براے اصلاح

عابد علی خاکسار — مئی 13، 2017 5:50 صبح
محترم استاد@الف عین صاحب
ریحان قریشی صاحب
عظیم صاحب
زمیں میں ہے آسمان میں ہے
ضیا تری دو جہان میں ہے
نہ چھیڑ جنت کا ذکر واعظ
مدینہ میرے دھیان میں ہے
جو آپ کا ہے وہی مرا ہے
یہی صدا لا مکان میں ہے
بس اک نظر دیکھو امت اپنی
سبھی کڑے امتحان میں ہے
درود ان پر سلام ان پر
یہ غلغلہ دو جہان میں ہے
انہی کی باتیں نماز میں ہیں
"انہی کا چرچا اذان میں ہے"
یہ سچ ہے قرآن سارا عابد
ہمارے آقا کی شان میں ہے
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 6:05 صبح
بہت عمدہ عابد بھائی.
عروضی اعتبار سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے.
کچھ احساسات بیان کر دیتا ہوں. ایک رائے کے طور پر.
جو آپ کا ہے وہی مرا ہے
یہی صدا لا مکان میں ہے
خیال بہت اچھا ہے. پہلا مصرع بہتری چاہتا ہے.
بس اک نظر دیکھو امت اپنی
سبھی کڑے امتحان میں ہے
سبھی کے ساتھ "ہے" نہیں آ سکتا.
سبھی کڑے امتحان میں ہیں.
لیکن اس طرح ردیف برقرار نہیں رہتی، لہٰذا مصرع تبدیل کرنا ہو گا.
باقی اساتذہ بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں.
محمد خلیل الرحمٰن
امجد علی راجا
محمد وارث
عابد علی خاکسار — مئی 13، 2017 6:22 صبح
بہت عمدہ عابد بھائی.
عروضی اعتبار سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے.
کچھ احساسات بیان کر دیتا ہوں. ایک رائے کے طور پر.
خیال بہت اچھا ہے. پہلا مصرع بہتری چاہتا ہے.
سبھی کے ساتھ "ہے" نہیں آ سکتا.
سبھی کڑے امتحان میں ہیں.
لیکن اس طرح ردیف برقرار نہیں رہتی، لہٰذا مصرع تبدیل
کرنا ہو گا.
باقی اساتذہ بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں.
محمد خلیل الرحمٰن
امجد علی راجا
محمد وارث

بہت شکریہ محترم تابش صدیقی صاحب۔۔جزاک اللہ
محمد وارث — مئی 13، 2017 6:26 صبح
نہ چھیڑ جنت کا ذکر واعظ
مدینہ میرے دھیان میں ہے
اس شعر میں 'دھیان' کا وزن غلط بندھا ہے۔دھیان یہاں 'فعول' پر بندھا ہے جب کہ اس کا اصل وزن فاع یعنی 'دان' ہے، وجہ یہ ہے کہ دو چشمی ھ کا سرے سے کوئی وزن ہوتا ہی نہیں اور اس میں 'یے' مخلوط ہے اور اس کا بھی عروضی وزن نہیں ہوتا سو باقی صرف 'دان' یا فاع بچتا ہے۔ میرزا یاس یگانہ چنگیزی:
یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی
کہیے کیا بات دھیان میں آئی
محمد وارث — مئی 13، 2017 6:34 صبح
بس اک نظر دیکھو امت اپنی
سبھی کڑے امتحان میں ہے
گو نعت میں حضورِ پاک کو تُو، تمھارا وغیرہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کچھ اس پر بھی اعتراض کرتے ہیں لیکن کچھ کہتے ہیں کہ جہاں 'مجبوری' ہو وہاں استعمال کر بھی لیں تو جائز ہے لیکن جہاں ایسے خطاب سے بہ آسانی بچا جا سکتا ہے وہاں بچنا چاہیے۔ 'دیکھو' کی جگہ 'دیکھیں' کرنے سے صیغہ بدل جائے گا اور وزن پر بھی اثر نہیں پڑے گا۔ سبھی کے بارے میں صدیقی صاحب نے بھی لکھا، تبدیلی چاہتا ہے۔
عابد علی خاکسار — مئی 13، 2017 6:34 صبح
اس شعر میں 'دھیان' کا وزن غلط بندھا ہے۔دھیان یہاں 'فعول' پر بندھا ہے جب کہ اس کا اصل وزن فاع یعنی 'دان' ہے، وجہ یہ ہے کہ دو چشمی ھ کا سرے سے کوئی وزن ہوتا ہی نہیں اور اس میں 'یے' مخلوط ہے اور اس کا بھی عروضی وزن نہیں ہوتا سو باقی صرف 'دان' یا فاع بچتا ہے۔ میرزا یاس یگانہ چنگیزی:
