براٸے اصلاح: ساقی نامہ

اسد امین — اکتوبر 11، 2019 10:56 صبح
تلاطم خیز ہے سیلِ روانِ آب، اے ساقی!
تجھے معلوم ہے میری شرابِ ناب، اے ساقی!
جہاں میں بے یقیں مارے ہیں پھرتے آب و گِل اپنے
ملے مجھ کو متاعِ دانشِ نایاب ، اے ساقی!
دلِ پژمردہ و بے حال ہے محتاجِ آبِ زر
خبر اِس کو نہیں، زر ہے فصیلِ تاب،اے ساقی!
نہیں عہدِ کہن کے بربط و تار و رباب و چنگ
زمانہ ہو گیا نہ نامحرمِ مضراب ، اے ساقی!
نہیں کھلتا یہ مجھ پر کیا ہے تیرا دہرِ ذومعنین؟
پریشاں رکھتا ہے مجھ کو یہی گرداب، اے ساقی!
نہیں ہے کس کو یہ حسرت، کمالِ اوج پانے کی
مگر اب تک ترا بندہ تہی محراب ، اے ساقی!
اسد امین — اکتوبر 11، 2019 10:59 صبح
سر سید عاطف علی
سر الف عین
سر عظیم
سر محمد خلیل الرحمٰن
عظیم — اکتوبر 12، 2019 7:11 صبح
عروضی طور پر تو کوئی خامی نظر نہیں آ رہی، لیکن معنوی اعتبار سے کچھ کہنے کے قابل نہیں!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%B8%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%B3%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81.108768/