برائے اصلاح۔۔۔۔اے دل ترے حالات تو اب بھی نہیں بدلے

محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:27 شام
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
السلام علیکم
اصلاح کی متمنی۔۔۔۔۔
وہ فکر و خیالات تو اب بھی نہیں بدلے
اے دل ترے حالات تو اب بھی نہیں بدلے
کب وقت رکا ہے کسی انسان کی خاطر
طے کردہ نظامات تو اب بھی نہیں بدلے
بس بات ہے اتنی کہ میں ظاہر نہیں کرتی
تم سے جڑے جذبات تو اب بھی نہیں بدلے
امید تھی بدلے گا کہیں جا کے یہ عالم
افسوس یہ حالات تو اب بھی نہیں بدلے
کیا وقت ہے بدلا کہ بدل تم ہی گئے ہو؟
یہ میرے سوالات تو اب بھی نہیں بدلے
اجسام ہیں آزاد تو افعال مقید
یہ قید و حوالات تو اب بھی نہیں بدلے
غربت ہے غریبوں کی،امیروں کو تو دیکھو
وہ قصر و محالات تو اب بھی نہیں بدلے
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:40 شام
سید عاطف علی
پسندیدگی کے لیے شکریہ سر
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:43 شام
محمد عبدالرؤوف
شکریہ سر
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:45 شام
سر میری ٹیگنگ میں کیا پروبلم ہے؟ یہ پوری غزل بلیو دکھ رہی میں دیر سے تدوین کر رہی مگر ہو ہی نہیں رہی
سید عاطف علی — مارچ 22، 2022 4:50 شام
اچھی رواں غزل پیش کی ہے بٹیا۔
وہ فکر کی جگہ افکار کر دیا جائے تو خیالات کے ساتھ کچھ زیادہ بہتر ہو۔ ویسے کوئی ضروری نہیں ۔
نظامات اس طرح مستعمل نہیں ۔ اس کی جگہ کچھ اور آئے تو بہتر ہے ۔
وقت بدلنے والا مصرع کمزور ہے اسے دوبارہ کہنا چاہیئے کس اور ترتیب کے ساتھ ۔کیوں کہ اس سے اچھا شعر کمزور پڑ رہا ہے ۔ مثلا بدلے ہیں زمانے نے خیالات تمہارے وغیرہ ۔
محلات کو محلات ہی لکھیے ۔ ٹائپنگ کی غلطی ہے ۔
باقی غزل تو خوب اچھی ہے ۔
الف عین اعجاز بھائی کیا کہتے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف — مارچ 22، 2022 4:50 شام
سر میری ٹیگنگ میں کیا پروبلم ہے؟ یہ پوری غزل بلیو دکھ رہی میں دیر سے تدوین کر رہی مگر ہو ہی نہیں رہی
پوری غزل محمد احسن صاحب کے نام کے اندر آ گئی ہے
سید عاطف علی — مارچ 22، 2022 4:52 شام
سر میری ٹیگنگ میں کیا پروبلم ہے؟ یہ پوری غزل بلیو دکھ رہی میں دیر سے تدوین کر رہی مگر ہو ہی نہیں رہی
اب دیکھیے بیٹا ۔ٹھیک ہے ؟
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:53 شام
اچھی رواں غزل پیش کی ہے بٹیا۔
وہ فکر کی جگہ افکار کر دیا جائے تو خیالات کے ساتھ کچھ زیادہ بہتر ہو۔ ویسے کوئی ضروری نہیں ۔
نظامات اس طرح مستعمل نہیں ۔ اس کی جگہ کچھ اور آئے تو بہتر ہے ۔
وقت بدلنے والا مصرع کمزور ہے اسے دوبارہ کہنا چاہیئے کس اور ترتیب کے ساتھ ۔کیوں کہ اس سے اچھا شعر کمزور پڑ رہا ہے ۔ مثلا بدلے ہیں زمانے نے خیالات تمہارے وغیرہ ۔