یہ کنارہ چلا کہ ناؤ چلی
کہیے کیا بات دھیان میں آئی
بہت نوازش سر ۔ متبادل کیا ہو سکتا ہے ۔ گلی مدینے کی دھیان میں ہے
عابد علی خاکسار — مئی 13، 2017 6:39 صبح
گو نعت میں حضورِ پاک کو تُو، تمھارا وغیرہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کچھ اس پر بھی اعتراض کرتے ہیں لیکن کچھ کہتے ہیں کہ جہاں 'مجبوری' ہو وہاں استعمال کر بھی لیں تو جائز ہے لیکن جہاں ایسے خطاب سے بہ آسانی بچا جا سکتا ہے وہاں بچنا چاہیے۔ 'دیکھو' کی جگہ 'دیکھیں' کرنے سے صیغہ بدل جائے گا اور وزن پر بھی اثر نہیں پڑے گا۔ سبھی کے بارے میں صدیقی صاحب نے بھی لکھا، تبدیلی چاہتا ہے۔
بالکل بجا فرمایا ہے۔ سبھی کی مجھے سمجھ نہیں آتی کیا اس کے ساتھ" ہیں" آتا ہے۔ سبھی قوم منتظر ہے اس طرح کے جملے عام ہیں
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 6:49 صبح
بالکل بجا فرمایا ہے۔ سبھی کی مجھے سمجھ نہیں آتی کیا اس کے ساتھ" ہیں" آتا ہے۔ سبھی قوم منتظر ہے اس طرح کے جملے عام ہیں
آپ کی بات درست ہے.
اصل میں آپ کے شعر کی نثر کچھ یوں بن رہی ہے.
ایک نظر اپنی امت کی طرف دیکھیں. سارے ہی کڑے امتحان میں ہیں.
دوسری طرح سے دیکھیں.
آقا ایک نظرِ کرم کیجیے. ساری امت کڑے امتحان میں ہے.
بیان کے انداز سے صیغہ بدل جاتا ہے.
بہرحال امت کی طرف ضمیر ہے تو چل بھی سکتا ہے. :)
یہ میری اپنی سمجھ ہے، جس میں کمی کوتاہی ہو سکتی ہے.
محمد وارث — مئی 13، 2017 6:54 صبح
بالکل بجا فرمایا ہے۔ سبھی کی مجھے سمجھ نہیں آتی کیا اس کے ساتھ" ہیں" آتا ہے۔ سبھی قوم منتظر ہے اس طرح کے جملے عام ہیں
کچھ جمع کی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو واحد استعمال ہوتی ہے جیسے فوج، قوم، امت وغیرہ۔ لیکن فصیح "ساری قوم منتظر ہے" ہوگا نہ کہ "سبھی قوم منتظر ہے"۔
امجد علی راجا — مئی 13، 2017 10:56 صبح
بہت عمدہ عابد بھائی.
عروضی اعتبار سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے.
کچھ احساسات بیان کر دیتا ہوں. ایک رائے کے طور پر.
خیال بہت اچھا ہے. پہلا مصرع بہتری چاہتا ہے.
سبھی کے ساتھ "ہے" نہیں آ سکتا.
سبھی کڑے امتحان میں ہیں.
لیکن اس طرح ردیف برقرار نہیں رہتی، لہٰذا مصرع تبدیل کرنا ہو گا.
باقی اساتذہ بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں.
محمد خلیل الرحمٰن
امجد علی راجا
محمد وارث
استادِ محترم محمد وارث تشریف لا چکے ہیں۔ اب سورج کو ہوتے ہوئے چراغ روشنی دینے کی جسارت کیسے کرے؟
محمد وارث — مئی 13، 2017 10:59 صبح
استادِ محترم محمد وارث تشریف لا چکے ہیں۔ اب سورج کو ہوتے ہوئے چراغ روشنی دینے کی جسارت کیسے کرے؟
راجا صاحب یہاں پر "پُر مزاح" کی ریٹنگ بنتی ہے، واللہ :)
امان زرگر — مئی 13، 2017 11:08 صبح
محترم محمد وارث صاحب کے شکر گزار ہیں. ان کی توجہ اور شفقت کے طالب ہیں. اصلاح سخن خوش آمدید
امجد علی راجا — مئی 13، 2017 11:28 صبح
راجا صاحب یہاں پر "پُر مزاح" کی ریٹنگ بنتی ہے، واللہ :)
اجتناب برتا جائے کہ سورج کو سورج کہنا مزاح کی بات نہیں۔
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.96412/