برائے اصلاح "فعولن فعولن فعولن فعولن"

فرحان محمد خان — مئی 17، 2017 4:02 شام
بیاں کیسے کرتا صفاتِ محمد
لکھائی نہیں جاتی نعتِ محمد
سہارا وہی ہے اِدھر بھی اُدھر بھی
مرے تو سبھی کچھ ہے ذاتِ محمد
تو گستاخ شانِ محمد ذرا دیکھ
خدا بھی لکھائی ہے نعتِ محمد
سر الف عین
سر امجد علی راجا
امجد علی راجا — مئی 18، 2017 8:11 صبح
۔۸۸۔۸۸۔۸۸۔۸۸
بیاں کیسے کرتا صفاتِ محمد
ماضی کا صیغہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں
لکھائی نہیں جاتی نعتِ محمد
لکھائی نہیں جاتی کہ لکھی نہیں جاتی؟ ایک ہی شعر میں بار بار حروف کا گرنا مناسب نہیں۔ مطلع بدلنے کی ضروت ہے، جاندار مطلع نہیں ہے، کچھ اور کوشش کریں جیسے
بیاں کر رہا ہوں صفاتِ محمد
ہے بخشش کا سامان نعتِ محمد

سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
مرے تو سبھی کچھ ہے ذاتِ محمد
دوسرے مصرعے میں "مرے" کے ساتھ "لئے" کی کمی ہے

سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
یہاں بھی وہاں بھی ہے ذاتِ محمد

کیسا رہے گا؟
تو گستاخ شانِ محمد ذرا دیکھ
خدا بھی لکھائی ہے نعتِ محمد
خدا نے بھی لکھی ہے نعتِ محمد
بیان کچھ اس طرح ہونا چاہیئے لیکن تکنیکی طور پر یہ بھی غلط ہے
گستاخ کو مخاطب کیا ہے تو کوئی بڑی بات ہونی چاہیئے، اور ویسے بھی پہلے مصرعے میں "تو" اور دوسرے مصرعہ میں "لکھائی" درست نہیں۔
اچھی کوشش ہے، مزید کوشش کریں، اور کم از کم پانچ اشعار تو ہونے چاہیئیں۔
محمد ریحان قریشی — مئی 18، 2017 8:13 صبح
گستاخ کو مخاطب کیا ہے تو کوئی بڑی بات ہونی چاہیئے
گستاخ دراصل ان کا تخلص ہے۔
امجد علی راجا — مئی 18، 2017 8:17 صبح
گستاخ دراصل ان کا تخلص ہے۔
پھر تو فرحان بھیا سے میری گزارش ہے کہ کم از کم نعت شریف میں اپنا تخلص استعمال نہ کریں :)
فرحان محمد خان — مئی 18، 2017 8:32 صبح
پھر تو فرحان بھیا سے میری گزارش ہے کہ کم از کم نعت شریف میں اپنا تخلص استعمال نہ کریں :)
جی بہتر سر
۔۸۸۔۸۸۔۸۸۔۸۸
بیاں کیسے کرتا صفاتِ محمد
ماضی کا صیغہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں
لکھائی نہیں جاتی نعتِ محمد
لکھائی نہیں جاتی کہ لکھی نہیں جاتی؟ ایک ہے شعر میں بار بار حروف کا گرنا مناسب نہیں۔ مطلع بدلنے کی ضروت ہے، جاندار مطلع نہیں ہے، کچھ اور کوشش کریں جیسے
بیاں کر رہا ہوں صفاتِ محمد
ہے بخشش کا سامان نعتِ محمد

سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
مرے تو سبھی کچھ ہے ذاتِ محمد
دوسرے مصرعے میں "مرے" کے ساتھ "لئے" کی کمی ہے

سہارا وہی ہیں اِدھر بھی اُدھر بھی
یہاں بھی وہاں بھی ہے ذاتِ محمد

کیسا رہے گا؟
تو گستاخ شانِ محمد ذرا دیکھ
خدا بھی لکھائی ہے نعتِ محمد
خدا نے بھی لکھی ہے نعتِ محمد
بیان کچھ اس طرح ہونا چاہیئے لیکن تکنیکی طور پر یہ بھی غلط ہے
گستاخ کو مخاطب کیا ہے تو کوئی بڑی بات ہونی چاہیئے، اور ویسے بھی پہلے مصرعے میں "تو" اور دوسرے مصرعہ میں "لکھائی" درست نہیں۔
اچھی کوشش ہے، مزید کوشش کریں، اور کم از کم پانچ اشعار تو ہونے چاہیئیں۔
کوشش ہو گی انشاء اللہ
محمد تابش صدیقی — مئی 18، 2017 8:34 صبح
میرا تو مشورہ ہے کہ تخلص بدلیں. :)
فرحان محمد خان — مئی 18، 2017 8:37 صبح
گستاخ دراصل ان کا تخلص ہے۔
شکریہ سر
فرحان محمد خان — مئی 18، 2017 8:38 صبح
میرا تو مشورہ ہے کہ تخلص بدلیں. :)
سر جی کوئی عطا کر دیں:)
محمد تابش صدیقی — مئی 18، 2017 8:43 صبح
سر جی کوئی عطا کر دیں:)
اپنی طبیعت کے مطابق کوئی رکھیں، مگر اتنا منفی نہ ہو. :)
امجد علی راجا — مئی 18، 2017 8:54 صبح
سر جی کوئی عطا کر دیں:)
مجھے تو فرحان ہی خوب لگ رہا ہے، فرحان تخلص میں نے کہیں پایا بھی نہیں اور وزن بھی ایسا ہے کہ بیشتر بحور میں آسانی سے سما سکتا ہے۔
محمد تابش صدیقی — مئی 18، 2017 8:56 صبح
مجھے تو فرحان ہی خوب لگ رہا ہے، فرحان تخلص میں نے کہیں پایا بھی نہیں اور وزن بھی ایسا ہے کہ بیشتر بحور میں آسانی سے سما سکتا ہے۔
موجودہ تخلص کا ہم وزن بھی ہے. :)
فرحان محمد خان — مئی 18، 2017 9:08 صبح
اپنی طبیعت کے مطابق کوئی رکھیں، مگر اتنا منفی نہ ہو. :)
جی بہتر
مجھے تو فرحان ہی خوب لگ رہا ہے، فرحان تخلص میں نے کہیں پایا بھی نہیں اور وزن بھی ایسا ہے کہ بیشتر بحور میں آسانی سے سما سکتا ہے۔

شکریہ سر
موجودہ تخلص کا ہم وزن بھی ہے. :)
:):p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86.96529/