برای اصلاح

ارتضی عافی — مئی 18، 2017 3:19 شام
الف عین
محمد ریحان قریشی
استادان محترم برای اصلاح
تجھے چاہ کر جو لوگ تیرے قریب ہے
خدایا میں نے دیکھا وہ اکثر غریب ہے
فعولن مفاعیلن فعولن مفاعلن
جو درد جون کے شعروں میں بیاں ہے یاروں
وہ درد عاشقی ہے ناگفتنی ہے یاروں
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
محمد ریحان قریشی — مئی 18، 2017 3:25 شام
جو درد جون کے شعروں میں بیاں ہے یاروں
وہ درد عاشقی ہے ناگفتنی ہے یاروں
مخاطب کرتے ہوئے یاروں کو یارو سے بدل دیں گے۔
تجھے چاہ کر جو لوگ تیرے قریب ہے
خدایا میں نے دیکھا وہ اکثر غریب ہے
لوگ چونکہ اسمِ جمع ہے اس لیے اس کے ساتھ "ہیں" استعمال کیا جائے گا۔
تجھے چاہ کر جو لوگ تیرے قریب ہے
تجھے چاہ کر بھی لوگ جو تیرے قریب ہیں
یوں درست ہو جائے گا۔
ارتضی عافی — مئی 18، 2017 3:35 شام
مخاطب کرتے ہوئے یاروں کو یارو سے بدل دیں گے۔
لوگ چونکہ اسمِ جمع ہے اس لیے اس کے ساتھ "ہیں" استعمال کیا جائے گا۔
تجھے چاہ کر بھی لوگ جو تیرے قریب ہیں
یوں درست ہو جائے گا۔
تجھے چاہ کر جو لوگ تیرے قریب ہیں
خدایا میں نے دیکھا وہ اکثر غریب ہیں
ایسا درست ہے سر
جو درد جون کے شعروں میں بیاں ہے یارو
وہ درد عاشقی ہے ناگفتنی ہے یارو
ایسا درست ہے سر
محمد ریحان قریشی — مئی 18، 2017 3:54 شام
تجھے چاہ کر جو لوگ تیرے قریب ہیں
تجھے چاہ کر بھی لوگ جو تیرے قریب ہیں
یوں درست ہوگا۔
ارتضی عافی — مئی 18، 2017 4:58 شام
تجھے چاہ کر بھی لوگ جو تیرے قریب ہیں
یوں درست ہوگا۔
تجھے چاہ کر بھی لوگ جو تیرے قریب ہیں
خدایا میں نے دیکھا ہے کہ وہ اکثر غریب ہیں
اب کیسا ہے سر
ارتضی عافی — مئی 18، 2017 4:59 شام
تجھے چاہ کر بھی لوگ جو تیرے قریب ہیں
یوں درست ہوگا۔
سر ایک سوال اگر یارو کی جگہ کوئی نام لکھ دے مسلہ تو نہیں ہوگی
محمد ریحان قریشی — مئی 18، 2017 5:01 شام
سر ایک سوال اگر یارو کی جگہ کوئی نام لکھ دے مسلہ تو نہیں ہوگی
نہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
ارتضی عافی — مئی 18، 2017 5:56 شام
نہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
تشکر استاد محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.96548/