یاسر علی — دسمبر 17، 2020 2:49 صبح
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
خواہش
زندگانی میں میری
بس یہ ایک خواہش ہے
سردیوں کے موسم میں
رات کے کسی پل میں
خواب کے دریچے میں
تم مجھے بلاؤ نا!
دلنشین ہاتھوں سے
گرما گرم چائے کا
ایک کپ پلاؤ نا!۔۔۔
الف عین — دسمبر 17، 2020 4:52 صبح
ایک کپ پلاؤ.. میں دوہرا تنافر لگ رہا ہے
پہلے دو مصرعے یوں کر دو
زندگی میں بس میری
صرف ایک خواہش ہے...
باقی درست ہے
یاسر علی — دسمبر 18، 2020 2:08 صبح
ایک کپ پلاؤ.. میں دوہرا تنافر لگ رہا ہے
پہلے دو مصرعے یوں کر دو
زندگی میں بس میری
صرف ایک خواہش ہے...
باقی درست ہے
بہت بہت شکریہ سر جی۔
تنافر ختم کرنے کے لیے یہ درست رہے گا کیا؟۔
گرما گرم چائے کا
ایک کپ محبت سے
تم مجھے پلاؤ نا!
الف عین — دسمبر 18، 2020 5:56 صبح
بہت بہت شکریہ سر جی۔
تنافر ختم کرنے کے لیے یہ درست رہے گا کیا؟۔
گرما گرم چائے کا
ایک کپ محبت سے
تم مجھے پلاؤ نا!
یہ یقیناً بہتر ہے
یاسر علی — دسمبر 18، 2020 10:01 صبح