برائے اصلاح " شاپریتِ دوم"

مدثر علی شہپر — نومبر 30، 2015 4:53 شام
نگاہِ عشق و مستی میں عجب دستور دیکھا ہے
کہ جس سے درد پایا ہو ، دوا اسی سے ملتی ہے
مگر یہ حیفِ قسمت کہ ہمارا درد بڑھتا ہے
انہیں دیکھیں نگاہیں تو سزا کچھ ایسی ملتی ہے
ابن رضا — نومبر 30، 2015 6:46 شام
شاپریت دوم کا جواب دینے کے لیے شاپریت اول حاضر ہوں ں ں ں ں ں ں ں ں
قطعے کا عنوان مجھے آپ کوپکارنے پر آمادہ کرنے کا ذمہ دار ہے:p
نیرنگ خیال — دسمبر 1، 2015 3:38 صبح
شاپریت دوم کا جواب دینے کے لیے شاپریت اول حاضر ہوں ں ں ں ں ں ں ں ں
قطعے کا عنوان مجھے آپ کوپکارنے پر آمادہ کرنے کا ذمہ دار ہے:p
یہی ہوتے ہیں احباب میاں۔۔۔ ذرا ضرورت پڑی تو نکل لیے۔۔۔۔
اور آپ فوراً ہی "اکس" گئے
الف عین — دسمبر 1، 2015 3:33 شام
عنوان تو میری سمجھ میں نہیں آیا۔
قوافی غلط ہیں بلکہ ہیں ہی نہیں،
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 2، 2015 3:47 صبح
نگاہِ عشق و مستی میں عجب دستور دیکھا ہے
کہ جس سے درد پایا ہو ، دوا اسی سے ملتی ہے
مگر یہ حیفِ قسمت کہ ہمارا درد بڑھتا ہے
انہیں دیکھیں نگاہیں تو سزا کچھ ایسی ملتی ہے

مدثر علی صاحب ! خیال تو اچھا ہے لیکن ایک دو باتیں دیکھ لیں ۔
دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے ۔ اسی کے بجائے اس ہی لکھنے سے وزن پورا ہوتا ہے (جو کہ غیر فصیح ہے۔)
نگاہ میں دستور دیکھنا ؟؟ نگاہ کے بجائے جہان رکھ کر دیکھئے ۔
حیف کا اس طرح استعمال پہلی دفعہ دیکھا ہے ۔ حیف تو فجائیہ ہے اور اس کو مرکب اضافی میں استعمال کرنا میری رائے میں درست نہیں۔ اگر آپ نے کہیں کوئی نظیر دیکھی ہے تو براہِ کرم مجھے بھی مطلع کریں ۔ ممنون رہوں گا ۔
قوافی کے بارے میں محترمی اعجاز صاحب پہلے ہی نشاندہی کرچکے ہیں ۔
بھائی اگر آپ اپنا نام بھی اردو رسم الخط میں تبدیل کرلیں تو بہتر ہوگا ۔ ٹیگ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ویسے بھی اردو شاعروں کو اپنا نام اردو ہی میں لکھنا چاہیئے ۔ :):):):)
مدثر علی شہپر — دسمبر 2، 2015 2:15 شام
شکریہ ظہیر صاحب ، آپ کی اصلاح پسند آئی ، نام اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، پر کامیاب نہ ہو سکا ، میرا خیا ل ہے ایڈمن کو درخواست کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔
ادب دوست — دسمبر 2، 2015 2:50 شام
ابن سعید بھائی، ان معاملات میں سب کی مدد کرتے ہیں
ابن سعید — دسمبر 2، 2015 3:03 شام
شکریہ ظہیر صاحب ، آپ کی اصلاح پسند آئی ، نام اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، پر کامیاب نہ ہو سکا ، میرا خیا ل ہے ایڈمن کو درخواست کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔
آپ اپنا نام یہاں اردو میں لکھ دیں، ہم کوشش کریں گے کہ تبدیلی کر دی جائے، بشرطیکہ وہ نام کسی اور اکاؤنٹ کے ساتھ پہلے سے مستعمل نہیں۔ :) :) :)
ابن سعید بھائی، ان معاملات میں سب کی مدد کرتے ہیں
:) :) :)
مدثر علی شہپر — دسمبر 2، 2015 3:13 شام
مدثر علی شہپرِؔ
ابن سعید — دسمبر 2، 2015 3:20 شام
اس نام سے تبدیلی تو کی جا سکتی ہے، لیکن ہمارا مشورہ ہوگا کہ آپ تخلص والی علامت لگانے سے گریز کریں کیوں کہ کبھی کوئی ایسا کی بورڈ استعمال میں ہوا جس میں وہ علامت موجود نہ ہو یا آسانی سے نہ مل سکے تو نام لکھنے میں نہ صرف آپ کو کوفت ہوگی بلکہ دیگر اراکین جو آپ کا نام لکھنا چاہین گے ان کو بھی مشکل ہوگی۔ ہمارا مشورہ ہے کہ سادہ حروف پر گزارہ کریں۔ یہ صرف مشورہ ہے، فیصلہ آپ کی مرضی پر ہے۔ :) :) :)
مدثر علی شہپر — دسمبر 2، 2015 6:03 شام
جی بہت بہتر، "مدثرعلی" ٹھیک ہے۔۔۔۔۔!
ابن سعید — دسمبر 2، 2015 9:27 شام
جی بہت بہتر، "مدثرعلی" ٹھیک ہے۔۔۔۔۔!
آپ اگلی دفعہ آن لائن آئیں گے تو آپ کی موجودگی میں نام میں تبدیلی کر دی جائے گی۔ :) :) :)
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 3، 2015 6:49 صبح
جی بہت بہتر، "مدثرعلی" ٹھیک ہے۔۔۔۔۔!
مدثر بھائی ۔ تخلص نہ ہٹائیں ۔ پورا نام مدثر علی شہپر ہی رکھیں ۔ ابن سعید صاحب تو آپکو تخلص کی ہنڈیا پر سے صرف ڈوئی ہٹانے کے لئے کہہ رہے ہیں ۔ :):):)
مدثر علی شہپر — دسمبر 3، 2015 1:16 شام
یہ بھی ٹھیک ہے ظہیر بھائی۔۔۔! ابنِ سعد بھائی سے گزارش ہے کہ ، میرا نام" مدثر علی شہپر" سے تبدیل کردیں، شکریہ
ابن سعید — دسمبر 3، 2015 2:08 شام
یہ بھی ٹھیک ہے ظہیر بھائی۔۔۔! ابنِ سعد بھائی سے گزارش ہے کہ ، میرا نام" مدثر علی شہپر" سے تبدیل کردیں، شکریہ
حکم کی تعمیل ہوئی۔ :) :) :)
مدثر علی شہپر — دسمبر 3، 2015 2:43 شام
بہت شکریہ جناب۔۔!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B4%D8%A7%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%AA%D9%90-%D8%AF%D9%88%D9%85.86148/