محلات کو محلات ہی لکھیے ۔ ٹائپنگ کی غلطی ہے ۔
باقی غزل تو خوب اچھی ہے ۔
الف عین اعجاز بھائی کیا کہتے ہیں ۔
بہت ممنون ہوں سر۔۔۔بہت شکریہ
محمد عبدالرؤوف — مارچ 22، 2022 4:55 شام
اب دیکھیے بیٹا ۔ٹھیک ہے ؟
راحل بھائی کو بھی ٹھیک سے ٹیگ نہیں کیا گیا
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:55 شام
پوری غزل محمد احسن صاحب کے نام کے اندر آ گئی ہے
اوہو۔۔۔۔ دراصل ان کا نام ہی اتنا لمبا ہے
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 4:57 شام
راحل بھائی کو بھی ٹھیک سے ٹیگ نہیں کیا گیا
بہت دقت ہوتی ہے اُنہیں ٹیگ کرنے میں :giggle:
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 5:00 شام
اب دیکھیے بیٹا ۔ٹھیک ہے ؟
جی سر
سید عاطف علی — مارچ 22، 2022 5:02 شام
ٹھہرئیے میں ابھی ٹھیک کر دیتا ہوں ۔
سید عاطف علی — مارچ 22، 2022 5:05 شام
راحل بھائی کو بھی ٹھیک سے ٹیگ نہیں کیا گیا
اب دیکھیے ذرا،
خورشیداحمدخورشید — مارچ 22، 2022 5:13 شام
جب اساتذہ فرمارہے ہیں کہ اچھی غزل ہے تو پھر ہمارا کہنا تو بنتا ہے کہ
بہت اچھی غزل ہے -
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 5:23 شام
جب اساتذہ فرمارہے ہیں کہ اچھی غزل ہے تو پھر ہمارا کہنا تو بنتا ہے کہ
بہت اچھی غزل ہے -
شکریہ بھائی
محمل ابراہیم — مارچ 22، 2022 5:27 شام
ٹھہرئیے میں ابھی ٹھیک کر دیتا ہوں ۔
جی سر ٹھیک ہے اب۔۔۔۔جزاک اللہ
سیما علی — مارچ 22، 2022 5:51 شام
بس بات ہے اتنی کہ میں ظاہر نہیں کرتی
تم سے جڑے جذبات تو اب بھی نہیں بدلے
بہت عمدہ
بٹیا بہت ساری دعائیں !!!!
محمل ابراہیم — مارچ 23، 2022 3:10 صبح
بہت عمدہ
بٹیا بہت ساری دعائیں !!!!
شکریہ جزاک اللّہ خیرا
الف عین — مارچ 23، 2022 4:24 صبح
اچھی رواں غزل پیش کی ہے بٹیا۔
وہ فکر کی جگہ افکار کر دیا جائے تو خیالات کے ساتھ کچھ زیادہ بہتر ہو۔ ویسے کوئی ضروری نہیں ۔
نظامات اس طرح مستعمل نہیں ۔ اس کی جگہ کچھ اور آئے تو بہتر ہے ۔
وقت بدلنے والا مصرع کمزور ہے اسے دوبارہ کہنا چاہیئے کس اور ترتیب کے ساتھ ۔کیوں کہ اس سے اچھا شعر کمزور پڑ رہا ہے ۔ مثلا بدلے ہیں زمانے نے خیالات تمہارے وغیرہ ۔
محلات کو محلات ہی لکھیے ۔ ٹائپنگ کی غلطی ہے ۔
باقی غزل تو خوب اچھی ہے ۔
الف عین اعجاز بھائی کیا کہتے ہیں ۔
میں بھی یہی سب کہتا ہوں، ایک بات اور، مگر وہ مجبوری ہے ردیف کی کہ "ات تو" میں تنافر کی صورت بھی ہے
ابھی تک نہیں بدلے
ردیف پر غور کر کے دیکھیں
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A7%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D8%AA%D8%B1%DB%92-%D8%AD%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D8%AA%D9%88-%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%AF%D9%84%DB%92.118281/