مانی عباسی — اپریل 29، 2014 1:32 شام
کرے جتنی بھی خواہش طائرِآزاد کا دل
ہر اک پنچھی پہ آوے ہے کہاں صیاد کا دل
نہ جوئے شیر سے مطلب نہ شیریں کی نظر سے
میں ٹھہرا عشق مجھ کو چاہیئے فرہاد کا دل
تجھے یوں دیکھ کر اس حالت خواروزبوں میں
لہو کے اشک رووے ہے ترے اجداد کا دل
ہم اب کیوں نکہتِ بادِ بہاری کو بلائیں
نہ باغِ خلد ہے نے سینے میں شداد کا دل
کوئی تدبیر کیجے مجھ کو جاں سے مارنے کی
یہ کہہ کہہ تھک گیا ہے بندہٗ ناشاد کا دل
یوں تو مانی لبوں پر ہے ہنسی پر در حقیقت
مرے سینے میں دھڑکے ہے کسی غم زاد کا دل
مانی عباسی — اپریل 29، 2014 3:14 شام
الف عین سر آپکی نظر _ کرم کا منتظر ہوں
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 29، 2014 3:58 شام
بہت عمدہ کلام ہے ماشاءاللہ۔
مانی عباسی — اپریل 29، 2014 5:21 شام
بہت عمدہ کلام ہے ماشاءاللہ۔
شکریہ
ابن رضا — اپریل 30، 2014 6:51 صبح
خوب است

مانی عباسی — اپریل 30، 2014 7:19 صبح
خوب است
شکریہ
الف عین — اپریل 30، 2014 7:59 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
نہ جوئے شیر سے مطلب نہ شیریں کی نظر سے
میں ٹھہرا عشق مجھ کو چاہیئے فرہاد کا دل
اور
ہم اب کیوں نکہتِ بادِ بہاری کو بلائیں
نہ باغِ خلد ہے نے سینے میں شداد کا دل
یہ دونوں دو لخت ہیں یا مفہوم تک م یری نظر نہیں پہنچ سکی۔ واضح کرو کم از کم۔
یوں تو مانی لبوں پر ہے ہنسی پر در حقیقت
مرے سینے میں دھڑکے ہے کسی غم زاد کا دل
÷÷یوں تو جو یُتو تقطیع ہو رہا ہے، اچھا نہیں لگتا۔
ہنسی ہے یوں تو مانی لب پہ لیکن در حقیقت
بہتر ہو سکتا ہے÷
باقی اشعار درست ہیں
مانی عباسی — اپریل 30، 2014 11:12 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
نہ جوئے شیر سے مطلب نہ شیریں کی نظر سے
میں ٹھہرا عشق مجھ کو چاہیئے فرہاد کا دل
اور
ہم اب کیوں نکہتِ بادِ بہاری کو بلائیں
نہ باغِ خلد ہے نے سینے میں شداد کا دل
یہ دونوں دو لخت ہیں یا مفہوم تک م یری نظر نہیں پہنچ سکی۔ واضح کرو کم از کم۔
فرہاد والا شعر یہ کہتا کہ عشق کو نہ نہر کی غرض ھے نہ یہ لیلی کی نظر کی...اسے بس فرھاد سا دل درکار ھے
شداد والا کہتا ھے کہ نہ مرے دل نہ کسی باغ کو جنت بنانے کی تمنا ھے ... میں بہار کو بلا کے کیا کروں
مانی عباسی — اپریل 30، 2014 11:32 صبح
یوں تو مانی لبوں پر ہے ہنسی پر در حقیقت
مرے سینے میں دھڑکے ہے کسی غم زاد کا دل
÷÷یوں تو جو یُتو تقطیع ہو رہا ہے، اچھا نہیں لگتا۔
ہنسی ہے یوں تو مانی لب پہ لیکن در حقیقت
بہتر ہو سکتا ہے÷
باقی اشعار درست ہیں
آپکا تجویز کردہ مصرع پسند آیا...شکریہ