برائے اصلاح : یوں کب تک انتظار اس کا کرو گے

اشرف علی — دسمبر 26، 2023 8:46 صبح
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
~~~~~~~~
تغافل مجھ سے اِس درجہ کرو گے
یہ کب سوچا تھا ، تم ایسا کرو گے
ہمارے ساتھ مر جاؤ تو اچھا
ہمارے بعد جی کر کیا کرو گے
مزہ تو جب ہے وہ بھی دیکھے تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
سنو ! مجھ سے وہی اک وعدہ کرنا
جو وعدہ واقعی پورا کرو گے
مِری یادیں یکایک جاگ اٹھیں گی
اکیلے جب بھی تم سویا کرو گے
جب اچھی شاعری کرتا نہیں میں
تو میرے شعر سن کر کیا کرو گے
کسی کا ، وہ بھی ہو جائے گا اک دن
کسی کا ، تم بھی کہلایا کرو گے
مِری مانو ، بھُلا دو اُس کو اشرف !
یوں کب تک انتظار اُس کا کرو گے
الف عین — دسمبر 26، 2023 2:08 شام

درست لگ رہی ہے غزل
مقطع میں البتہ "یوں کب تک" میں "یوں" کے وں کا اسقاط نا گوار سا ہے۔ بدلنے کی کوشش کرے ورنہ پھر چلنے دیا جا سکتا ہے
اشرف علی — دسمبر 29، 2023 2:02 شام
درست لگ رہی ہے غزل
مقطع میں البتہ "یوں کب تک" میں "یوں" کے وں کا اسقاط نا گوار سا ہے۔ بدلنے کی کوشش کرے ورنہ پھر چلنے دیا جا سکتا ہے
"چلنے دیا جا سکتا ہے " تو اسی طرح رہنے دیتا ہوں سر
بہت بہت شکریہ ، جزاک اللہ خیر
اللہ تعالیٰ آپ کو شاد و سلامت رکھے اور لمبی عمر عطا فرمائے ، آمین ۔
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 29، 2023 2:18 شام
"چلنے دیا جا سکتا ہے " تو اسی طرح رہنے دیتا ہوں سر
بہت بہت شکریہ ، جزاک اللہ خیر
اللہ تعالیٰ آپ کو شاد و سلامت رکھے اور لمبی عمر عطا فرمائے ، آمین ۔
ویسے تو اسی طرح رکھنے کی استاد صاحب سے اجازت مل گئی ہے، اگر بدلنا چاہیں تو "یوں کب تک" کو "کہاں تک" بھی کیا جا سکتا ہے۔
اشرف علی — فروری 4، 2024 7:17 شام
ویسے تو اسی طرح رکھنے کی استاد صاحب سے اجازت مل گئی ہے، اگر بدلنا چاہیں تو "یوں کب تک" کو "کہاں تک" بھی کیا جا سکتا ہے۔
آپ کی محبت کا بہت بہت شکریہ ، جزاک اللہ خیر
اب الف عین سر جیسا کہیں ۔۔۔
صابرہ امین — فروری 4، 2024 9:29 شام
اچھی غزل ہے۔ داد قبول کیجیے۔۔
الف عین — فروری 5، 2024 5:20 صبح
آپ کی محبت کا بہت بہت شکریہ ، جزاک اللہ خیر
اب الف عین سر جیسا کہیں ۔۔۔
قبول کر لو
ابھی خیال آیا کہ
مزہ تو جب ہے وہ بھی دیکھے تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
دیکھے کی ے کے اسقاط کو بآسانی دور کیا جا سکتا ہے
.. دیکھے وہ بھی تم کو
... تم کو وہ بھی دیکھے
اشرف علی — فروری 5، 2024 7:10 شام
محترم الف عین سر
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
~~~~~~~~
تغافل مجھ سے اِس درجہ کرو گے
یہ کب سوچا تھا ، تم ایسا کرو گے
ہمارے ساتھ مر جاؤ تو اچھا
ہمارے بعد جی کر کیا کرو گے
مزہ تو جب ہے وہ بھی دیکھے تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
سنو ! مجھ سے وہی اک وعدہ کرنا
جو وعدہ واقعی پورا کرو گے
مِری یادیں یکایک جاگ اٹھیں گی
اکیلے جب بھی تم سویا کرو گے
جب اچھی شاعری کرتا نہیں میں
تو میرے شعر سن کر کیا کرو گے
کسی کا ، وہ بھی ہو جائے گا اک دن
کسی کا ، تم بھی کہلایا کرو گے
مِری مانو ، بھُلا دو اُس کو اشرف !
یوں کب تک انتظار اُس کا کرو گے
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ صابرہ امین صاحبہ، مقبول بھائی
اشرف علی — فروری 5، 2024 7:12 شام
اچھی غزل ہے۔ داد قبول کیجیے۔۔
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں، جزاک اللہ خیر
اشرف علی — فروری 5، 2024 7:18 شام
ٹھیک ہے سر، بہت شکریہ
ابھی خیال آیا کہ
دیکھے کی ے کے اسقاط کو بآسانی دور کیا جا سکتا ہے
.. دیکھے وہ بھی تم کو
... تم کو وہ بھی دیکھے
جی سر، بہت بہت شکریہ، جزاک اللہ خیر
مزہ تو جب ہے دیکھے وہ بھی تم کو
تمہیں کب تک اسے دیکھا کرو گے
اشرف علی — فروری 5، 2024 7:20 شام
اصلاح کے بعد
~~~~~~~~
تغافل مجھ سے اِس درجہ کرو گے
یہ کب سوچا تھا ، تم ایسا کرو گے
ہمارے ساتھ مر جاؤ تو اچھا
ہمارے بعد جی کر کیا کرو گے
مزہ تو جب ہے دیکھے وہ بھی تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
سنو ! مجھ سے وہی اک وعدہ کرنا
جو وعدہ واقعی پورا کرو گے
مِری یادیں یکایک جاگ اٹھیں گی
اکیلے جب بھی تم سویا کرو گے
جب اچھی شاعری کرتا نہیں میں
تو میرے شعر سن کر کیا کرو گے
کسی کا ، وہ بھی ہو جائے گا اک دن
کسی کا ، تم بھی کہلایا کرو گے
مِری مانو ، بھُلا دو اُس کو اشرف !
کہاں تک انتظار اُس کا کرو گے
اشرف علی — فروری 26، 2024 9:27 شام
اصلاح کے بعد
~~~~~~~~
تغافل مجھ سے اِس درجہ کرو گے
یہ کب سوچا تھا ، تم ایسا کرو گے
ہمارے ساتھ مر جاؤ تو اچھا
ہمارے بعد جی کر کیا کرو گے
مزہ تو جب ہے دیکھے وہ بھی تم کو
تمہی کب تک اُسے دیکھا کرو گے
سنو ! مجھ سے وہی اک وعدہ کرنا
جو وعدہ واقعی پورا کرو گے
مِری یادیں یکایک جاگ اٹھیں گی
اکیلے جب بھی تم سویا کرو گے
جب اچھی شاعری کرتا نہیں میں
تو میرے شعر سن کر کیا کرو گے
کسی کا ، وہ بھی ہو جائے گا اک دن
کسی کا ، تم بھی کہلایا کرو گے
مِری مانو ، بھُلا دو اُس کو اشرف !
کہاں تک انتظار اُس کا کرو گے
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ الف عین سر، جزاک اللہ خیر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A8-%D8%AA%DA%A9-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%88-%DA%AF%DB%92.120214/