برائے اصلاح: کوئی بھی راز مرا ، راز کہاں رہتا ہے

مقبول — مارچ 15، 2022 2:48 صبح
محترم الف عین صاحب ، دیگر اساتذہ کرام اور احباب
کوئی بھی راز مرا ، راز کہاں رہتا ہے
میری آنکھوں میں جو پیغام رساں رہتا ہے
عشق نادان ہے، پھرتا ہے تماشا بن کر
حسن عیار ہے، پردوں میں نہاں رہتا ہے
پیار کو عمر سے مشروط نہیں کر سکتے
عمر ڈھل جائے بھی گر ، دل تو جواں رہتا ہے
بند کرتا نہیں دروازہ ، کھُلا رکھتا ہوں
کیا خبر لوٹ وُہ آئے ، یہ گماں رہتا ہے
لوگ ابھی دیکھنے کو دوڑ پڑے ہیں اس کو
حسن پر جس کے مرا آدھا بیاں رہتا ہے
میرے گھر کو جو سمجھتا تھا کبھی گھر اپنا
اب وہ کہتا ہے کہ اس گھر میں فلاں رہتا ہے
مُنہ پہ سچ بولنے کی میری بری عادت سے
شہر کا شہر ہی اب شکوہ کناں رہتا ہے
عید کب آئے گی، بدلا بھی ہے موسم کہ نہیں
تیرے دیوانے کو یہ ہوش کہاں رہتا ہے
یا
عشق ہو جائے تو یہ ہوش کہاں رہتا ہے
جب سے مقبول اسے ایک جھلک دیکھا ہے
نہ بھی سوچوں تو خیال اٹکا وہاں رہتا ہے
اکمل زیدی — مارچ 15، 2022 10:31 صبح
عمدہ ۔۔
اکمل زیدی — مارچ 15، 2022 10:31 صبح
عادت بدلو بھائی شہر میں رہنا ہے تو ۔۔۔
مُنہ پہ سچ بولنے کی میری بری عادت سے
شہر کا شہر ہی اب شکوہ کناں رہتا ہے
خوب ہے ۔ ۔۔
مقبول — مارچ 15، 2022 3:12 شام
عادت بدلو بھائی شہر میں رہنا ہے تو ۔۔۔
مُنہ پہ سچ بولنے کی میری بری عادت سے
شہر کا شہر ہی اب شکوہ کناں رہتا ہے
خوب ہے ۔ ۔۔
اکمل زیدی صاحب
پہلے تو پسندیدگی کے لیے شُکریہ
جناب کوشش کئی دفعہ کی ہے لیکن تبدیلی نہیں لا سکا ۔ مسلسل نقصان اٹھاتا رہتا ہوں اس وجہ سے۔ فطرت بدلنا مشکل ہے، یہ سر کے ساتھ ہی جائے گی🥲🥲
مقبول — مارچ 15، 2022 3:13 شام
محمد عبدالرؤوف صاحب، پسندیدگی کے لیے شُکریہ
صابرہ امین — مارچ 15، 2022 8:03 شام
بہت خوب، ماشااللہ ۔ ۔
مقبول — مارچ 15، 2022 9:32 شام
بہت خوب، ماشااللہ ۔ ۔
بہت نوازش صابرہ امین صاحبہ
الف عین — مارچ 16، 2022 4:28 صبح
دونوں متبادلات اچھے ہیں آخری شعر کے، کوئی سا بھی رکھو
مگر مقطع کے الفاظ بدلو، تقابل ردیفین بھی ہے، اور "اٹ ک وہا" تقطیع بھی اچھی نہیں
مقبول — مارچ 17، 2022 2:45 صبح
دونوں متبادلات اچھے ہیں آخری شعر کے، کوئی سا بھی رکھو
مگر مقطع کے الفاظ بدلو، تقابل ردیفین بھی ہے، اور "اٹ ک وہا" تقطیع بھی اچھی نہیں
سر الف عین ، بہت شُکریہ
اب مقطع دیکھیے
میں نے مقبول اسے ایک جھلک دیکھا تھا
نہ بھی سوچوں تو وہیں میرا دھیاں رہتا ہے
الف عین — مارچ 17، 2022 4:33 صبح
سر الف عین ، بہت شُکریہ
اب مقطع دیکھیے
میں نے مقبول اسے ایک جھلک دیکھا تھا
نہ بھی سوچوں تو وہیں میرا دھیاں رہتا ہے
دھیان ہندی لفظ ہے،فارسی طریقے سے غنہ نہیں بنایاجاسکتا
مقبول — مارچ 17، 2022 4:38 صبح
دھیان ہندی لفظ ہے،فارسی طریقے سے غنہ نہیں بنایاجاسکتا
سر، میں بھی یہی سمجھتا ہوں لیکن ریختہ پر چیک کیا تو کچھ شعرا نے استعمال کیا ہوا تھا۔ بہرحال ، کچھ اور سوچتا ہوں
مقبول — مارچ 17، 2022 10:48 شام
دھیان ہندی لفظ ہے،فارسی طریقے سے غنہ نہیں بنایاجاسکتا
سر الف عین ، شُکریہ
یہ دیکھیے
پیار کی دین ہے مقبول یہ کچھ اور نہیں
میں کہاں جب کہ مرا ذہن کہاں رہتا ہے
یا
مجھ کو معلوم ہے مقبول ، کہیں اور نہیں
میرے اندر ہی مرا دشمنِ جاں رہتا ہے
الف عین — مارچ 19، 2022 4:27 صبح
دوسرا متبادل بہتر ہے
ایس ایس ساگر — مارچ 19، 2022 6:44 صبح
واہ۔ کیا بات ہے مقبول بھائی۔
اچھے اشعار ہیں ماشاءاللہ۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
مقبول — مارچ 19، 2022 11:33 صبح
دوسرا متبادل بہتر ہے
بہت شُکریہ، سر
مقبول — مارچ 19، 2022 11:35 صبح
واہ۔ کیا بات ہے مقبول بھائی۔
اچھے اشعار ہیں ماشاءاللہ۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
جناب ایس ایس ساگر صاحب، حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔ الّلہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے
صریر — مارچ 19، 2022 4:36 شام
عشق نادان ہے، پھرتا ہے تماشا بن کر
حسن عیار ہے، پردوں میں نہاں رہتا ہے
واہ!👍
زوجہ اظہر — مارچ 19، 2022 4:38 شام
غزل دلچسپ ،خوب ہے بھئی
لوگ ابھی دیکھنے کو دوڑ پڑے ہیں اس کو
حسن پر جس کے مرا آدھا بیاں رہتا
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
مقبول — مارچ 19، 2022 5:29 شام
بہت شُکریہ، صریر صاحب
مقبول — مارچ 19، 2022 5:31 شام
غزل دلچسپ ،خوب ہے بھئی
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
زوجہ اظہر صاحبہ، داد کےلیے ممنون ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%B1%D8%A7-%D8%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%B1%DB%81%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92.118238/