برائے اصلاح محترم اساتذہ زبان

حاجی حنیف — دسمبر 31، 2018 5:57 شام
دنیا بے وفا ہے ذرا دیکھ کے چل
آگ کا دریا ہے ذرا دیکھ کے چل
اس میں پھنسا تو جل جائے گا
امتحان گاہ ہے ذرا دیکھ کے چل
الف عین — جنوری 1، 2019 6:45 صبح
کیا یہ رباعی کے وزن پر کہنے کی کوشش کی ہے؟ مجھے شک ہے کہ وزن درست نہیں وارث
م حمزہ — جنوری 1، 2019 7:20 صبح
کیا یہ رباعی کے وزن پر کہنے کی کوشش کی ہے؟ مجھے شک ہے کہ وزن درست نہیں وارث
محترم! آپ نے شاید محمد وارث صاحب کو ٹیگ کیا تھا۔
سید عاطف علی — جنوری 1، 2019 7:41 صبح
میرے خیال میں رباعی کے اوزان کے مطابق بھی درست نہیں ۔
یہ آگ کا دریا ہے ذرا دیکھ کے چل ۔
اس طرح ( "یہ" لگانے سے )ایک مصرع رباعی کی حد میں آجاتا ہے ۔
واللہ اعلم ۔
محمد وارث — جنوری 1، 2019 7:47 صبح
کیا یہ رباعی کے وزن پر کہنے کی کوشش کی ہے؟ مجھے شک ہے کہ وزن درست نہیں وارث
آپ نے درست فرمایا اعجاز صاحب، یہ رباعی کا وزن نہیں ہے۔
یاسر شاہ — جنوری 1، 2019 7:47 صبح
رباعی تو دور کی بات اس میں قافیہ ہی نہیں -
بے وفا -دریا -امتحاں گاہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%AD%D8%AA%D8%B1%D9%85-%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%D8%B2%D8%A8%D8%A7%D9%86.104896/