بغرض اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاعروں کے لیے

اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 7:58 صبح
شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ
بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ
خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
ہاں انیس و دبیر ہیں ہم لوگ
بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ
مٹ نہ پائیں گی رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 8، 2020 8:07 صبح
بہت اچھا کہتے ہیں جناب ارفق پورن پوری بھائی۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش فرمائیے تاکہ وہاں ہم آپ سے پوچھ سکیں کہ یہ پورن پور کہاں واقع ہے۔ ہماری والدہ تو پورن پوری کے نام سے حلوہ بھرا پراٹھے بنایا کرتی تھیں۔ خوش رہیے
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 8:14 صبح
حضور ۔۔۔۔۔تعارف کی لڑی کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔۔چونکہ اس فورم میں جلد ہی قدم رکھا ہے ۔۔۔جیسے جیسے چیزیں مل رہی ہے فِل کرتا جا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید عاطف علی — اپریل 8، 2020 8:15 صبح
مٹ نہ پائیں گی رہتی دنیا تک
یہاں کی کی نسبت ہم لوگ کی طرف ہونی چاہیئے اس لیے یہ گے ہو نا چاہیئے یعنی
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک ۔
ارفق پورن پوری صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
اور اچھی شاعری بھی ۔
البتہ پورن پور نام کچھ عجیب سا لگا ۔:ROFLMAO:
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 8، 2020 8:19 صبح
حضور ۔۔۔۔۔تعارف کی لڑی کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔۔چونکہ اس فورم میں جلد ہی قدم رکھا ہے ۔۔۔جیسے جیسے چیزیں مل رہی ہے فِل کرتا جا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مندرجہ ذیل لنک پر جاکر نئی لڑی بنائیں پر کلک کیجیے؛
تعارف و انٹرویو
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 8:21 صبح
یہاں کی کی نسبت ہم لوگ کی طرف ہونی چاہیئے اس لیے یہ گے ہو نا چاہیئے یعنی
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک ۔
ارفق پورن پوری صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
اور اچھی شاعری بھی ۔
البتہ پورن پور نام کچھ عجیب سا لگا ۔:ROFLMAO:[/QUOT
دراصل پورن پور قصبے کا نام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔چونکہ ابھی نیا نیا داخل ہوا ہوں ۔۔۔۔۔دقت ہو رہی ہے معذرت
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 8:27 صبح
در اصل پورن پور ہمارے قصبے کا نام ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — اپریل 8، 2020 8:51 صبح
اچھی کاوش ہے، ماشاءاللہ
خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
ہاں انیس و دبیر ہیں ہم لوگ
دوسرے مصرعے میں ’’ہاں‘‘ بھرتی کا معلوم ہوتا ہے۔
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 9:02 صبح
یہاں کی کی نسبت ہم لوگ کی طرف ہونی چاہیئے اس لیے یہ گے ہو نا چاہیئے یعنی
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک ۔
ارفق پورن پوری صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
اور اچھی شاعری بھی ۔
البتہ پورن پور نام کچھ عجیب سا لگا ۔:ROFLMAO:
جی حضور ۔۔۔۔۔۔۔۔بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزا
دراصل پورن پور قصبے کا نام ہے
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 9:03 صبح
اچھی کاوش ہے، ماشاءاللہ
دوسرے مصرعے میں ’’ہاں‘‘ بھرتی کا معلوم ہوتا ہے۔
میر انیس و دبیر ہیں اہم لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسا رہے گا
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 9:42 صبح
بہت اچھا کہتے ہیں جناب ارفق پورن پوری بھائی۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش فرمائیے تاکہ وہاں ہم آپ سے پوچھ سکیں کہ یہ پورن پور کہاں واقع ہے۔ ہماری والدہ تو پورن پوری کے نام سے حلوہ بھرا پراٹھے بنایا کرتی تھیں۔ خوش رہیے
شکریہ حضور جزاک اللہ
تعارف لکھ دیا ہوں
پورن پور ایک قصبہ ہے جو کہ ہند میں بریلی شریف سے تقریبا سو کلو میٹر دور آباد ہے
اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
اَرفَق پورن پوری — اپریل 8، 2020 1:18 شام
شاعری کے مدیر ہیں ہم لوگ
وارث درد و میر ہیں ہم لوگ
بات کرتے ہیں ہم محبت کی
اس لیے دل پذیر ہیں ہم لوگ
خوب لکھتے ہیں دہر کے نوحے
میر انیس و دبیر ہیں ہم لوگ
بانٹتے ہیں دعائیں دنیا کو
دیکھنے میں فقیر ہیں ہم لوگ
مٹ نہ پائیں گے رہتی دنیا تک
پتھروں کی لکیر ہیں ہم لوگ
کچھ نہ کہنا بجز صداقت کے
دیکھ! روشن ضمیر ہیں ہم لوگ
مسترد کرتے ہیں تنفر کو
عاشقی کے سفیر ہیں ہم لوگ
کیسے ارفق کوئی مقابل ہو؟
سن عدیم النظیر ہیں ہم لوگ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92.111170/