برائے اصلاح و رہنمائی

عابد علی خاکسار — ستمبر 2، 2020 8:49 شام
الف عین صاحب
سبھی قبیلے کو دیں پر لٹا رہے ہیں حسین
نصاب-عشق- محمد بتا رہے ہیں حسین
یوں لگتا ہے کہ امامت کرا رہے ہیں حسین
جو نوک-نیزے پہ قرآں سنا رہے ہیں حسین
ادھر تو لشکر-جرار بھی ہے خوف زدہ
ادھر اکیلے مگر مسکرا رہے ہیں حسین
شہادتوں میں ہے مضمر حیات ملت کی
یہ راز سر کو کٹا کے بتا رہے ہیں حسین
رہے ہیں پیاسے مگر امت-محمد کو
کٹورے آب-بقا کے پلا رہے ہیں حسین
غم-حسین منانا بھی ہے بجا لیکن
جہاد-تیغ کی جانب بلا رہے ہیں حسین
اس آرزو میں تڑپتا رہا ہے آب-فرات
کوئی کہے مجھے تجھ کو بلا رہے ہیں حسین
زمین -کرب وبلا درسگاہ-جرات ہے
سبق شباب شجاعت پڑھا رہے ہیں
بپا ہوئی ہے قیامت سی دشت-کربل میں
یزیدیوں نے سنا جب کہ آ رہے ہیں حسین
عابد علی خاکسار — ستمبر 4، 2020 8:47 صبح
الف عین صاحب
الف عین — ستمبر 5، 2020 5:28 صبح
باقی تو درست ہے سلام، یہ دو اشعار دیکھو
یوں لگتا ہے کہ امامت کرا رہے ہیں حسین
جو نوک-نیزے پہ قرآں سنا رہے ہیں حسین
.. کیا امامت کر رہے ہیں کہنا چاہ رہے ہو؟ کرانا مطلب کسی اور کو امام بنا کر؟
اگر اسے درست بھی مانا جائے تو بھی 'یوں لگتا ہے' کی روانی اچھی نہیں
یہ لگ رہا ہے.... بہتر ہو گا۔ اور...
سبق شباب شجاعت پڑھا رہے ہیں
مکمل نہیں، 'کا سبق' کہو یا اضافت کے ساتھ کہو
عابد علی خاکسار — ستمبر 5، 2020 8:27 صبح
باقی تو درست ہے سلام، یہ دو اشعار دیکھو
یوں لگتا ہے کہ امامت کرا رہے ہیں حسین
جو نوک-نیزے پہ قرآں سنا رہے ہیں حسین
.. کیا امامت کر رہے ہیں کہنا چاہ رہے ہو؟ کرانا مطلب کسی اور کو امام بنا کر؟
اگر اسے درست بھی مانا جائے تو بھی 'یوں لگتا ہے' کی روانی اچھی نہیں
یہ لگ رہا ہے.... بہتر ہو گا۔ اور...
سبق شباب شجاعت پڑھا رہے ہیں
مکمل نہیں، 'کا سبق' کہو یا اضافت کے ساتھ کہو
بہت شکریہ سر
سبق ،شباب-شجاعت پڑھا رہے ہیں حسین
الف عین — ستمبر 6، 2020 5:57 صبح
بہت شکریہ سر
سبق ،شباب-شجاعت پڑھا رہے ہیں حسین
یہ بھی درست نہیں
عابد علی خاکسار — ستمبر 7، 2020 7:12 شام
زمین -کرب و بلا درسگاہ ایسی ہے
جہاں کتاب-شجاعت پڑھا رہے ہیں حسین
الف عین — ستمبر 8، 2020 5:20 صبح
ہا
زمین -کرب و بلا درسگاہ ایسی ہے
جہاں کتاب-شجاعت پڑھا رہے ہیں حسین
ں، یہ درست ہے
عابد علی خاکسار — ستمبر 8، 2020 10:30 صبح
بہت نوازش سر ۔۔۔ جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C.113077/