براے اصلاح

Shahzad hussain — مارچ 15، 2018 3:46 شام
محترم استاد الف عین صاحب
یہ مت سمجھ کہ کسی عارضی دھمال میں ہے
فقیر رقص_کناں دائمی دھمال میں ہے
عجیب رنگ_فسوں چھا گیا ہے بستی پہ
فغاں سکوت میں اور خامشی دھمال میں ہے
اندھیری رات میں جگنو ہیں ہم سفر میرے
سو میرے واسطے تیرہ شبی دھمال میں ہے
مجھے سکون سے مطلب ہے سو جہاں سے ملے
بدن کے ساتھ مری روح بھی دھمال میں ہے
حدود_ذات مجھے ضابطے بدلنے دے
وفور_شوق مری بندگی دھمال میں ہے
الف عین — مارچ 15، 2018 4:53 شام
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ۔ اغلاط سے پاک۔ پنجابی لب و لہجے کو دیکھتے ہوئے۔
ورنہ یہ ’دھمال‘ لفظ تو میں نے محفل میں ہی پہلی بار سنا تھا اور یہیں استعمال اور معنی معلوم ہوئے۔
Shahzad hussain — مارچ 15، 2018 5:34 شام
بہت محبت سر آپ کے الفاظ حوصلہ دیتے
ہمیشہ سلامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.100517/