برائے اصلاح : نظم " کنکشن "

اشرف علی — جون 22، 2021 6:00 شام
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب ..!
براہِ مہربانی اس نظم کی اصلاح فرما دیں _
" کنکشن "
آج مہینوں بعد مجھے
اس کا میسج آیا تھا
لیکن اس کے میسج کا
رپلائی دینے سے قبل
ہوش سے میں نے کام لیا
دل کی بات نہیں مانی
اور وضو کر کے فوراً
میں مسجد کی طرف دوڑا
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 22، 2021 7:25 شام
کیا شیطان کا میسج آ گیا تھا :)
رپلائی دینے سے قبل
قبل کے بجائے پہلے کر دیں ... قبل نظم کے لسانی ماحول میں بہت پر تکلف لگ رہا ہے
اشرف علی — جون 22، 2021 8:00 شام
کیا شیطان کا میسج آ گیا تھا :)
ہاہاہاہاہا ...
قبل کے بجائے پہلے کر دیں ...
بہت بہت شکریہ سر
"رپلائی دینے سے پہلے"
سر ! یہ مصرع بحر سے خارج تو نہیں ہو رہا نا ؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 22، 2021 8:03 شام
"رپلائی دینے سے پہلے"
سر ! یہ مصرع بحر سے خارج تو نہیں ہو رہا نا ؟
رپلائی کے تلفظ پر منحصر ہے ... دیسی انداز میں رپ+لا+ای پڑھیں تو شاید خارج نہیں ہوگا.
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 22، 2021 8:04 شام
رپلائی کے تلفظ پر منحصر ہے ... دیسی انداز میں رپ+لا+ای پڑھیں تو شاید خارج نہیں ہوگا.
لیکن رپلائی تو کیا جاتا ہے، رسپانس دیا جاتا ہے :)
اشرف علی — جون 22، 2021 8:15 شام
رپلائی کے تلفظ پر منحصر ہے ... دیسی انداز میں رپ+لا+ای پڑھیں تو شاید خارج نہیں ہوگا.
مطلب پورا مصرع چار بار فعلن میں ہو جائے گا نا ؟
جب کہ آخری رکن فع ہے تو اس سے کوئی دقت تو نہیں ہوگی ؟
یا پھر دینے کی 'ے' اور سے کی 'ے' گرانے سے مسئلہ حل ہو جا رہا ؟
اشرف علی — جون 22، 2021 8:16 شام
لیکن رپلائی تو کیا جاتا ہے، رسپانس دیا جاتا ہے :)
تو 'دینے' کو 'کرنے' سے بدل دیں سر ؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 22، 2021 11:07 شام
مطلب پورا مصرع چار بار فعلن میں ہو جائے گا نا ؟
آزاد نظم ہے، ایک آدھ لائن کے آخر میں فعلن آ بھی جائے تو میرے خیال میں مضائقہ نہیں.
الف عین — جون 23، 2021 7:11 صبح
اگر اسے معریٰ نظم کہنے پر مصر ہوں تو ضرور ہر مصرع آخر میں فع/فعل پر تقطیع ہونا ضروری ہے
اس لحاظ سے کچھ تبدیلی کی ضرورت نہیں
اشرف علی — جون 23، 2021 7:34 صبح
آزاد نظم ہے، ایک آدھ لائن کے آخر میں فعلن آ بھی جائے تو میرے خیال میں مضائقہ نہیں.
او
اشرف علی — جون 23، 2021 7:35 صبح
اگر اسے معریٰ نظم کہنے پر مصر ہوں تو ضرور ہر مصرع آخر میں فع/فعل پر تقطیع ہونا ضروری ہے
اس لحاظ سے کچھ تبدیلی کی ضرورت نہیں
بہت بہت شکریہ سر
تو کیا پھر اس مصرع کو یوں ہی رہنے دیں .. ؟
"رپلائی کرنے سے قبل"
زوجہ اظہر — جون 24، 2021 10:24 صبح
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
آداب ..!
براہِ مہربانی اس نظم کی اصلاح فرما دیں _
" کنکشن "
آج مہینوں بعد مجھے
اس کا میسج آیا تھا
لیکن اس کے میسج کا
رپلائی دینے سے قبل
ہوش سے میں نے کام لیا
دل کی بات نہیں مانی
اور وضو کر کے فوراً
میں مسجد کی طرف دوڑا

ڈوپا مین فاسٹنگ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%86%D8%B8%D9%85-%DA%A9%D9%86%DA%A9%D8%B4%D9%86.116727/