آئی کے عمران — اپریل 23، 2017 2:07 شام
زندگی تجھ کو بِتانا آ گیا
چوٹ کھا کر مسکرانا آ گیا
بارِ غم ہم کو اٹھانا آ گیا
اشک آنکھوں میں چھپانا آ گیا
دشت نے آواز دی عشاق کو
جب بہاروں کا زمانہ آ گیا
جیت جاؤ گے کوئی بھی جنگ ہو
کشتیوں کو جب جلانا آ گیا
آتے جاتے تیرے کوچے میں ہمیں
خاک صحرا کی اڑانا آ گیا
دشت کی تپتی سلگتی دھوپ میں
ابر بن کر شامیانہ آ گیا
فرقتِ محبوب میں عمران کو
شعر کہنا گیت گانا آ گیا
الف عین — اپریل 23، 2017 5:04 شام
واقعی شعر کہنا آ گیا، گیت گانے کا معلوم نہیں۔ ماشاء اللہ درست ہے غزل۔ واہ واہ
آئی کے عمران — اپریل 24، 2017 12:36 شام
واقعی شعر کہنا آ گیا، گیت گانے کا معلوم نہیں۔ ماشاء اللہ درست ہے غزل۔ واہ واہ
السلام علیکم محترم الف -عین صاحب
حوصلہ افزائی پر بہت بہت ممنون ہوں آپ کا
بہت شکریہ بہت نوازش۔
سلامت رہیں خوش رہیں۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 24، 2017 12:39 شام
بہت خوب جناب
زندگی تجھ کو بِتانا آ گیا
چوٹ کھا کر مسکرانا آ گیا
بارِ غم ہم کو اٹھانا آ گیا
اشک آنکھوں میں چھپانا آ گیا
جیت جاؤ گے کوئی بھی جنگ ہو
کشتیوں کو جب جلانا آ گیا
دشت کی تپتی سلگتی دھوپ میں
ابر بن کر شامیانہ آ گیا
آئی کے عمران — اپریل 24، 2017 12:45 شام
بہت بہت شکریہ جناب تابش صدیقی صاحب
اکمل زیدی — اپریل 24، 2017 12:50 شام
بہت خوب ۔ ۔ ۔ اور مبارکباد ۔ ۔ ۔ استاد کی طرف سے پہلے اٹیمپٹ پاس ہونے کےلیے ۔ ۔
آئی کے عمران — اپریل 24، 2017 1:03 شام
بہت خوب ۔ ۔ ۔ اور مبارکباد ۔ ۔ ۔ استاد کی طرف سے پہلے اٹیمپٹ پاس ہونے کےلیے ۔ ۔
بہت شکریہ بہت نوازش جناب اکمل زیدی صاحب
فرخ منظور — اپریل 24، 2017 1:28 شام
واہ! اچھی غزل ہے۔
محمد خرم یاسین — اپریل 24، 2017 2:28 شام
ما شا اللہ۔ کیا کہنے بھائی۔ اللہ کرے زورِ قلم اورزیادہ ۔ آمین
امان زرگر — اپریل 24، 2017 2:48 شام
واہ، کیا بات ہے جی! چھا گئے او
آئی کے عمران — اپریل 25، 2017 7:16 صبح
آئی کے عمران — اپریل 25، 2017 7:19 صبح
ما شا اللہ۔ کیا کہنے بھائی۔ اللہ کرے زورِ قلم اورزیادہ ۔ آمین
بہت بہت ممنون ہوں آپ کا بہت شکریہ
آئی کے عمران — اپریل 25، 2017 7:21 صبح
واہ، کیا بات ہے جی! چھا گئے او
بہت شکریہ جی
نوازش ہے ہے آپ کی
آئی کے عمران — اپریل 26، 2017 7:48 صبح
ایک شعر اور ہوا ہے سوچا آپ احباب کو سنا لوں
دشت نے مجھ سے گلے مل کے کہا
آگیا میرا دوانہ آ گیا