برائے اصلاح شاعری ۔۔ مجھ پر آتی ہیں مصیبتیں اس لیے مکرر

عبد الرحمٰن — ستمبر 18، 2017 9:46 صبح
مجھ پر آتی ہیں مصیبتیں اس لیے مکرر
زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
خود ہی کرنا پڑتا ہے اپنا آپ ٹھیک
وقت ہوتا نہیں کسی کا پابند
اس دور کے مصلح کا کروں کیا بیان
لفظ شیریں ہیں لہجے زہر خند
پاوں رہتے ہیں ہمیشہ کیچڑ میں لتھڑے
ستاروں پہ ڈالیں کیسے کوئی کمند
ایسے عروج سے گریزاں رہنا صادق
جو کرے خدا کے سوا کسی کا نیاز مند
عبد الرحمٰن — ستمبر 18، 2017 9:47 صبح
الف عین محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن
عبد الرحمٰن — ستمبر 18، 2017 9:48 صبح
محمد تابش صدیقی لئیق احمد
الف عین — ستمبر 19، 2017 11:48 صبح
ایک مصرع کو بحر میں کہتا کہ اقبال کا تھا، لیکن علامہ کے مصرع میں املا کی غلطی کی وجہ سے وہ بھی بے بحرہ ہو گیا۔ درست ہے۔
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
عروض کی شد بد حاصل کر لیں تو بہتر ہے، تاکہ آگے قدم اٹھایا جا سکے
عبد الرحمٰن — ستمبر 20، 2017 5:40 صبح
ایک مصرع کو بحر میں کہتا کہ اقبال کا تھا، لیکن علامہ کے مصرع میں املا کی غلطی کی وجہ سے وہ بھی بے بحرہ ہو گیا۔ درست ہے۔
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
عروض کی شد بد حاصل کر لیں تو بہتر ہے، تاکہ آگے قدم اٹھایا جا سکے
آُپ سے ہی اصلاح اور رہنمائی حاصل کرنی ہے سر آُپ نے ہی اب اس ہیرے کو تراشنا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D9%BE%D8%B1-%D8%A2%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B5%DB%8C%D8%A8%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%85%DA%A9%D8%B1%D8%B1.98300/