برائے اصلاح : ایک طرف (١/٣)

اشرف علی — اکتوبر 10، 2022 1:30 شام
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§(١/٣)
سر کا جھکانا ایک طرف ہے ، دل کا جھکانا ایک طرف
سب کے سجدے اپنی جگہ ، عاشق کا سجدہ ایک طرف
کیسےلکھوں اُس کے بارے میں جس کو کبھی دیکھا ہی نہیں
میرا تخیّل ایک طرف ہے ، اُس کا ہونا ایک طرف
اپنی شناخت بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپ سے ہو جا ایک طرف
حتمی فیصلہ تیرا ہوگا ، تجھ کو کس پر چلنا ہے !
ایک طرف ہے راہِ دنیا ، دین کا رستہ ایک طرف
"کل" کی یادوں میں کھو کر تو اپنا "آج" تباہ نہ کر
آج تِرے پاس "آج" بھی ہے اور ساتھ ہے "فردا" ایک طرف
میری غزلوں پر بھاری پڑ جاتی ہیں اُس کی باتیں
میرے افکار ایک طرف ہیں ، اُس کا لہجہ ایک طرف
یا
یوں ہی نہیں کہتے ہیں سبھی ، ہے اُس کا لہجہ ایک طرف
میرے علاوہ سب کو اس نے ایک طرف جانے کو/کا کہا
اور مجھے پھر کر کے اشارہ اس نے بلایا ایک طرف
اُدھر نہیں جاؤں گا میں اور اِدھر نہیں آئے گا تٗو
میرا کعبہ ایک طرف ہے ، تیرا کلیسا ایک طرف
یا
کیوں کے کعبہ ایک طرف ہے اور کلیسا ایک طرف
غصّہ بہت آتا تھا ، جب وہ دیر سے آتا تھا ، لیکن
دیکھ کے اُس کو ہو جاتا تھا میرا غصّہ ایک طرف
یوں تو اہم ہے دونوں ہی ، تٗو کسے چنے گا اب اشرف ؟
پیار کی دولت ایک طرف ہے ، روپیہ پیسہ ایک طرف
سید عاطف علی — اکتوبر 10، 2022 2:39 شام
اپنی شناخت بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپ سے ہو جا ایک طرف
چپ سے کی ترکیب مجھے عجیب لگی۔ بمعنی چپکے سے۔ یا خاموشی سے۔۔۔۔ اسے بہتر کیا جائے تو اچھا ہو باقی اچھی کاوش ہے۔
اور اپنی شناخت کے بجائے اپنا آپ بہتر ہو سکتا ہے ۔
الف عین — اکتوبر 11، 2022 8:11 صبح
چپ َے ہی اچھا نہیں، باقی سب درست ہے
متبادلات میں مجھے سارے پہلے متبادل بہتر لگے
اشرف علی — اکتوبر 11، 2022 7:41 شام
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§(١/٣)
سر کا جھکانا ایک طرف ہے ، دل کا جھکانا ایک طرف
سب کے سجدے اپنی جگہ ، عاشق کا سجدہ ایک طرف
کیسےلکھوں اُس کے بارے میں جس کو کبھی دیکھا ہی نہیں
میرا تخیّل ایک طرف ہے ، اُس کا ہونا ایک طرف
اپنی شناخت بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپ سے ہو جا ایک طرف
حتمی فیصلہ تیرا ہوگا ، تجھ کو کس پر چلنا ہے !
