برائے اصلاح: خموش کر نہیں سکتا کوئی ڈرا کے مجھے

مقبول — جنوری 9، 2022 3:15 صبح
محترم الف عین صاحب ، دیگر اساتذہ کرام اور احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
خموش کر نہیں سکتا کوئی ڈرا کے مجھے
ابھر کے آؤں گا رکھا اگر دبا کے مجھے
میں کربلا کے اماموں کا معتقد ہوں فقط
سنا نہ قول کسی اور پیشوا کے مجھے
رہے گی گونجتی آواز میری دُنیا میں
مَرا نہ سمجھے کوئی قبر میں لٹا کے مجھے
جو لمبی عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
وُہ رسہ کھینچ گیا تخت پر چڑھا کے مجھے
خُدا رحیم ہے مقبول انہیں بتائے کوئی
سبق جو دیتے ہیں آ کر سزا جزا کے مجھے
الف عین — جنوری 9، 2022 4:41 صبح
ٹھیک ہے غزل
جو لمبی عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
وُہ رسہ کھینچ گیا تخت پر چڑھا کے مجھے
تخت یا تختہ؟
لمبی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
طویل عمر کی مجھ کو دعا جو دیتا تھا
مقبول — جنوری 10، 2022 1:55 صبح
ٹھیک ہے غزل
جو لمبی عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
وُہ رسہ کھینچ گیا تخت پر چڑھا کے مجھے
تخت یا تختہ؟
لمبی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
طویل عمر کی مجھ کو دعا جو دیتا تھا
سر الف عین صاحب، بہت نوازش
اب دیکھیے
طویل عمر کی مجھ کو دُعائیں دیتا تھا
جو آج شاد ہے تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
یا
طویل عمر کی مجھ کو دُعا جو دیتا تھا
وُہ آج شاد ہے تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
الف عین — جنوری 10، 2022 4:39 صبح
وُہ آج شاد ہے تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
بہتر متبادل ہے
مقبول — جنوری 11، 2022 12:24 صبح
بہت شکریہ صریر صاحب
رضا مصطفائی — جنوری 11، 2022 7:56 صبح
ہے آج شاد وہ تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
مقبول — جنوری 11، 2022 12:51 شام
ہے آج شاد وہ تختے پہ خود چڑھا کے مجھے
شُکریہ، رضا مصطفائی صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AE%D9%85%D9%88%D8%B4-%DA%A9%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DA%A9%D8%AA%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DA%88%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.117967/