برائے اصلاح و تنقید (غزل 37)

امان زرگر — اکتوبر 19، 2017 9:33 صبح
کیوں دھڑکتا ہے دل یوں سینے میں؟
راز بتلاؤ، کیا ہے جینے میں؟
جام و خم لاکھ پُر مزہ لیکن
لطفِ بالا، نظر سے پینے میں
سارے منظر فریب کا ساماں
خلط دِکھتا ہے کیوں قرینے میں؟
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سارے مصروف خون پینے میں
ہم عدم کی تلاش میں'' زرگر''
آن پہنچے ہیں کس دفینے میں؟
امان زرگر — اکتوبر 19، 2017 9:46 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 19، 2017 11:39 صبح
یہ دونوں تو برتن ہیں۔
یہ ترکیب درست نہیں لگی
امان زرگر — اکتوبر 19، 2017 5:37 شام
یہ دونوں تو برتن ہیں۔
یہ ترکیب درست نہیں لگی

موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
ذوق طرفہ، نظر سے پینے میں
یا
موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
لطف دگنا نظر سے پینے میں
سر الف عین
امان زرگر — اکتوبر 19، 2017 5:52 شام
کیوں دھڑکتا ہے دل یوں سینے میں؟
راز بتلاؤ، کیا ہے جینے میں؟
موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
لطف دگنا نظر سے پینے میں
سارے منظر فریب کا ساماں
خلط دِکھتا ہے کیوں قرینے میں؟
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سب ہیں
مصروف خون پینے میں

ہم عدم کی تلاش میں'' زرگر''
آن پہنچے ہیں کس دفینے میں؟
الف عین — اکتوبر 20، 2017 5:22 صبح
بھئی تمہاری غزلوں میں ہے، ہیں وغیرہ اکثر محذوف ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے بات نا مکمل لگتی ہے۔
مثلاً یہ شعر
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سارے مصروف خون پینے میں
دوسرے مصرع کو
سب ہیں مصروف ۔۔۔ کر دیں تو بات مکمل ہو جائے
امان زرگر — اکتوبر 20، 2017 5:37 صبح
بھئی تمہاری غزلوں میں ہے، ہیں وغیرہ اکثر محذوف ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے بات نا مکمل لگتی ہے۔
مثلاً یہ شعر
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سارے مصروف خون پینے میں
دوسرے مصرع کو
سب ہیں مصروف ۔۔۔ کر دیں تو بات مکمل ہو جائے
تعمیلِ حکم
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 20، 2017 6:42 صبح
موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
لطف دگنا نظر سے پینے میں
میری رائے تو یہ ہے کہ جو بات آپ کہنا چاہ رہے ہیں، اس کا حق ادا نہیں ہو پایا ابھی بھی۔ :)
اساتذہ بہتر رہنمائی فرما سکتے ہیں۔
امان زرگر — اکتوبر 20، 2017 7:18 شام
میری رائے تو یہ ہے کہ جو بات آپ کہنا چاہ رہے ہیں، اس کا حق ادا نہیں ہو پایا ابھی بھی۔ :)
اساتذہ بہتر رہنمائی فرما سکتے ہیں۔
''دگنا'' کے متبادل پر محنت جاری ہے۔۔۔۔ مدد کا طالب ہوں
امان زرگر — جون 29، 2018 4:36 صبح
میری رائے تو یہ ہے کہ جو بات آپ کہنا چاہ رہے ہیں، اس کا حق ادا نہیں ہو پایا ابھی بھی۔ :)
اساتذہ بہتر رہنمائی فرما سکتے ہیں۔

۔۔۔
یوں دھڑکتا ہے دل جو سینے میں
راز بتلاؤ، کیا ہے جینے میں؟
موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
لطف بالا، نظر سے پینے میں
سارے منظر فریب کا ساماں
خلط دِکھتا ہے کیوں قرینے میں؟
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سب ہیں مصروف خون پینے میں
ہم عدم کی تلاش میں'' زرگر''
آن پہنچے ہیں کس دفینے میں؟
امان زرگر — جون 29، 2018 7:11 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
الف عین — جون 29، 2018 7:43 صبح
مطلع کو
یوں دھڑکتا ہے دل جو سینے میں
کہیں تو؟
خلط کا متبادل کچھ سوچیں
آخری شعر کا ابلاغ نہیں ہوا
امان زرگر — جون 29، 2018 9:05 صبح
مطلع کو
یوں دھڑکتا ہے دل جو سینے میں
کہیں تو؟
خلط کا متبادل کچھ سوچیں
آخری شعر کا ابلاغ نہیں ہوا

