عاطف ملک — جون 30، 2017 4:59 شام
گل میں، گلشن میں، بہاروں میں اسے دیکھا ہے
میں نے جنت کے نظاروں میں اسے دیکھا ہے
وہ ہے تعریفِ محبت، وہ ہے تصویرِ وفا
دوستوں، دلبروں، پیاروں میں اسے دیکھا ہے
اس کی آنکھوں کی جھلک وسعتِ افلاک میں ہے
کہکشاؤں میں، ستاروں میں اسے دیکھا ہے
دل گرفتوں کے لیے حرفِ تسلی میں وہی
بے سہاروں کے سہاروں میں اسے دیکھا ہے
عشق کے عین میں بھی، شین میں بھی، قاف میں بھی
درد کی دال کی "دھاروں" میں اسے دیکھا ہے
بحرِ ظلمات میں گو ڈوب چلا ہوں عاطف
میں نے نادیدہ کناروں میں اسے دیکھا ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 30، 2017 5:02 شام
مزے دار مزے دار
محمد تابش صدیقی — جون 30، 2017 5:04 شام
بہت خوب عاطف بھائی۔ کیا کہنے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 1، 2017 6:32 صبح
عشق کے عین میں بھی، شین میں بھی، قاف میں بھی
درد کے دال کی "دھاروں" میں اسے دیکھا ہے
واہ جی ۔عمدہ
الف عین — جولائی 1، 2017 7:39 صبح
اصلاح کی ضرورت تو نہیں لگتی۔ البتہ محض ایک سوال۔ دال بطور حرف تہجی مذکر ہے یا مؤنث؟
لئیق احمد — جولائی 1، 2017 7:44 صبح
واہ عاطف بھائی کمال کر دتا جے

عاطف ملک — جولائی 1، 2017 7:45 صبح
اصلاح کی ضرورت تو نہیں لگتی۔ البتہ محض ایک سوال۔ دال بطور حرف تہجی مذکر ہے یا مؤنث؟
سر لغت میں تو "مؤنث" ہی ہے۔
لیکن "درد کی دال" سے تو مصرع عجیب سا نہیں ہو جائے گا؟؟؟
عظیم — جولائی 1، 2017 7:48 صبح
سر لغت میں تو "مؤنث" ہی ہے۔
لیکن "درد کی دال" سے تو مصرع عجیب سا نہیں ہو جائے گا؟؟؟
دال کے درد کی 'دھاروں' میں اسے دیکھا ہے
ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے ۔
عظیم — جولائی 1، 2017 8:01 صبح
معذرت
عاطف ملک بھائی اوپر جو مصرع تجویز کِیا وہ درست نہیں ۔میں نے آپ کے مصرع پر ٹھیک سے غور نہیں کیا تھا ۔
الف عین — جولائی 1، 2017 8:05 صبح
سر لغت میں تو "مؤنث" ہی ہے۔
لیکن "درد کی دال" سے تو مصرع عجیب سا نہیں ہو جائے گا؟؟؟
مجھے تو کوئی عجب نظر نہیں آ رہا!!
عاطف ملک — جولائی 1، 2017 9:25 صبح
بہت شکریہ استادِ ہزل
بہت خوب عاطف بھائی۔ کیا کہنے۔
نوازش تابش بھائی
محبت ہے آپ کی عدنان بھائی
واہ عاطف بھائی کمال کر دتا جے
شکریہ لئیق بھیا
معذرت
عاطف ملک میں نے آپ کے مصرع پر ٹھیک سے غور نہیں کیا تھا ۔
جزاک اللہ عظیم بھائی

بہت شکریہ
مجھے تو کوئی عجب نظر نہیں آ رہا!!
استادِ محترم،
"درد کی دال" ہی کر دیا ہے اس کو