ایک طرف ہے راہِ دنیا ، دین کا رستہ ایک طرف
"کل" کی یادوں میں کھو کر تو اپنا "آج" تباہ نہ کر
آج تِرے پاس "آج" بھی ہے اور ساتھ ہے "فردا" ایک طرف
میری غزلوں پر بھاری پڑ جاتی ہیں اُس کی باتیں
میرے افکار ایک طرف ہیں ، اُس کا لہجہ ایک طرف
یا
یوں ہی نہیں کہتے ہیں سبھی ، ہے اُس کا لہجہ ایک طرف
میرے علاوہ سب کو اس نے ایک طرف جانے کو/کا کہا
اور مجھے پھر کر کے اشارہ اس نے بلایا ایک طرف
اُدھر نہیں جاؤں گا میں اور اِدھر نہیں آئے گا تٗو
میرا کعبہ ایک طرف ہے ، تیرا کلیسا ایک طرف
یا
کیوں کے کعبہ ایک طرف ہے اور کلیسا ایک طرف
غصّہ بہت آتا تھا ، جب وہ دیر سے آتا تھا ، لیکن
دیکھ کے اُس کو ہو جاتا تھا میرا غصّہ ایک طرف
یوں تو اہم ہے دونوں ہی ، تٗو کسے چنے گا اب اشرف ؟
پیار کی دولت ایک طرف ہے ، روپیہ پیسہ ایک طرف
حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں سید عاطف علی سر محمد عبدالرؤوف بھائی
اللّٰہ آپ دونوں کو سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — اکتوبر 11، 2022 7:44 شام
چپ سے کی ترکیب مجھے عجیب لگی۔ بمعنی چپکے سے۔ یا خاموشی سے۔۔۔۔ اسے بہتر کیا جائے تو اچھا ہو
تو "چپکےسے" ٹھیک رہے گا سر ؟
باقی اچھی کاوش ہے۔
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اور اپنی شناخت کے بجائے اپنا آپ بہتر ہو سکتا ہے ۔
ٹھیک ہے سر
اصلاح و رہنمائی کے لیے بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
سید عاطف علی — اکتوبر 11، 2022 7:47 شام
تو "چپکےسے" ٹھیک رہے گا سر ؟
جی ہاں چل جائے گا ۔۔۔
اشرف علی — اکتوبر 11، 2022 7:49 شام
چپ َے ہی اچھا نہیں، باقی سب درست ہے
الحمد للّٰہ
بہت شکریہ سر
متبادلات میں مجھے سارے پہلے متبادل بہتر لگے
ٹھیک ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
میرے علاوہ سب کو اس نے ایک طرف جانے کو/کا کہا
سر ! اس میں "کو" یا "کا" ؟
اشرف علی — اکتوبر 11، 2022 7:51 شام
جی ہاں چل جائے گا ۔۔۔
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — اکتوبر 11، 2022 7:59 شام
اب دیکھیں سر !کیا زیادہ ٹھیک ہوگا ؟
اپنا آپ بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپکے سے ہو جا ایک طرف
یا
اپنی شناخت بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھے الگ کچھ کرنا ہے تو ، (جھٹ سے/فوراً/بھیڑ سے) ہو جا ایک طرف
یاسر شاہ — اکتوبر 12، 2022 5:11 صبح
بہت خوب بھائی بہت خوب۔ ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
یاسر شاہ — اکتوبر 12، 2022 5:21 صبح
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپکے سے ہو جا ایک طرف
یا

تجھے الگ کچھ کرنا ہے تو ، (جھٹ سے/فوراً/بھیڑ سے) ہو جا ایک طرف
میری رائے میں اوریجنلٹی برقرار رکھنے کے لیے یہ دو تجاویز دیکھ لیں :
1-پیارے ہو جا ایک طرف
2-چپکا ہو جا ایک طرف
(کلاسیک انداز ہے خاموش ایک طرف ہونے کے معنوں میں لیکن آج کل رائج نہیں)
الف عین — اکتوبر 12، 2022 5:44 صبح
جانے کو کہا
بہتر ہے
یاسر کی اصلاح "چپکا" مجھے بہت پسند آئی
اشرف علی — اکتوبر 12، 2022 7:42 شام
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§(١/٣)
سر کا جھکانا ایک طرف ہے ، دل کا جھکانا ایک طرف
سب کے سجدے اپنی جگہ ، عاشق کا سجدہ ایک طرف
کیسےلکھوں اُس کے بارے میں جس کو کبھی دیکھا ہی نہیں
میرا تخیّل ایک طرف ہے ، اُس کا ہونا ایک طرف
اپنی شناخت بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھ کو الگ کچھ کرنا ہے تو ، چپ سے ہو جا ایک طرف
حتمی فیصلہ تیرا ہوگا ، تجھ کو کس پر چلنا ہے !
