برائے اصلاح : گھڑی

یاسر علی — دسمبر 19، 2020 3:16 صبح
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
گھڑی
جب کبھی میری نظر جائے گھڑی پر
تو بہت ہی یاد آتی ہے گھڑی وہ
جس گھڑی میں
آپ کی نازک کلائی میں گھڑی باندھی تھی میں نے
آپ نے ہنس کر کہا تھا
شکریہ اے پیارے بھائی۔۔۔!!
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 19، 2020 5:26 صبح
تو بہت ہی یاد آتی ہے گھڑی وہ
تو کا طویل کھنچنا اچھا نہیں.
آپ کی نازک کلائی میں گھڑی باندھی تھی میں نے
کلائی میں کے بجائے کلائی پر باندھی کہیں.
باقی ٹھیک لگ رہی ہے. پرمزاح اس لیے ریٹ کیا کہ آخری مصرع پڑھ کر میری بے اختیار ہنسی چھوٹ گئی :)
ویسے وخیال اچھا لگا مجھے :)
محمداحمد — دسمبر 19، 2020 6:12 صبح
وہ بھی کیا گھڑی ہوگی۔ :)
یاسر علی — دسمبر 19، 2020 7:38 صبح
تو کا طویل کھنچنا اچھا نہیں.
کلائی میں کے بجائے کلائی پر باندھی کہیں.
باقی ٹھیک لگ رہی ہے. پرمزاح اس لیے ریٹ کیا کہ آخری مصرع پڑھ کر میری بے اختیار ہنسی چھوٹ گئی :)
ویسے وخیال اچھا لگا مجھے :)

بہت بہت شکریہ راحل صاحب!
جی آخری مصرعے سے پر مزاح لگ رہی ہے۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%AF%DA%BE%DA%91%DB%8C.114373/