بغرض اصلاح

سرفرازاحمدسحر — جنوری 16، 2024 4:36 شام
محترمی الف عین
ٹالتا ہوں سخت مشقت سے تعلق کا میں بوجھ
تنگئ اوقات وہ ہے, یار قدم کھینچتے ہیں
کھینچتے ہیں تیر جو ترکش سے حریفانِ شعور
ڈھال نہیں, جیب سے ہم اپنا قلم کھینچتے ہیں
الف عین — جنوری 18، 2024 10:33 صبح
خودساختہ بحر ہے یہ
سرفرازاحمدسحر — جنوری 27، 2024 10:11 صبح
خودساختہ بحر ہے یہ
محترمی الف عین
اشعار ان ارکان پر کہنے کی کوشش کی ہے مگر معلوم نہیں بحر ہے یا نہیں. رہنمائی کی ضرورت ہے.
مفتعلن مفتعلن مفتعلن مفتعلن
الف عین — جنوری 29، 2024 5:09 صبح
محترمی الف عین
اشعار ان ارکان پر کہنے کی کوشش کی ہے مگر معلوم نہیں بحر ہے یا نہیں. رہنمائی کی ضرورت ہے.
مفتعلن مفتعلن مفتعلن مفتعلن
غالباً نہیں محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی — جنوری 29، 2024 9:49 صبح
فارسی میں زیرِ استعمال رہی ہے یہ بحر. اسے رجز مثمن مطوی کہتے ہیں. مولانا کی یہ غزل اسی وزن میں ہے.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.120284/