برائے اصلاح و رہنمائی

عابد علی خاکسار — اکتوبر 4، 2022 7:16 صبح
الف عین صاحب
وہاں پر نور کی چادر تنی ہے
جہاں میلاد کی محفل سجی ہے
ادائے حسن_دنیا کہہ رہی ہے
کہ حسن_کل جہاں ذات_نبی ہے
ترے لب پر ہیں چرچے جس کے واعظ
وہ جنت تو مدینے کی گلی ہے
غم_محشر ہے سب کو اپنا لیکن
مرے آقا کو امت کی پڑی ہے
ادا ہر اک رقم کی ہے خدا نے
کتاب اللہ کی نعت_نبی ہے
جمال ایسا ملا ان کو کہ عابد
زلیخائی میں حسن_یوسفی ہے
عابد علی خاکسار — اکتوبر 4، 2022 1:09 شام
الف عین صاحب
وہاں پر نور کی چادر تنی ہے
جہاں میلاد کی محفل سجی ہے
ادائے حسن_دنیا کہہ رہی ہے
کہ حسن_کل جہاں ذات_نبی ہے
ترے لب پر ہیں چرچے جس کے واعظ
وہ جنت تو مدینے کی گلی ہے
غم_محشر ہے سب کو اپنا لیکن
مرے آقا کو امت کی پڑی ہے
ادا ہر اک رقم کی ہے خدا نے
کتاب اللہ کی نعت_نبی ہے
جمال ایسا ملا ان کو کہ عابد
زلیخائی میں حسن_یوسفی ہے
الف عین صاحب
الف عین — اکتوبر 5، 2022 4:32 صبح
الف عین صاحب
وہاں پر نور کی چادر تنی ہے
جہاں میلاد کی محفل سجی ہے
درست
ادائے حسن_دنیا کہہ رہی ہے
کہ حسن_کل جہاں ذات_نبی ہے
واضح نہیں، ادائے... ترکیب کو بدلو
ترے لب پر ہیں چرچے جس کے واعظ
وہ جنت تو مدینے کی گلی ہے
درست
غم_محشر ہے سب کو اپنا لیکن
مرے آقا کو امت کی پڑی ہے
درست
ادا ہر اک رقم کی ہے خدا نے
کتاب اللہ کی نعت_نبی ہے
دتست
جمال ایسا ملا ان کو کہ عابد
زلیخائی میں حسن_یوسفی ہے
یہ بھی واضح نہیں، زلیخائی کن معنوں میں؟
عابد علی خاکسار — اکتوبر 5، 2022 6:12 صبح
درست
واضح نہیں، ادائے... ترکیب کو بدلو
درست
درست
دتست
یہ بھی واضح نہیں، زلیخائی کن معنوں میں؟
بہت شکریہ سر ۔۔ زلیخائی ۔۔ عاشقی اور فریفتگی کے معنوں میں استعمال کیا ہے
الف عین — اکتوبر 6، 2022 7:23 صبح
مقطع بہر حال بے معنی لگ رہا ہے
عابد علی خاکسار — اکتوبر 11، 2022 7:25 صبح
مقطع بہر حال بے معنی لگ رہا ہے
فدائی جس پہ حسن_یوسفی ہے
یہ ٹھیک ہے سر
الف عین — اکتوبر 11، 2022 8:12 صبح
فدائی جس پہ حسن_یوسفی ہے
یہ ٹھیک ہے سر
بہتر ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C.118904/