ایک طرف ہے راہِ دنیا ، دین کا رستہ ایک طرف
"کل" کی یادوں میں کھو کر تو اپنا "آج" تباہ نہ کر
آج تِرے پاس "آج" بھی ہے اور ساتھ ہے "فردا" ایک طرف
میری غزلوں پر بھاری پڑ جاتی ہیں اُس کی باتیں
میرے افکار ایک طرف ہیں ، اُس کا لہجہ ایک طرف
یا
یوں ہی نہیں کہتے ہیں سبھی ، ہے اُس کا لہجہ ایک طرف
میرے علاوہ سب کو اس نے ایک طرف جانے کو/کا کہا
اور مجھے پھر کر کے اشارہ اس نے بلایا ایک طرف
اُدھر نہیں جاؤں گا میں اور اِدھر نہیں آئے گا تٗو
میرا کعبہ ایک طرف ہے ، تیرا کلیسا ایک طرف
یا
کیوں کے کعبہ ایک طرف ہے اور کلیسا ایک طرف
غصّہ بہت آتا تھا ، جب وہ دیر سے آتا تھا ، لیکن
دیکھ کے اُس کو ہو جاتا تھا میرا غصّہ ایک طرف
یوں تو اہم ہے دونوں ہی ، تٗو کسے چنے گا اب اشرف ؟
پیار کی دولت ایک طرف ہے ، روپیہ پیسہ ایک طرف
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں یاسر شاہ سر
اشرف علی — اکتوبر 12، 2022 7:48 شام
بہت خوب بھائی بہت خوب۔ ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔
حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں سر
آپ نے داد دی یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
آمین
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
زیادہ سے یاد آیا
بہت زیادہ اشعار ہونے کی وجہ سے ابھی پہلا حصہ ہی پیش کر پایا ہوں
دو حصے اور باقی ہیں
لیکن اب سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اصلاح کے لیے وہ دونوں پیش کروں یا کچھ اور
اشرف علی — اکتوبر 12، 2022 7:49 شام
میری رائے میں اوریجنلٹی برقرار رکھنے کے لیے یہ دو تجاویز دیکھ لیں :
1-پیارے ہو جا ایک طرف
2-چپکا ہو جا ایک طرف
(کلاسیک انداز ہے خاموش ایک طرف ہونے کے معنوں میں لیکن آج کل رائج نہیں)
بہت خوووب
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — اکتوبر 12، 2022 7:50 شام
جانے کو کہا
بہتر ہے
یاسر کی اصلاح "چپکا" مجھے بہت پسند آئی
ٹھیک ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ، سلامت رکھے ،آمین ۔
اشرف علی — اکتوبر 12، 2022 7:55 شام
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§§§(١/٣)
سر کا جھکانا ایک طرف ہے ، دل کا جھکانا ایک طرف
سب کے سجدے اپنی جگہ ، عاشق کا سجدہ ایک طرف
کیسےلکھوں اُس کے بارے میں جس کو کبھی دیکھا ہی نہیں
میرا تخیّل ایک طرف ہے ، اُس کا ہونا ایک طرف
اپنا آپ بچا کر رکھنا ، بھیڑ میں مشکل ہوتا ہے
تجھے الگ کچھ کرنا ہے تو ، چُپکا ہو جا ایک طرف
حتمی فیصلہ تیرا ہوگا ، تجھ کو کس پر چلنا ہے !
ایک طرف ہے راہِ دنیا ، دین کا رستہ ایک طرف
"کل" کی یادوں میں کھو کر تٗو اپنا "آج" تباہ نہ کر
آج تِرے پاس "آج" بھی ہے اور ساتھ ہے "فردا" ایک طرف
میری غزلوں پر بھاری پڑ جاتی ہیں اُس کی باتیں
میرے افکار ایک طرف ہیں ، اُس کا لہجہ ایک طرف
میرے علاوہ سب کو اُس نے ایک طرف جانے کو کہا
اور مجھے پھر کر کے اشارہ اُس نے بلایا ایک طرف
اُدھر نہیں جاؤں گا میں اور اِدھر نہیں آئے گا تٗو
میرا کعبہ ایک طرف ہے ، تیرا کلیسا ایک طرف
غصّہ بہت آتا تھا ، جب وہ دیر سے آتا تھا ، لیکن
دیکھ کے اُس کو ہو جاتا تھا میرا غصّہ ایک طرف
یوں تو اہم ہے دونوں ہی ، تٗو کسے چنے گا اب اشرف ؟
پیار کی دولت ایک طرف ہے ، روپیہ پیسہ ایک طرف

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D9%A1-%D9%A3.118924/