برائے اصلاح و تنقید (غزل 55)

امان زرگر — جولائی 9، 2018 6:42 صبح
۔۔۔
اک صدائے کن سے یہ عالم ہویدا ہو گیا
کھودنے کو جوئے شیریں عشق تیشا ہو گیا
چھپ گئے تارے فلک پر چودھویں کی رات میں
آج کی شب چاند جوبن پر تھا، تنہا ہو گیا
چاک سینے کی طلب میں چبھ گیا تارِ رفو
یوں مرا زخمِ جگر کچھ اور گہرا ہو گیا
جب گلوں کے ساتھ دیکھے گلستاں میں خار بھی
کارگاہِ دہر میں دل کو سہارا ہو گیا
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے بے پروا ''زرگر'' دل یہ میرا ہو گیا
امان زرگر — جولائی 9، 2018 6:43 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
الف عین — جولائی 10، 2018 5:28 صبح
درست ہے غزل۔ مقطع کے ثانی مصرع مزید چست کیا جا سکتا ہے شاید
امان زرگر — جولائی 10، 2018 6:37 صبح
درست ہے غزل۔ مقطع کے ثانی مصرع مزید چست کیا جا سکتا ہے شاید
۔۔۔
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے بے پروا زرگر دل ہمارا ہو گیا
یا
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے زرگر مرا یہ دل بے پروا ہو گیا
الف عین — جولائی 11، 2018 8:06 صبح
۔۔۔
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے بے پروا زرگر دل ہمارا ہو گیا
یا
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے زرگر مرا یہ دل بے پروا ہو گیا
اول الذکر میں بھی اصل شعر والی خامی ہے یعنی تخلص کی نشست۔ دوسرے میں بے ہروا کی ے کا گرایا جانا غلط ہے۔
امان زرگر — جولائی 11، 2018 9:09 صبح
اول الذکر میں بھی اصل شعر والی خامی ہے یعنی تخلص کی نشست۔ دوسرے میں بے ہروا کی ے کا گرایا جانا غلط ہے۔
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے بے پروا دل زرگر یہ میرا ہو گیا
محمد ریحان قریشی — جولائی 11، 2018 9:14 صبح
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
حسن سے بے پروا دل زرگر یہ میرا ہو گیا
پروا کا الف اس صورت میں بھی ساقط ہو رہا ہے۔
امان زرگر — جولائی 12، 2018 5:15 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
۔۔۔۔۔
اک صدائے کن سے یہ عالم ہویدا ہو گیا
کھودنے کو جوئے شیریں عشق تیشا ہو گیا
چھپ گئے تارے فلک پر چودھویں کی رات میں
آج کی شب چاند جوبن پر تھا، تنہا ہو گیا
چاک سینے کی طلب میں چبھ گیا تارِ رفو
یوں مرا زخمِ جگر کچھ اور گہرا ہو گیا
جب گلوں کے ساتھ دیکھے گلستاں میں خار بھی
کارگاہِ دہر میں دل کو سہارا ہو گیا
شوخ اور چنچل ادائیں لاکھ کوشاں ہوں مگر
ان سے بے پروا یہ دل زرگر ہمارا ہو گیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%BA%D8%B2%D9%84-55.102205/