برائے اصلاح و تنقید (غزل 56)

امان زرگر — جولائی 11، 2018 10:56 صبح
۔۔۔
نقش گلشن میں سجا کر چل دیئے
گل کو وہ پردہ بنا کر چل دیئے
غیر کی تہذیب ہے تو آپ کیوں
آئینے سے منہ چھپا کر چل دیئے
جب نکالا اس نے محفل سے تو ہم
درد ماتھے پر سجا کر چل دیئے
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
شرم سے آنچل گرا کر چل دیئے
مرکزی کردار تھا اپنا جہاں
عین اس لمحے بس آ کر چل دیئے
مجھ پہ طاری ہے نزع کا دور ، وہ
اپنے چہرے کو چھپا کر چل دیئے
مشغلہ شاید ہے یہ افلاک کا
برق تنکوں پر گرا کر چل دیئے
دشمنوں سے کیا گلہ زرگر ہمیں
دوستوں سے چوٹ کھا کر چل دیئے
امان زرگر — جولائی 11، 2018 10:57 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر @ محمد تابش صدیقی
امان زرگر — جولائی 11، 2018 10:58 صبح
سر محمد تابش صدیقی
محمد ریحان قریشی — جولائی 11، 2018 11:34 صبح
مجھ پہ طاری ہے نزع کا دور ، وہ
اپنے چہرے کو چھپا کر چل دیئے
نزع کا درست تلفظ شاید ز پرسکون کے ساتھ ہے.
امان زرگر — جولائی 11، 2018 12:56 شام
نزع کا درست تلفظ شاید ز پرسکون کے ساتھ ہے.
۔۔۔
مجھ پہ طاری نزع کا عالم ہے، وہ
اپنے چہرے کو چھپا کر چل دیئے
امان زرگر — جولائی 11، 2018 6:57 شام
...
نقش گلشن میں سجا کر چل دیئے
گل کو وہ پردہ بنا کر چل دیئے
غیر کی تہذیب ہے تو آپ کیوں
آئینے سے منہ چھپا کر چل دیئے
جب نکالا اس نے محفل سے تو ہم
درد ماتھے پر سجا کر چل دیئے
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
شرم سے آنچل گرا کر چل دیئے
مرکزی کردار تھا اپنا جہاں
عین اس لمحے بس آ کر چل دیئے
مجھ پہ طاری نزع کا عالم ہے، وہ
اپنے چہرے کو چھپا کر چل دیئے
مشغلہ شاید ہے یہ افلاک کا
برق تنکوں پر گرا کر چل دیئے
دشمنوں سے کیا گلہ زرگر ہمیں
دوستوں سے چوٹ کھا کر چل دیئے
الف عین — جولائی 12، 2018 3:56 صبح
تکنیکی طور پر درست ہے غزل لیکن ۔۔۔
مطلع میرے اوپر سے نکل گیا۔ گلشن میں کون سے نقش سجائے جاتے ہیں؟ گل کا پردہ۔
اس کے علاوہ شرم سے آنچل گرایا جاتا ہے یا بے شرمی سے؟
امان زرگر — جولائی 12، 2018 4:54 صبح
تکنیکی طور پر درست ہے غزل لیکن ۔۔۔
مطلع میرے اوپر سے نکل گیا۔ گلشن میں کون سے نقش سجائے جاتے ہیں؟ گل کا پردہ۔
اس کے علاوہ شرم سے آنچل گرایا جاتا ہے یا بے شرمی سے؟
خوبصورتی کے نقوش سارے گلشن (کائنات) میں بکھیر دیئے لیکن اصل خوبصورتی کو اس نے یوں پوشیدہ رکھا کہ گل کی خوبصورتی کے پیچھے خود کو چھپا لیا کہ گلشن میں سب سے خوبصورت گل کو کہا جاتا ہے۔ یعنی گل کو وہ اپنا پردہ بنا کر چل دیئے۔
امان زرگر — جولائی 12، 2018 5:00 صبح
اس کے علاوہ شرم سے آنچل گرایا جاتا ہے یا بے شرمی سے؟
۔۔۔
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
رخ پہ آنچل کو گرا کر چل دیئے
یا
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
رخ پہ وہ آنچل گرا کر چل دیئے
یا
دفعتاً محفل میں جب دیکھا مجھے
رخ پہ آنچل کو گرا کر چل دیئے
الف عین — جولائی 12، 2018 5:28 صبح
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
رخ پہ وہ آنچل گرا کر چل دیئے
درست ہے۔
مطلع کا مفہوم الفاظ سے برآمد نہیں ہو رہا
امان زرگر — جولائی 12، 2018 7:20 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
۔۔۔۔۔
وہ رکے اور مسکرا کر چل دیئے
اک نظر مجھ سے ملا کر چل دیئے
نرم جھونکے تھے ہوا کے رقص میں
(تھے ہوا کے نرم جھونکے رقص میں)
نقش ساحل پر بنا کر چل دیئے
غیر کی تہذیب ہے تو آپ کیوں
آئینے سے منہ چھپا کر چل دیئے
جب نکالا اس نے محفل سے تو ہم
درد ماتھے پر سجا کر چل دیئے
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
رخ پہ وہ آنچل گرا کر چل دیئے
مرکزی کردار تھا اپنا جہاں
عین اس لمحے بس آ کر چل دیئے
مجھ پہ طاری نزع کا عالم ہے، وہ
اپنے چہرے کو چھپا کر چل دیئے
مشغلہ شاید ہے یہ افلاک کا
برق تنکوں پر گرا کر چل دیئے
دشمنوں سے کیا گلہ زرگر ہمیں
دوستوں سے چوٹ کھا کر چل دیئے
الف عین — جولائی 13، 2018 6:45 شام
مطلع اور نیا شعر ٹھیک ہے غزل درست ہو گئی ہے
امان زرگر — جولائی 14، 2018 3:39 صبح
مطلع اور نیا شعر ٹھیک ہے غزل درست ہو گئی ہے
سر نئے شعر میں پہلے مصرع کو دو طرح لکھا ہے کون سی شکل بہتر ہے۔
الف عین — جولائی 14، 2018 6:19 صبح
سر نئے شعر میں پہلے مصرع کو دو طرح لکھا ہے کون سی شکل بہتر ہے۔
یہ بہتر ہے
تھے ہوا کے نرم جھونکے رقص میں
امان زرگر — جولائی 15، 2018 9:07 صبح
۔۔۔۔
وہ رکے اور مسکرا کر چل دیئے
اک نظر مجھ سے ملا کر چل دیئے
تھے ہوا کے نرم جھونکے رقص میں
نقش ساحل پر بنا کر چل دیئے
غیر کی تہذیب ہے تو آپ کیوں
آئینے سے منہ چھپا کر چل دیئے
جب نکالا اس نے محفل سے تو ہم
درد ماتھے پر سجا کر چل دیئے
دفعتاً دیکھا مجھے محفل میں جب
رخ پہ وہ آنچل گرا کر چل دیئے
مرکزی کردار تھا اپنا جہاں
عین اس لمحے بس آ کر چل دیئے
مجھ پہ طاری نزع کا عالم ہے، وہ
اپنے چہرے کو چھپا کر چل دیئے
مشغلہ شاید ہے یہ افلاک کا
برق تنکوں پر گرا کر چل دیئے
دشمنوں سے کیا گلہ زرگر ہمیں
دوستوں سے چوٹ کھا کر چل دیئے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%BA%D8%B2%D9%84-56.102228/