بغرض اصلاح : جان پدر حمدان کے نام :

فاخر — اکتوبر 8، 2020 10:10 صبح
932d584d-b2a0-456c-ae28-a7d059be4303.jpg

جان پدر بیٹے
1f618.png
حمدان
1f618.png
کے نام :
فاخرؔ
اک تازہ کنول تم ہو اک بادِ صبا تم ہو
ماں باپ کی خاطر تم آنکھوں کی جلا تم ہو
1f618.png

ہر آہ سحر گاہی ، مانگا تھا تمہیں رب سے
مقبول دعا تم ہو ، آہوں کا صلہ تم ہو
1f618.png

اک تیرے تبسم سے، ہے شاد جہاں میرا
ہر رنج کے تم شافی، ہر غم کی شفا تم ہو
1f618.png

روشن ہے فلک جس کی، تابانئ عارض سے
وہ نور تجلی ہو ، مرہون ضیاء تم ہو
1f618.png

فاخرؔ کو ملے جس سے، اعجاز سخن گوئی
بخشیدہ ربانی ، بخشش ہو عطا تم ہو
1f618.png
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 8، 2020 10:42 صبح
ہر آہ سحر گاہی ، مانگا تھا تجھے رب سے
مقبول دعا تم ہو ، آہوں کا صلہ تم ہو
1f618.png

اک تیرے تبسم سے، ہے شاد جہاں میرا
ہر رنج کے تم شافی، ہر غم کی شفا تم ہو
1f618.png

مندرجہ بالا دونوں اشعار میں شُتر گُربہ ہے۔
الف عین — اکتوبر 10، 2020 6:51 صبح
اک تازہ کنول تم ہو اک بادِ صبا تم ہو
ماں باپ کی خاطر تم آنکھوں کی جلا تم ہو
.. دوسرا مصرع بے معنی ہو گیا
ہر آہ سحر گاہی ، مانگا تھا تمہیں رب سے
مقبول دعا تم ہو ، آہوں کا صلہ تم ہو
... شتر گربہ.. کہا جا چکا ہے
اک تیرے تبسم سے، ہے شاد جہاں میرا
ہر رنج کے تم شافی، ہر غم کی شفا تم ہو[IMG]
.. ایضاً
روشن ہے فلک جس کی، تابانئ عارض سے
وہ نور تجلی ہو ، مرہون ضیاء تم ہو [IMG]
... مرہون؟ یہ تو الٹی بات ہو گئی!
فاخرؔ کو ملے جس سے، اعجاز سخن گوئی
بخشیدہ ربانی ، بخشش ہو عطا تم ہو
.. فاخر کو ملا جس سے.... شاید بہتر ہو
بخشیدہ ربانی غلط ترکیب ہے
تحفہ ہو مرے رب کا... ہوسکتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AC%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%AF%D8%B1-%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85.113482/