برائے اصلاح و رہنمائی

عابد علی خاکسار — فروری 1، 2021 10:50 صبح
الف عین صاحب
دو جہاں کو تری الفت میں بھلائے ہوئے ہیں
ہم تو بس تیرے ہی در سے لو لگائے ہوئے ہیں
بیٹھنے دو ہمیں بھی جالیوں کے سائے میں
برسوں سے ہم غم_فرقت کے جلائے ہوئے ہیں
اک ذرا نظر_کرم ہم پہ شہء دو عالم
ہم جہاں بھر میں مظالم کے ستائے ہوئے ہیں
پھر وہ کیا دیکھیں زمانے کے حسیں نظارے
جن کی نظروں میں ترے جلوے سمائے ہوئے ہیں
سب جہاں کو انھوں نے ہی دیا دستور_حیات
آپ کے در کے ہی جو سیکھے سکھائے ہوے ہیں
جو گزرتی ہے ادب سے یہ ہوا کو ہے خبر
ہم یہاں محفل_سرکار سجائے ہوے ہیں
کیوں فرشتو! ہمیں ہو لحد میں کچھ فکر- نجات
ہم سنانے یہاں نعت_نبی لائے ہوے ہیں
ہمیں عابد یہ ملا ہے صلہء فیض_نصیر
کہ وہ ہم کو بھی ثنا خوان بنائے ہوے ہیں
عابد علی خاکسار — فروری 2، 2021 5:38 صبح
الف عین صاحب
عابد علی خاکسار — فروری 3، 2021 6:13 صبح
الف عین صاحب
عابد علی خاکسار — فروری 8، 2021 6:01 صبح
الف عین صاحب
خلیل الرحمان صاحب
امجد علی راجا صاحب
یعقوب رانا کاندھلوی صاحب
عابد علی خاکسار — فروری 9، 2021 5:28 صبح
ایسا لگتا ہے اساتذہ کہیں آرام فرما ہیں ۔۔۔
خلیل الرحمان صاحب
عابد علی خاکسار — فروری 21، 2021 7:09 صبح
الف عین صاحب
الف عین — فروری 22، 2021 4:20 صبح
میں تو دو تین دن سے ہی آ سکا ہوں، اس سے پہلے کے پیغامات اور شاعری نہیں دیکھ سکا تھا
دو جہاں کو تری الفت میں بھلائے ہوئے ہیں
ہم تو بس تیرے ہی در سے لو لگائے ہوئے ہیں
... لو لگائے کی واؤ تقطیع نہیں ہو رہی
ہم تو بس لو ترے در سے ہی.... کیا جا سکتا ہے
بیٹھنے دو ہمیں بھی جالیوں کے سائے میں
برسوں سے ہم غم_فرقت کے جلائے ہوئے ہیں
.. جالیوں اور برسوں، دونوں الفاظ کے 'وں' کا اسقاط گوارا نہیں، الفاظ بدل کر کوشش کریں
اک ذرا نظر_کرم ہم پہ شہء دو عالم
ہم جہاں بھر میں مظالم کے ستائے ہوئے ہیں
.. ٹھیک
پھر وہ کیا دیکھیں زمانے کے حسیں نظارے
جن کی نظروں میں ترے جلوے سمائے ہوئے ہیں
.. درست
سب جہاں کو انھوں نے ہی دیا دستور_حیات
آپ کے در کے ہی جو سیکھے سکھائے ہوے ہیں
.. کیا صحابہ کرام کی طرف اشارہ ہے؟ اگرچہ واضح نہیں کہ پہلے مصرع میں انھوں سے نبی کریم ص مراد ہیں یا صحابہ؟
تکنیکی طور پر انھوں کی و کا اسقاط ٹھیک نہیں
جو گزرتی ہے ادب سے یہ ہوا کو ہے خبر
ہم یہاں محفل_سرکار سجائے ہوے ہیں
.. ٹھیک
کیوں فرشتو! ہمیں ہو لحد میں کچھ فکر- نجات
ہم سنانے یہاں نعت_نبی لائے ہوے ہیں
... نبی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
ہمیں عابد یہ ملا ہے صلہء فیض_نصیر
کہ وہ ہم کو بھی ثنا خوان بنائے ہوے ہیں
... ٹھیک ہے
عابد علی خاکسار — فروری 23، 2021 7:39 صبح
میں تو دو تین دن سے ہی آ سکا ہوں، اس سے پہلے کے پیغامات اور شاعری نہیں دیکھ سکا تھا
دو جہاں کو تری الفت میں بھلائے ہوئے ہیں
ہم تو بس تیرے ہی در سے لو لگائے ہوئے ہیں
... لو لگائے کی واؤ تقطیع نہیں ہو رہی
ہم تو بس لو ترے در سے ہی.... کیا جا سکتا ہے
بیٹھنے دو ہمیں بھی جالیوں کے سائے میں
برسوں سے ہم غم_فرقت کے جلائے ہوئے ہیں
.. جالیوں اور برسوں، دونوں الفاظ کے 'وں' کا اسقاط گوارا نہیں، الفاظ بدل کر کوشش کریں
اک ذرا نظر_کرم ہم پہ شہء دو عالم
ہم جہاں بھر میں مظالم کے ستائے ہوئے ہیں
.. ٹھیک
پھر وہ کیا دیکھیں زمانے کے حسیں نظارے
جن کی نظروں میں ترے جلوے سمائے ہوئے ہیں
.. درست
سب جہاں کو انھوں نے ہی دیا دستور_حیات
آپ کے در کے ہی جو سیکھے سکھائے ہوے ہیں
.. کیا صحابہ کرام کی طرف اشارہ ہے؟ اگرچہ واضح نہیں کہ پہلے مصرع میں انھوں سے نبی کریم ص مراد ہیں یا صحابہ؟
تکنیکی طور پر انھوں کی و کا اسقاط ٹھیک نہیں
جو گزرتی ہے ادب سے یہ ہوا کو ہے خبر
ہم یہاں محفل_سرکار سجائے ہوے ہیں
.. ٹھیک
کیوں فرشتو! ہمیں ہو لحد میں کچھ فکر- نجات
ہم سنانے یہاں نعت_نبی لائے ہوے ہیں
... نبی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں
ہمیں عابد یہ ملا ہے صلہء فیض_نصیر
کہ وہ ہم کو بھی ثنا خوان بنائے ہوے ہیں
... ٹھیک ہے
شکریہ سر۔۔۔ جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C.114953/