھے ، آمین ۔
کوئی بات نہیں ۔ ہم بھی بھول بھال گئے تھے۔ ۔

صابرہ امین — مئی 7، 2023 7:57 شام
میکپ وہ کرتا ہی نہیں
ہائے ! کتنا سُندر ہے
افففف!!!
شکیل احمد خان23 — مئی 9، 2023 10:32 صبح
ڈوب نہ جاؤں آج کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈوب نہ جاؤں آج کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈوب نہ جاؤں آج کہیں
اُس کے ہاتھ میں ساغر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کی آنکھ تو ساغر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کی آنکھ میں ساغر ہے
ڈوبا ۔میں ۔گہرائی ۔۔میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بچ نہ سکا میں ڈوبنے سے
اُس کی آنکھ۔ تو۔ ساگر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھ اُس کی وہ ساگر ہے