برائے اصلاح:خدا کی جس طرح دونوں جہانوں میں خدائی ہے

یاسر علی — اکتوبر 23، 2020 1:40 صبح
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
خدا کی جس طرح دونوں جہانوں میں خدائی ہے
سو ایسے ہی محمد مصطفیٰ کی مصطفٰئ ہے
بنے ہیں دو جہاں لوگو مرے محبوب کے صدقے
خدا نے آپ کی خاطر یہ سب خلقت بنائی ہے
زمانہ دیکھ کر سرکار کو ایمان لے آیا
خدا نے اس طرح دلکش حسیں صورت بنائی ہے
مرے سرکار جیسی تو حسیں صورت حسیں سیرت
زمانے میں نہ آئی تھی نہ آئے گی نہ آئی ہے
محمد کے اصولوں پر گزارو زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے
نبی کی پیروی کرنے ہی والو کے لئے لوگو
یقیناً دو جہانوں میں بھلائی ہی بھلائی ہے
نبی کے نقشِ پا سے ہی جہاں میں روشنی آئی
گلوں نے آپ کے نعلین سے خوشبو چرائی ہے۔
متفرق شعر
محمد کی غلامی میں بدل جاتی ہیں تقدیریں
محمد کی غلامی میں جہاں کی بادشاہی ہے
یاسر علی میثم
الف عین — اکتوبر 23، 2020 10:01 صبح
خدا کی جس طرح دونوں جہانوں میں خدائی ہے
سو ایسے ہی محمد مصطفیٰ کی مصطفٰئ ہے
... مصطفائی شاید لکھنا چاہا تھا، لیکن یہ لفظ میرے خیال میں بے معنی ہے
بنے ہیں دو جہاں لوگو مرے محبوب کے صدقے
خدا نے آپ کی خاطر یہ سب خلقت بنائی ہے
.. لوگو بھرتی کا لفظ ہے۔ اس کے بغیر موزوں کریں جیسے
بنی ہیں دونوں دنیائیں...
زمانہ دیکھ کر سرکار کو ایمان لے آیا
خدا نے اس طرح دلکش حسیں صورت بنائی ہے
... ٹھیک ہے
مرے سرکار جیسی تو حسیں صورت حسیں سیرت
زمانے میں نہ آئی تھی نہ آئے گی نہ آئی ہے
.. تو اچھا نہیں لگ رہا 'تو حسیں' کی جگہ 'دل نشیں' کر دو
محمد کے اصولوں پر گزارو زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے
... فرست
نبی کی پیروی کرنے ہی والو کے لئے لوگو
یقیناً دو جہانوں میں بھلائی ہی بھلائی ہے
... پہلے مصرع کا نصف دوم اچھا نہیں
نبی کے نقشِ پا سے ہی جہاں میں روشنی آئی
گلوں نے آپ کے نعلین سے خوشبو چرائی ہے۔
... درست
متفرق شعر
محمد کی غلامی میں بدل جاتی ہیں تقدیریں
محمد کی غلامی میں جہاں کی بادشاہی ہے
درست
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 24، 2020 10:47 صبح
محمد کے اصولوں پر گزارو زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے

یہ شعر درست ہے؟
استادِ محترم مجھے تو اس شعر میں صیغوں کا ربط سمجھ نہیں آیا۔ "گزارو" کی جگہ "گزاریں" آنا چاہیے ناں
الف عین — اکتوبر 25، 2020 4:38 صبح
یہ شعر درست ہے؟
استادِ محترم مجھے تو اس شعر میں صیغوں کا ربط سمجھ نہیں آیا۔ "گزارو" کی جگہ "گزاریں" آنا چاہیے ناں
عزیزم میں بھی غلطی کر ہی جاتا ہوں کبھی کبھی۔ تمہاری بات درست ہے
یاسر علی — اکتوبر 27، 2020 3:01 صبح
یہ شعر درست ہے؟
استادِ محترم مجھے تو اس شعر میں صیغوں کا ربط سمجھ نہیں آیا۔ "گزارو" کی جگہ "گزاریں" آنا چاہیے ناں
شکریہ جناب!
یاسر علی — اکتوبر 27، 2020 3:09 صبح
اب دیکھئے جناب!
الف عین
بنی ہیں دونوں دنیائیں مرے محبوب کے صدقے
یا
مرے محبوب کے صدقے ہوئے دونوں جہاں تخلیق
خدا نے آپ کی خاطر یہ سب خلقت بنائی ہے
مرے سرکار جیسی دلنشیں صورت حسیں سیرت
زمانے میں نہ آئی تھی نہ آئے گی نہ آئی ہے
محمد کے اصولوں پر گزاریں زندگی اپنی
اسی میں دو جہانوں کی ہماری راہنمائی ہے
ہمارا آپ ہی کی جان و دل سے پیروی کرنا
یقیناً دو جہانوں میں بھلائی ہی بھلائی ہے
یاسر علی — اکتوبر 28، 2020 3:17 صبح
الف عین
الف عین — اکتوبر 28، 2020 12:51 شام
مرے محبوب کے صدقے ہوئے دونوں جہاں تخلیق
اس مصرع کی روانی بہتر ہو سکتی ہے، مثلاً
بنی ہیں دونوں دنیائیں مرے محبوب کے صدقے
باقی درست لگ رہے ہیں اشعار
یاسر علی — اکتوبر 29، 2020 2:47 صبح
بہت بہت شکریہ سر!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%B3-%D8%B7%D8%B1%D8%AD-%D8%AF%D9%88%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%AC%DB%81%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D8%AF%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DB%81%DB%92.113633/