برائے اصلاح : ایک طرف (٣/٣)

اشرف علی — نومبر 18، 2022 11:07 صبح
محترم الف عین صاحب ،محترم@ سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§(٣/٣)
سارے چہرے خوب ہیں لیکن اُس کا چہرا ایک طرف
جیسے کلیاں ایک طرف ہیں ، گلِ شگفتہ ایک طرف
مجھ پہ ترس کھا کر وہ آخر مجھ سے ملنے آ ہی گیا
تاج محل آج ایک طرف ہے ، میرا حجرہ ایک طرف
آج تو خیر خدا کے فضل سے لاکھوں لوگ ہیں میرے ساتھ
وہ بھی اک دن تھا جب نکلا تھا میں تنہا ایک طرف
اُس کے گھر والے تھے ایک طرف اور ایک طرف تھا مَیں
تھا وہ بہت ہی مشکل میں ، اُس کو ہونا تھا ایک طرف
فرزانے کی بات میں آئے کیسے کوئی دیوانہ !
عقل کی دنیا ایک طرف ہے ، دل کی دنیا ایک طرف
جھیل ، ندی ، دریا ، ساگر سب کتنے پیارے لگتے ہیں
مگر پہاڑوں سے جو گرتا ہے وہ جھرنا ایک طرف !
یہاں بھلے سب ساتھ میں رہتے ہوں لیکن محشر کے دن
ظالم لوگوں کو کر دے گا میرا مولا ایک طرف
یہی سبب ہے ہم دونوں جو اک دوجے سے مل نہ سکے
میرا رستہ ایک طرف تھا ، اُس کا رستہ ایک طرف
اُسے یہ ڈر تھا بھیڑ میں اُس کو ڈھونڈ نہیں پاؤں گا مَیں
سب سے کٹ کر اسی لیے شاید وہ کھڑا تھا ایک طرف !
میری نظروں میں سارے سیّارے یکساں ہیں لیکن
جس پر وہ رہتا ہے اشرف ! وہ سیّارہ ایک طرف
صریر — نومبر 18، 2022 4:58 شام
سارے چہرے خوب ہیں لیکن اُس کا چہرا ایک طرف
جیسے کلیاں ایک طرف ہیں ، گلِ شگفتہ ایک طرف
واہ!!👍✨
صریر — نومبر 18، 2022 5:01 شام
جیسے کلیاں ایک طرف ہیں ، گلِ شگفتہ ایک طرف
سارے اشعار ایک طرف ہیں، اور یہ مصرع ایک طرف👍😁🌹
الف عین — نومبر 19، 2022 4:15 صبح
یہ غزل بھی درست لگ رہی ہے لیکن مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ زبردستی سہ غزلہ بنایا گیا ہے۔ بہت سے اشعار محض قافیہ پیمائی لگتے ہیں خاص طور پر اس غزل کے۔ تیسرا، چھٹاشعر تو میرے خیال میں نکال ہی دیا جائے
اشرف علی — نومبر 20، 2022 4:25 صبح
محترم الف عین صاحب ،محترم@ سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
§§§§§§§§§§(٣/٣)
سارے چہرے خوب ہیں لیکن اُس کا چہرا ایک طرف
جیسے کلیاں ایک طرف ہیں ، گلِ شگفتہ ایک طرف
مجھ پہ ترس کھا کر وہ آخر مجھ سے ملنے آ ہی گیا
تاج محل آج ایک طرف ہے ، میرا حجرہ ایک طرف
آج تو خیر خدا کے فضل سے لاکھوں لوگ ہیں میرے ساتھ
وہ بھی اک دن تھا جب نکلا تھا میں تنہا ایک طرف
اُس کے گھر والے تھے ایک طرف اور ایک طرف تھا مَیں
تھا وہ بہت ہی مشکل میں ، اُس کو ہونا تھا ایک طرف
فرزانے کی بات میں آئے کیسے کوئی دیوانہ !
عقل کی دنیا ایک طرف ہے ، دل کی دنیا ایک طرف
جھیل ، ندی ، دریا ، ساگر سب کتنے پیارے لگتے ہیں
مگر پہاڑوں سے جو گرتا ہے وہ جھرنا ایک طرف !
یہاں بھلے سب ساتھ میں رہتے ہوں لیکن محشر کے دن
ظالم لوگوں کو کر دے گا میرا مولا ایک طرف
یہی سبب ہے ہم دونوں جو اک دوجے سے مل نہ سکے
میرا رستہ ایک طرف تھا ، اُس کا رستہ ایک طرف
اُسے یہ ڈر تھا بھیڑ میں اُس کو ڈھونڈ نہیں پاؤں گا مَیں
سب سے کٹ کر اسی لیے شاید وہ کھڑا تھا ایک طرف !
میری نظروں میں سارے سیّارے یکساں ہیں لیکن
جس پر وہ رہتا ہے اشرف ! وہ سیّارہ ایک طرف
صریر بھائی ، بہت شکریہ
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں
جزاک اللّٰہ خیراً
سارے اشعار ایک طرف ہیں، اور یہ مصرع ایک طرف👍😁
صحیح پکڑے ہیں
اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — نومبر 20، 2022 4:27 صبح
یہ غزل بھی درست لگ رہی ہے لیکن مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ زبردستی سہ غزلہ بنایا گیا ہے۔ بہت سے اشعار محض قافیہ پیمائی لگتے ہیں خاص طور پر اس غزل کے۔ تیسرا، چھٹاشعر تو میرے خیال میں نکال ہی دیا جائے
ٹھیک ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — نومبر 20، 2022 4:28 صبح
اصلاح کے بعد
§§§§§§§§§§(٣/٣)
سارے چہرے خوب ہیں لیکن اُس کا چہرا ایک طرف
جیسے کلیاں ایک طرف ہیں ، گلِ شگفتہ ایک طرف
مجھ پہ ترس کھا کر وہ آخر مجھ سے ملنے آ ہی گیا
تاج محل آج ایک طرف ہے ، میرا حجرہ ایک طرف
اُس کے گھر والے تھے ایک طرف اور ایک طرف تھا مَیں
تھا وہ بہت ہی مشکل میں ، اُس کو ہونا تھا ایک طرف
فرزانے کی بات میں آئے کیسے کوئی دیوانہ !
عقل کی دنیا ایک طرف ہے ، دل کی دنیا ایک طرف
یہاں بھلے سب ساتھ میں رہتے ہوں لیکن محشر کے دن
ظالم لوگوں کو کر دے گا میرا مولا ایک طرف
یہی سبب ہے ہم دونوں جو اک دوجے سے مل نہ سکے
میرا رستہ ایک طرف تھا ، اُس کا رستہ ایک طرف
اُسے یہ ڈر تھا بھیڑ میں اُس کو ڈھونڈ نہیں پاؤں گا مَیں
سب سے کٹ کر اسی لیے شاید وہ کھڑا تھا ایک طرف !
میری نظروں میں سارے سیّارے یکساں ہیں لیکن
جس پر وہ رہتا ہے اشرف ! وہ سیّارہ ایک طرف

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D9%A3-%D9%A3.119028/