برائے اصلاح و تنقید (غزل 49)

امان زرگر — اپریل 9، 2018 7:15 شام
۔۔۔
میں جو مدہوش ہوں مدہوش مجھے رہنے دے
چارہ گر! درد کے ہم دوش مجھے رہنے دے
خواہشِ جبہ و دستار نہیں ہے مجھ کو
خاک ہوں زینتِ پاپوش مجھے رہنے دے
جرم اتنا ہے چمکتا ہوں ستارہ بن کر
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
ضبط ٹوٹا تو ترا نام زباں پر ہوگا
میں ہوں خاموش تو خاموش مجھے رہنے دے
تیری محفل سے اٹھا اور کدھر جاؤں گا
شاہِ میخانہ! ہوں مے نوش، مجھے رہنے دے

امان زرگر — اپریل 9، 2018 7:17 شام
سر محمد ریحان قریشی
سر الف عین
سر محمد تابش صدیقی
ارشد چوہدری — اپریل 10، 2018 12:23 صبح
بہت اچھی ہے الفاظ کے لحاظ سے ۔تکنیکی طور پر اساتذہ چیک کریں گے
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 2:50 صبح
خوب۔
اچھی ہے۔
آخری شعر کے پہلے مصرع پر ایک صلاح
تیری محفل سے اٹھوں گا تو کدھر جاؤں گا
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 3:18 صبح
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
ردیف قافیہ کی قید کے سبب "میں" کی کمی رہ گئی ہے۔
امان زرگر — اپریل 10، 2018 5:28 صبح
خوب۔
اچھی ہے۔
آخری شعر کے پہلے مصرع پر ایک صلاح
تیری محفل سے اٹھوں گا تو کدھر جاؤں گا
خوب صلاح ہے۔۔۔۔۔۔
ردیف قافیہ کی قید کے سبب "میں" کی کمی رہ گئی ہے۔
''مجھے'' میں ''میں'' کا مفہوم موجود تو ہے سو ''رعایتِ لفظی'' کے زمرہ میں آ تو سکتی ہے!
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 5:35 صبح
''مجھے'' میں ''میں'' کا مفہوم موجود تو ہے سو ''رعایتِ لفظی'' کے زمرہ میں آ تو سکتی ہے!
اشک ہوں۔ مجھے پلکوں کی آغوش میں رہنے دے۔
آپ ذرا اس مصرع کو نثر کی صورت لکھیں۔
امان زرگر — اپریل 10، 2018 5:50 صبح
اشک ہوں۔ مجھے پلکوں کی آغوش میں رہنے دے۔
آپ ذرا اس مصرع کو نثر کی صورت لکھیں۔
جرم اتنا ہے چمکتا ہوں ستارہ بن کر
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
پلکوں کی آغوش!۔۔۔۔۔ ''!'' اس علامت پہ شاید غور نہیں فرمایا آپ نے
امان زرگر — اپریل 10، 2018 6:04 صبح
جرم اتنا ہے ستارہ بن کر چمکتا ہوں
(اے) پلکوں کی آغوش! (میں) اشک ہوں مجھے رہنے دے
اشک ہوں۔ مجھے پلکوں کی آغوش میں رہنے دے۔
آپ ذرا اس مصرع کو نثر کی صورت لکھیں۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 6:11 صبح
جرم اتنا ہے ستارہ بن کر چمکتا ہوں
(اے) پلکوں کی آغوش! (میں) اشک ہوں مجھے رہنے دے
ہمم
امان زرگر — اپریل 10، 2018 6:17 صبح
کیا مطلب سمجھوں غلط یا درست؟
امان زرگر — اپریل 10، 2018 6:19 صبح
اور سر محمد وارث
سر محمد خلیل الرحمٰن اصلاحِ سخن زمرہ میں آئے۔ اک نظر ادھر بھی۔۔۔۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 6:23 صبح
کیا مطلب سمجھوں غلط یا درست؟
پلکوں کی آغوش پر غور کر رہا ہوں۔
امان زرگر — اپریل 10، 2018 8:23 صبح
سر محمد ریحان قریشی
الف عین — اپریل 10، 2018 5:13 شام
'پلکوں کی آغوش!' سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ آغوش سے ہی مخاطب ہیں۔ اس ندائی علامت کے بغیر شاید یہ سمجھا جا سکے کہ 'میں' محذوف ہے۔
باقی اشعار درست ہیں
امان زرگر — اپریل 10، 2018 6:18 شام
'پلکوں کی آغوش!' سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ آغوش سے ہی مخاطب ہیں۔ اس ندائی علامت کے بغیر شاید یہ سمجھا جا سکے کہ 'میں' محذوف ہے۔
باقی اشعار درست ہیں
سر میں سمجھ نہیں سکا کہ موجودہ صورت میں پلکوں کی آغوش والے شعر کو آپ نے درست قرار دیا یا غلط۔
جرم اتنا ہے چمکتا ہوں ستارہ بن کر
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 6:20 شام
سر میں سمجھ نہیں سکا کہ موجودہ صورت میں پلکوں کی آغوش والے شعر کو آپ نے درست قرار دیا یا غلط۔
جرم اتنا ہے چمکتا ہوں ستارہ بن کر
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
درست کہا ہے، علامت سے بات واضح ہے۔
امان زرگر — اپریل 11، 2018 4:55 صبح
...
میں جو مدہوش ہوں مدہوش مجھے رہنے دے
چارہ گر! درد کے ہم دوش مجھے رہنے دے
خواہشِ جبہ و دستار نہیں ہے مجھ کو
خاک ہوں زینتِ پاپوش مجھے رہنے دے
جرم اتنا ہے چمکتا ہوں ستارہ بن کر
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
ضبط ٹوٹا تو ترا نام زباں پر ہوگا
میں ہوں خاموش تو خاموش مجھے رہنے دے
تیری محفل سے اٹھوں گا تو کدھر جاؤں گا
شاہِ میخانہ! ہوں مے نوش، مجھے رہنے دے
راشد ماہیؔ — اپریل 11، 2018 5:43 صبح
کمال سطریں ہیں مرے دوست!
اللہ اور نوازے۔
الف عین — اپریل 11، 2018 5:04 شام
سر میں سمجھ نہیں سکا کہ موجودہ صورت میں پلکوں کی آغوش والے شعر کو آپ نے درست قرار دیا یا غلط۔
جرم اتنا ہے چمکتا ہوں ستارہ بن کر
اشک ہوں، پلکوں کی آغوش! مجھے رہنے دے
اس غلط فہمی کی طرف اشارہ تھا کہ علامت ! سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تخاطب آغوش سے ہے۔ یعنی علامت لگانے سے اور مبہم ہو جاتا ہے۔ اگرچہ ریحان شاید مجھ سے متفق نہیں۔ علامت نکال دینے سے پتہ چلتا ہے کہ شاعر شاید 'میں' کو استعمال کرنا بھول گیا ہے۔ مجھے تو دونوں صورتوں میں شعر غلط ہی محسوس ہوا۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%BA%D8%B2%D9%84-49.100837/