برائے اصلاح ۔ سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار

محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 26، 2022 4:16 شام
محترم الف عین ، یاسر شاہ صاحب!
ایک حمد کی اصلاح کی درخواست ہے۔
سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار
اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار
اپنی صفات میں بھی ہے وہ ذات لا شریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار
دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ بے پیش و پس پکار
میں ڈھونڈتا تھا دہر میں لیکن، خدا خدا
اٹھی ہے میرے جسم کی ہر ایک نس پکار
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
یاسر شاہ — اکتوبر 27، 2022 3:11 صبح
سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار
اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار
اچھا ہے ۔خوب ماشاء اللہ
صوتی قافیہ بھی چل جائے گا۔
اپنی صفات میں بھی ہے وہ ذات لا شریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس
اپنی صفات میں بھی۔۔۔
"بھی" کا محل نہیں ۔لہذا پہلے مصرع کی ایک شکل ہو گی:
ذات و صفات میں ہے جو یکتا و لاشریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار
دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ بے پیش و پس پکار
واہ ۔اچھا ہے ۔
پس و پیش یا پیش و پس دونوں لغت کے لحاظ سے جھجھک اور ترددکے معنوں میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔تدوین کر دی۔
میں ڈھونڈتا تھا دہر میں لیکن، خدا خدا
اٹھی ہے میرے جسم کی ہر ایک نس پکار
پہلے مصرع میں خدا خدا بے محل لگتا ہے ۔کچھ اور کہیں۔
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
واہ ۔بہت خوب ماشاء اللہ۔
دیکھیے اعجاز صاحب کیا فرماتے ہیں ۔
الف عین — اکتوبر 28، 2022 5:00 صبح
مجھے حمد درست لگ رہی ہے، سوائے خدا خدا کے۔
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ... کے بعد کوما ضرور لگاؤ
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 28، 2022 6:36 صبح
اصلاح کے بعد:
سنتا ہے اور کون مرے ہم نفس، پکار
اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار
ذات و صفات میں ہے وہ یکتا و لا شریک
اُس کو پکار اور اسی کو ہی بس پکار
دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ، بے پیش و پس پکار
جس کو کسی بھی آنکھ نے دیکھا نہیں، اُسے
اٹھی ہے میرے جسم کی ہر ایک نس پکار
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
سیما علی — اکتوبر 28، 2022 7:00 صبح
دل سے نکال دے سبھی خدشات، سارے غم
شہ رگ سے بھی قریں ہے وہ، بے پیش و پس پکار
سبحان اللہ !!!سبحان اللہ
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
بےشک بےشک
بہت اعلیٰ
روفی بھیا !ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 28، 2022 7:03 صبح
سبحان اللہ !!!سبحان اللہ
بےشک بےشک
بہت اعلیٰ
روفی بھیا !ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
بہت شکریہ آپا! سلامت رہیں۔
اچھا اب اس حمد کا ایک اور طرح سے مزا لیجیے وہ یوں کہ "اللہ کے سوا نہ کسی کو عبث پکار" والے مصرع کو ہر شعر کے دو مصرعے کے ساتھ ملا کر پڑھیے۔ 😊
اکمل زیدی — اکتوبر 28، 2022 10:34 صبح
دل کا قرار ہے وہی حاجت روا بھی ہے
سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار
ماشاءاللہ۔۔خوب۔۔۔حمد ہے۔۔۔بے شک۔۔۔ سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار ۔ ۔ ۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 28، 2022 12:34 شام
ماشاءاللہ۔۔خوب۔۔۔حمد ہے۔۔۔بے شک۔۔۔ سنتا ہے اک وہی دلِ مضطر کی بس پکار ۔ ۔ ۔
بہت شکریہ جناب سلامت رہیں
اشرف علی — نومبر 12، 2022 4:10 صبح
ماشاء اللّٰہ
بہت عمدہ
محمد عبدالرؤوف — نومبر 12، 2022 4:20 صبح
ماشاء اللّٰہ
بہت عمدہ
بہت شکریہ اشرف بھائی، سلامت رہیں
اشرف علی — نومبر 12، 2022 4:26 صبح
بہت شکریہ اشرف بھائی، سلامت رہیں
جزاک اللّٰہ خیراً

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DB%94-%D8%B3%D9%86%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D9%88%D9%86-%D9%85%D8%B1%DB%92-%DB%81%D9%85-%D9%86%D9%81%D8%B3%D8%8C-%D9%BE%DA%A9%D8%A7%D8%B1.118967/