مطلع کے حوالے سے عنایت پر شکر گزار ہوں۔
خلط کا متبادل
سارے منظر فریب کا ساماں
نقص دِکھتا ہے کیوں قرینے میں؟
آخری شعر میں عدمِ ابلاغ کا سبب لفظ عدم ہے یا دفینے یا کچھ اور؟ تھوڑی سی وضاحت کی درخواست ہے۔
ہم وفا کی تلاش میں'' زرگر''
آن پہنچے ہیں کس دفینے میں؟
الف عین — جون 30، 2018 2:09 صبح
دفینے 'میں' آن پہنچنا اور وہ بھی کسی کی تلاش میں؟
نقص بہتر لفظ ہے۔ لیکن 'دکھتا' بھی اچھا نہیں لگ رہا!
امان زرگر — جولائی 2، 2018 3:56 صبح
دفینے 'میں' آن پہنچنا اور وہ بھی کسی کی تلاش میں؟
نقص بہتر لفظ ہے۔ لیکن 'دکھتا' بھی اچھا نہیں لگ رہا!
دکھتا کی جگہ ملتا کیسا رہے گا۔
اور آخری شعر میں کہنا یہ چاہتا ہو کہ وفا کی تلاش میں میں لحد میں آ پہنچا لیکن وفا نہ ملی۔ دفینے قبر کے لئے استعمال کرنا چاہا۔
امان زرگر — جولائی 2، 2018 5:10 صبح
۔۔۔
یوں دھڑکتا ہے دل جو سینے میں
راز بتلاؤ، کیا ہے جینے میں؟
موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
لطف بالا، نظر سے پینے میں

(سارے منظر فریب کا ساماں
نقص ملتا ہے کیوں قرینے میں؟
یا
سارے منظر فریب کا ساماں
نقص ملتا ہے ہر قرینے میں
یا
سارے منظر فریب کا ساماں
نقص در آیا ہے قرینے میں
یا
سارے منظر فریب کا ساماں
نقص در آیا ہر قرینے میں
یا
سارے منظر فریب کا ساماں
نقص در آئے ہر قرینے میں
اگر ''نقص در آنا'' صحیح محاورہ ہو)

چاروں اطراف قہر برپا ہے
سب ہیں مصروف خون پینے میں
ہم وفا کی تلاش میں ''زرگر''
پہنچے اس خاک کے دفینے میں
امان زرگر — جولائی 2، 2018 7:55 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
الف عین — جولائی 2، 2018 10:35 صبح
نقص در آیا/آئے درست ہے۔ لیکن پہلے مصرع میں بھی 'ہیں' کی کمی ہے۔
سب مناظر فریب کے ساماں
نقص در آئے ہر قرینے میں
شاید بہتر ہو۔ سب ہیں منظر فریب کے ساماں' کی بہ نسبت
دفینے زیادہ تر زیر زمین خزانوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے مقطع اب بھی درست نہیں لگ رہا۔
ان کے علاوہ
موجِ بادہ بھی پُر مزہ لیکن
کو اگر
موج بادہ بھی پُر مزہ ہے مگر
کہیں تو بہتر نہیں؟
امان زرگر — جولائی 3، 2018 8:44 صبح
سر الف عین
۔۔۔۔
یوں دھڑکتا ہے دل جو سینے میں
راز بتلاؤ، کیا ہے جینے میں؟
موجِ بادہ بھی پُر مزہ ہے مگر
لطف بالا، نظر سے پینے میں
سب مناظر فریب کے ساماں
نقص در آئے ہر قرینے میں
چاروں اطراف قہر برپا ہے
سب ہیں مصروف خون پینے میں
ہم تلاشِ وفا میں آ پہنچے
اب تہہِ خاک اس دفینے میں
الف عین — جولائی 4، 2018 6:39 صبح
دفینے کا استعمال اب بھی پسند نہیں آیا۔ مقطع کیوں نکال دیا۔
ہم وفا کی تلاش میں ''زرگر''
جھانکتے ہیں ہر اک دفینے میں
شاید چل جائے
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%BA%D8%B2%D9%84-37.98745/