امان زرگر — مارچ 11، 2017 6:41 شام
گنہگاری درِ رحمت پہ مولا کھینچ لائی ہے
سوالِ دردمندی ہے، ندامت ہے، دہائی ہے
عجب حالت بنی ایسی مداوا ہو سکے کیسے؟
سراپا معصیت ہے دشت دل ظلمت سی چھائی ہے
ستم گرویدہ جاں میری، بہت رنجیدہ دل میرا
تہی داماں میں ہوں یا رب تری نازاں خدائی ہے
تڑپ اک دل میں ہو پیدا سنور جائے جنوں میرا
یہ درویشی یہ کم پائی سراسر خود نمائی ہے
تمنائے دلِ مضطر بصد منت سرِ محفل
سلیقہ کچھ ہو اب پیدا عمر رفتہ گنوائی ہے
امان زرگر — مارچ 11، 2017 7:12 شام
الف عین — مارچ 12، 2017 6:36 صبح
غزل معمولی سی لگی مجھے تو، کوئی خاص بات نہیں۔ خیال آرائی نہیں، قافیہ پیمائی ہی ہے۔ (بلکہ محض اس بات کو ایک اور مطلع کا روپ دیا جا سکتا ہے!!) اس کو مشق کے لیے رکھ لیں۔
امان زرگر — مارچ 12، 2017 6:51 صبح
غزل معمولی سی لگی مجھے تو، کوئی خاص بات نہیں۔ خیال آرائی نہیں، قافیہ پیمائی ہی ہے۔ (بلکہ محض اس بات کو ایک اور مطلع کا روپ دیا جا سکتا ہے!!) اس کو مشق کے لیے رکھ لیں۔
بہت بہتر سر
ابن رضا — مارچ 12، 2017 7:45 صبح
بہت عمدہ ، رواں دواں اور فرطِ ندامت و اظہارِ کم مائیگی سے لبریز اشعار کے لیے داد قبولیے۔
عاطف ملک — مارچ 12، 2017 7:52 شام
گنہگاری درِ رحمت پہ مولا کھینچ لائی ہے
سوالِ دردمندی ہے، ندامت ہے، دہائی ہے
عجب حالت بنی ایسی مداوا ہو سکے کیسے؟
سراپا معصیت ہے دشت دل ظلمت سی چھائی ہے
ستم گرویدہ جاں میری، بہت رنجیدہ دل میرا
تہی داماں میں ہوں یا رب تری نازاں خدائی ہے
تڑپ اک دل میں ہو پیدا سنور جائے جنوں میرا
یہ درویشی یہ کم پائی سراسر خود نمائی ہے
تمنائے دلِ مضطر بصد منت سرِ محفل
سلیقہ کچھ ہو اب پیدا عمر رفتہ گنوائی ہے
ماشا اللہ بہت خوب صورت اشعار ہیں۔
تین چار مرتبہ یہ حمد پڑھی،اور ہر مرتبہ بہت لطف آیا۔
اللہ قبول فرمائے اور اجرِ عظیم عطا کرے۔
امان زرگر — مارچ 13، 2017 5:32 صبح
ماشا اللہ بہت خوب صورت اشعار ہیں۔
تین چار مرتبہ یہ حمد پڑھی،اور ہر مرتبہ بہت لطف آیا۔
اللہ قبول فرمائے اور اجرِ عظیم عطا کرے۔
شکر گزار ہوں وگرنہ محترم سر
الف عین صاحب نے تو دل ہی توڑ دیا تھا
امان زرگر — مارچ 13، 2017 5:35 صبح
بہت عمدہ ، رواں دواں اور فرطِ ندامت و اظہارِ کم مائیگی سے لبریز اشعار کے لیے داد قبولیے۔
شکر گزار ہوں
الف عین — مارچ 13، 2017 5:53 صبح
مجھے ہر مصرع الگ الگ لگا، مکمل دو لختی محسوس ہوئی۔ اسی لیے میں نے قابل اعتناء نہیں سمجھا اس کو۔
فنی اغلاط کی نشان دہی اب کر دیتا ہوں۔
گنہگاری درِ رحمت پہ مولا کھینچ لائی ہے
÷÷’مولا ‘کی نشست درست نہیں
سوالِ دردمندی ہے، ندامت ہے، دہائی ہے
درد مندہ کا سوال کیسا ہوتا ہے؟، ندامت اپنے پر ہوتی ہے، دہائی دوسروں کی دی جاتی ہے، اور ان سے درد مندی کے سوال کا تعلق؟
عجب حالت بنی ایسی مداوا ہو سکے کیسے؟
÷÷ حالت بنا محاورہ نہیں۔ حالت ہونا مھاورہ ہے۔
سراپا معصیت ہے دشت دل ظلمت سی چھائی ہے
÷÷دشت دل کی ترکیب مکمل غیر متعلق ہے۔
ستم گرویدہ جاں میری، بہت رنجیدہ دل میرا
÷÷ستم گرویدہ؟
تہی داماں میں ہوں یا رب تری نازاں خدائی ہے
اپنی تہی دامنی پر خدا نازاں کیوں ہونے لگا؟
تڑپ اک دل میں ہو پیدا سنور جائے جنوں میرا
÷÷÷ واضح نہیں
یہ درویشی یہ کم پائی سراسر خود نمائی ہے
۔۔۔کم پائی، میں سمجھ نہیں سکا۔
تمنائے دلِ مضطر بصد منت سرِ محفل
÷÷÷ یہ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔
سلیقہ کچھ ہو اب پیدا عمر رفتہ گنوائی ہے
÷÷÷ عمر کا تلفظ غلط بندھا ہے۔
امان زرگر — مارچ 13، 2017 6:06 صبح

اس کو تہہ خانے میں تہہ کر کے رکھ دیا ہے سر
الف عین — مارچ 13، 2017 6:34 صبح
اس کو تہہ خانے میں تہہ کر کے رکھ دیا ہے سر
اور میری آدھ گھنٹے کی محنت کو تو تہہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں!!! (مذاق)
امان زرگر — مارچ 13، 2017 8:02 صبح
اور میری آدھ گھنٹے کی محنت کو تو تہہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں!!! (مذاق)
سر آپ کے حضور تو سر تسلیم خم اور زانوئے ادب تہہ ہے.