برائے اصلاح: نظم انتباہ

یاسر علی — مئی 12، 2021 6:48 شام
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
انتباہ
ایک دوسرے کی انگلی پکڑ کے رکھیں ہم
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں ہم
پر نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔
الف عین — مئی 13، 2021 6:01 صبح
پہلے مصرع میں انگلی ٹوٹ گئی ہے، یعنی انگ ایک حصے کا آخری رکنہے اور لی دوسرے حصے کا پہلا۔ یہ اچھا نہیں لگتا
باقی درست ہے
یاسر علی — مئی 13، 2021 5:53 شام
الف عین صاحب
دوبارہ دیکھیں۔۔
ایک دوسرے کی بس
پختگی سے انگلی ہم تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں ہم
پر نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔ ۔۔
الف عین — مئی 14، 2021 4:30 صبح
انگلی پکڑنے اور ہاتھ تھامنے کا محاورہ ہے، آخری دو مصرعے بھی رواں نہیں
یاسر علی — مئی 14، 2021 6:57 صبح
انگلی پکڑنے اور ہاتھ تھامنے کا محاورہ ہے، آخری دو مصرعے بھی رواں نہیں
شکریہ سر!
الف عین صاحب
اب دیکھیں
ایک دوسرے کے بس
ہاتھ پختگی سے ہم
تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں بھی
تو نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔!!!
محمد عبدالرؤوف — مئی 14، 2021 8:03 صبح
شکریہ سر!
الف عین صاحب
اب دیکھیں
ایک دوسرے کے بس
ہاتھ پختگی سے ہم
تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں بھی
تو نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔!!!
یاسر بھائی آپ اگر "فاعلن مفاعیلن" کر لیں تو ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے
ہاتھ پکڑے ہم دونوں
چل رہے ہیں ریلے میں
زندگی کے میلے میں
پر رہے یہ اتنا دھیاں
ہاتھ چھوٹا جو اک بار
ڈھونڈنا بھی چاہیں تو
پھر نہ مل سکیں گے ہم
یاسر علی — مئی 18، 2021 5:23 شام
الف عین
الف عین — مئی 19، 2021 5:12 صبح
شکریہ سر!
الف عین صاحب
اب دیکھیں
ایک دوسرے کے بس
ہاتھ پختگی سے ہم
تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں بھی
تو نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔!!!
ٹھیک تو ہے لیکن روانی متاثر ہے بس، پختگی( مضبوطی بہتر لفظ ہو گا) کے باعث
آخری مصرعوں میں 'پائیں' غلط ہے، جب مل ہی نہ پائیں گے تو ڈھونڈھ کیسے پائیں گے؟ محض ڈھونڈیں ہونا چاہئے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81.116223/