برائے اصلاح ۔۔۔۔

محمد فائق — جولائی 17، 2016 10:14 صبح
فیس بک پر ایک اون لاین مشاعرہ منعقد کیا گیا تھا جسمیں مصرع طرح پر فلبدی اشعار کہنے تھے میں نے بھی کچھ اشعار کہے تھے جو اصلاح کے لیے پیشِ خدمت ہیں
مصرع طرح . سفر کرے گا کہاں تک یہ راستہ مرے ساتھ
میں ہر جگہ لیے پھرتا ہوں آئینہ مرے ساتھ
تبھی تو قطع کیا اس نے رابطہ مرے ساتھ
تھی میری خام خیالی رہِ محبت میں
تڑپتا ہوگا مری طرح ہمنوا مرے ساتھ
جو وجہِ درد تھا وہ درد کی دوا ٹھرا
عجیب قسم کا یہ تجربہ ہوا مرے ساتھ
ترے دیار میں مہمان بن کے آیا تھا
ترا سلوک بڑا ناروا رہا مرے ساتھ
منافقت نے تمہاری بچا لیا ورنہ
تمہیں بھی ملتی یقیناً کوئی سزا مرے ساتھ
ہے فکر راہ سے گمراہ کہیں نہ ہو جاؤں
سفر کٹھن ہے_نہیں کوئی رہنما مرے ساتھ
میں دشمنوں کے علاقے میں خیریت سے ہوں
خدا کا شکر کسی کی تو ہے دعا مرے ساتھ
محمد فائق — جولائی 18، 2016 12:30 شام
الف عین سر
محمد فائق — جولائی 18، 2016 12:32 شام
محمد ریحان قریشی
حسن محمود جماعتی — جولائی 18، 2016 1:01 شام
بھائی ہمیں تو کلام اچھا لگا۔ بہت اچھی کاوش ہے۔ انتظار اساتذۂ کرام کا۔۔۔!! داد وصول فرمائیں۔
محمد ریحان قریشی — جولائی 18، 2016 2:56 شام

ہے فکر راہ سے گمراہ کہیں نہ ہو جاؤں
گمراہ کی ہ دب رہی ہے۔
مطلع سمجھ نہیں آیا۔
آئنہ تو عام طور پر محبوب کا آشنا ہوتا ہے۔​
محمد فائق — جولائی 19، 2016 9:47 صبح
بھائی ہمیں تو کلام اچھا لگا۔ بہت اچھی کاوش ہے۔ انتظار اساتذۂ کرام کا۔۔۔!! داد وصول فرمائیں۔
ممنون
محمد تابش صدیقی — جولائی 19، 2016 9:50 صبح
ہے فکر راہ سے گمراہ کہیں نہ ہو جاؤں
گمراہ کی ہ دب رہی ہے۔
ہ دبانے کے بجائے اگر الف گرا دیا جائے، تو درست ہو گا؟یعنی
ہے فکر راہ سے گمرہ کہیں نہ ہو جاؤں
محمد ریحان قریشی — جولائی 19، 2016 9:54 صبح
ہ دبانے کے بجائے اگر الف گرا دیا جائے، تو درست ہو گا؟یعنی
ہے فکر راہ سے گمرہ کہیں نہ ہو جاؤں
گمرہی کا استعمال تو ہوتا رہا ہے۔ اس لیے شاید درست ہو۔ سر الف عین ہی کی رائے حتمی ہوگی۔
محمد فائق — جولائی 19، 2016 10:02 صبح
ہے فکر راہ سے گمراہ کہیں نہ ہو جاؤں
گمراہ کی ہ دب رہی ہے۔
مطلع سمجھ نہیں آیا۔
آئنہ تو عام طور پر محبوب کا آشنا ہوتا ہے۔​
شکر یہ ریحان بھائی
آئینہ دکھانا
اس محاورے کے ضمن میں شعر کہنے کی کوشش کی ہے
سید لبید غزنوی — جولائی 19، 2016 10:11 صبح
بہت خوب عمدہ کلام ہے
سید لبید غزنوی — جولائی 19، 2016 11:39 صبح
خوش رہیں سلامت رہیں
محمد فائق — جولائی 20، 2016 6:58 صبح
شکر یہ بھائی آپ بھی سلامت رہیں
محمد فائق — جولائی 23، 2016 6:55 صبح
الف عین سر
فاخر رضا — جولائی 23، 2016 7:12 صبح
آئینہ مرے ساتھ؟ شاید شعری ضرورت کے تحت درست ہو مگر اردو میں اپنے ساتھ ہی رائج ہے
الف عین — جولائی 23، 2016 4:58 شام
آئینہ مرے ساتھ؟ شاید شعری ضرورت کے تحت درست ہو مگر اردو میں اپنے ساتھ ہی رائج ہے
درست تو یوں ہی ہے، لیکن کیا کیا جائے ضرورت شعری ہے!!
گمراہ والا شعر الفاظ بدل کر استعمال کریں تو بہتر ہے۔
جیسے ۔۔۔۔ ہو نہ جاؤں کہیں
یہاں اگر اس سے پہلے گمراہ لایا جائے تو عیب تنافر ہو جاتا ہے۔ اگر کچھ ممکن نہ ہو سکے تو گمرہ‘ ہی استعمال کرو
محمد فائق — جولائی 24، 2016 4:27 شام
درست تو یوں ہی ہے، لیکن کیا کیا جائے ضرورت شعری ہے!!
گمراہ والا شعر الفاظ بدل کر استعمال کریں تو بہتر ہے۔
جیسے ۔۔۔۔ ہو نہ جاؤں کہیں
یہاں اگر اس سے پہلے گمراہ لایا جائے تو عیب تنافر ہو جاتا ہے۔ اگر کچھ ممکن نہ ہو سکے تو گمرہ‘ ہی استعمال کرو
رہنمائی کے لیے شکرگزار ہوں سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.90996/