برائے تنقید تبصرہ و اصلاح

مانی عباسی — اگست 27، 2013 5:07 صبح

دلوں کو پاک کرتی ہے وفا کا درس دیتی ہے
محبت مبتدی کو منتہا کا درس دیتی ہے
نگاہیں قتل کرتی ہیں اشارے ساتھ دیتے ہیں
تری نازک ادا مجھکو خطا کا درس دیتی ہے
کسی کی آنکھ گاگر ہے کسی کی آنکھ ساگر ہے
کسی کی آنکھ آنکھوں کو حيا کا درس دیتی ہے
ہٹا کر زلف اپنی صورتِ مہرِ مکمل سے
ادھورے چاند کو وه انتہا کا درس دیتی ہے
حیاتِ جاوداں کی میں تمنا کیوں کروں مانی
مجھے خود زندگی آ کر فنا کا درس دیتی ہے
مہدی نقوی حجاز — اگست 27، 2013 5:19 صبح
تمام اشعار بہترین ہیں۔ ہماری جانب سے رسید حاضر ہے۔ بہت خوب جناب۔
مانی عباسی — اگست 27، 2013 7:47 صبح
تمام اشعار بہترین ہیں۔ ہماری جانب سے رسید حاضر ہے۔ بہت خوب جناب۔
شکریہ جناب ۔۔۔۔۔۔۔ابھی استاد الف عین کا انتظار ہے ۔۔۔۔۔۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 27، 2013 10:44 صبح
بہت خوب ماشاءاللہ کیا خوب لکھا ہے۔
ہماری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیں۔
اگر خط نستعلیق میں لکھا کریں تو زیادہ بہتر ہو۔
عبد الرحمن — اگست 27، 2013 11:18 صبح
ماشاٰء اللہ بہت عمدہ اشعار کہے ہیں۔
الف عین — اگست 28، 2013 3:31 صبح
درست غزل ہے، البتہ دو نکات
ادھورے چاند کو وه انتہا کا درس دیتی ہے
واضح نہیں کہ انتہا سے یہاں کیا مراد ہے۔
اس کے علاوہ ’نازک ادا‘؟؟؟
مانی عباسی — اگست 28، 2013 3:44 صبح
بہت خوب ماشاءاللہ کیا خوب لکھا ہے۔
ہماری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیں۔
اگر خط نستعلیق میں لکھا کریں تو زیادہ بہتر ہو۔
داد کے لیئے شکریہ.۔۔۔۔۔ خط نستعلیق میں کیسے لکھا جا سکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟
مانی عباسی — اگست 28، 2013 3:45 صبح
ماشاٰء اللہ بہت عمدہ اشعار کہے ہیں۔
شکریہ
مانی عباسی — اگست 28، 2013 3:47 صبح
۔
ادھورے چاند کو وه انتہا کا درس دیتی ہے
واضح نہیں کہ انتہا سے یہاں کیا مراد ہے۔
۔چاند کی انتہا کیا ہوتی ہے ؟؟؟؟ مکمّل ہو جانا ۔۔۔میری محبوبہ کی صورت جو مکمل چاند جیسی ہے وو آدھے چاند کو انتہا یعنی مکمل ہونے کا درس دے رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مانی عباسی — اگست 28، 2013 3:48 صبح
۔
اس کے علاوہ ’نازک ادا‘؟؟؟

نازک لوگوں کی نازک ادائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p
الف عین — اگست 28، 2013 4:10 صبح
ٹھیک ہے چل بھی سکتا ہے، اگرچہ انتہا کے معی کو وسعت دینے کی انتہا ہو گئی!!
مانی عباسی — اگست 28، 2013 4:18 صبح
ٹھیک ہے چل بھی سکتا ہے، اگرچہ انتہا کے معی کو وسعت دینے کی انتہا ہو گئی!!
پھر چلا ہی لیتے ہیں.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 28، 2013 8:39 صبح
داد کے لیئے شکریہ.۔۔۔ ۔۔ خط نستعلیق میں کیسے لکھا جا سکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟
جیسے آپ نے یہ جملہ لکھا ہے۔:)
طاھر جاوید — اگست 29، 2013 8:45 صبح
ماشاٰء اللہ بہت عمدہ اشعار کہے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81-%D9%88-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.67166/