برائے تنقید و اصلاح.........

مانی عباسی — جون 25، 2013 12:25 شام
جب محبت نے رہنمائی کی
ہم نے اشکوں سے آشنائی کی
مے کشی کو برا جو کہتے ہو
بات ہے شیخ جی رسائی کی
تب ملے ہیں گہر ان آنکھوں میں
غم نے برسوں یہاں کھدائی کی
بے اثر آہ ہوئی جاتی ہے
جیسے کوئی دوا عطائی کی
تاب تو لا نہ پائے گا مانی
چھوڑ دے ضد یہ رو نمائی کی
الف عین — جون 26، 2013 6:21 صبح
بہت خوب مانی۔ اس غزل میں کوئی سقم نظر نہیں آیا۔ بہت اچھے:
تب ملے ہیں گہر ان آنکھوں میں
غم نے برسوں یہاں کھدائی کی
مانی عباسی — جون 26، 2013 6:37 صبح
بہت خوب مانی۔ اس غزل میں کوئی سقم نظر نہیں آیا۔ بہت اچھے:
تب ملے ہیں گہر ان آنکھوں میں
غم نے برسوں یہاں کھدائی کی
شکریہ استاد جی.۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلکڑ — جون 26، 2013 7:53 صبح
واہ مانی بھیا لاجواب۔۔۔۔۔!
بے اثر آہ ہوئی جاتی ہے
جیسے کوئی دوا عطائی کی
مانی عباسی — جون 26، 2013 8:02 صبح
واہ مانی بھیا لاجواب۔۔۔ ۔۔!
بے اثر آہ ہوئی جاتی ہے
جیسے کوئی دوا عطائی کی
شکریہ
الف عین — جون 27، 2013 7:31 صبح
واہ مانی بھیا لاجواب۔۔۔ ۔۔!
بے اثر آہ ہوئی جاتی ہے
جیسے کوئی دوا عطائی کی
اوہو، شاید اس کو میں جلدی بلکہ روا روی میں ‘ہوتی جاتی ہے‘ پڑھ گیا تھا۔ ’ہوئی جاتی ہے‘ بحر سے خارج ہے، ہوتی جاتی‘ درست۔ مانی عباسی
بھلکڑ — جون 27، 2013 7:32 صبح
اوہو، شاید اس کو میں جلدی بلکہ روا روی میں ‘ہوتی جاتی ہے‘ پڑھ گیا تھا۔ ’ہوئی جاتی ہے‘ بحر سے خارج ہے، ہوتی جاتی‘ درست۔ مانی عباسی
مطبل تو تبدیل نہیں ہوگا ناں۔۔۔؟
الف عین — جون 27، 2013 7:39 صبح
مطبل تو کسی طرح نہیں دبلتا، بس ’خحر سے بارج‘ ہو جاتا ہے
مانی عباسی — جون 27، 2013 10:27 صبح
اوہو، شاید اس کو میں جلدی بلکہ روا روی میں ‘ہوتی جاتی ہے‘ پڑھ گیا تھا۔ ’ہوئی جاتی ہے‘ بحر سے خارج ہے، ہوتی جاتی‘ درست۔ مانی عباسی
فاعلاتن ، مفاعلن ، فعلن
اس بحر میں آتا ہے میرے نزدیک تو.۔۔۔۔۔۔۔۔

فاعلاتن----بے اثر آ
مفاعلن-----ہ ہوئی جا
فعلن----تی ہے
شوکت پرویز — جون 27، 2013 10:38 صبح
فاعلاتن ، مفاعلن ، فعلن
اس بحر میں آتا ہے میرے نزدیک تو.۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
فاعلاتن----بے اثر آ
مفاعلن-----ہ ہوئی جا
فعلن----تی ہے
بحر میں نہیں ہے مانی :)
م فا ع لن
ہ ہُ ءِ جا
ہوئی: "ہو" صرف ہُ تقطیع ہوگا، یعنی صرف ایک حرفی، جب کہ بحر میں وہاں دو حرفی رکن کی ضرورت ہے :(
مانی عباسی — جون 27، 2013 10:45 صبح
بحر میں نہیں ہے مانی :)
م فا ع لن
ہ ہُ ءِ جا
ہوئی: "ہو" صرف ہُ تقطیع ہوگا، یعنی صرف ایک حرفی، جب کہ بحر میں وہاں دو حرفی رکن کی ضرورت ہے :(
مممم۔۔۔۔۔شکریہ جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تبدیل کرتا ہوں اسے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D9%88-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.65191/